Tag: 2 dead

  • چکوال: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ،2 افراد جاں بحق

    چکوال: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ،2 افراد جاں بحق

    پنجاب : ملک کے بیشتر شہروں میں دُھند کے بادل چھائے ہوئے ہیں، کئی شہروں میں حدِ نگاہ صفرہونے کے باعث چکوال میں ٹریفک حادثہ میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    سردی بڑھتے ہی ملک کے بیشترشہروں نے دُھند کی چادر تان لی ہے، دُھند کے باعث مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔

    شیخوپورہ میں جڑانوالہ روڈ پردُھند کے باعث کاراور وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق اوربارہ زخمی ہوگئے، مسافر وین لاہور سے جڑانوالہ جارہی تھی، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت آج کل شدید دُھند کی لپیٹ میں ہے، حدِ نگاہ صرف چند میٹر رہ گئی ہے، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے، چکوال بھی دھند کی لپیٹ میں ہے، کلرکہار کے مقام پر موٹر وے بند کردی گئی ہے۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حد نگاہ صفر ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن بند ہے، شدید دھند کے باعث موٹروے پر چھوٹی گاڑیوں کو موٹر وے پولیس کی نگرانی میں قافلے کی صورت میں سفر کروایا جا رہا ہے۔

    موٹر وے پولیس نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ شہری سفر کے دوران احتیات برتیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں

  • ڈاکٹر ضیاالدین قتل کےخلاف اےاین پی کاوزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا

    ڈاکٹر ضیاالدین قتل کےخلاف اےاین پی کاوزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں قتل ہونے والے اے این پی کے ڈاکٹر ضیاالدین کے قتل کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے، کارکنان کی بڑی تعداد وزیراعلی پہنچ گئی ہے۔

    اورنگی ٹاؤن چار نمبر میں نامعلوم افراد نے اے این پی ضلعی ویسٹ کے صدر ڈاکٹر ضیاالدین کو قتل کردیا جب وہ عشا کی نماز کے بعد اپنے گھر جارہے تھے،، واقعے کے خلاف اے این پی نے وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا اس کے بعد کارکنان کی بڑی تعداد وزیراعلی ہاؤس کے باہر پہنچ گئی۔

     اس وقت بھی اے این پی سندھ کے رہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد وزیراعلی ہاؤس کے باہر موجود ہے، پولیس نے رکاٹیں کھڑی کرکے وزیراعلیٰ ہاؤس جانےوالی سڑک کو بندکردیا ہے، کارکنان نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور مذاکرات سے انکار کردیا تاہم قائم مقام ایڈیشنل آئی جی طاہر نوید اے این پی رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

  • کراچی: فائرنگ سے اےاین پی کارکن جاں بحق،دو زخمی

    کراچی: فائرنگ سے اےاین پی کارکن جاں بحق،دو زخمی

    کراچی: شہر قائد کےعلاقےاورنگی ٹاون میں اے این پی کے کارکنان پرکریکر حملہ اورفائرنگ سےایک کارکن جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے۔

    کراچی میں اورنگی ٹاؤن کےعلاقےفرنٹیئر موڑ کے قریب پارٹی جھنڈے لگا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے کارکنان پر کریکر حملے اور فائرنگ کر دیی، جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن شاہد خان جاں بحق جبکہ دو کارکنان زخمی ہوگئے۔

    اےاین پی کے رہنماؤں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کارکن کے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔