Tag: 2 Died

  • کراچی : خونی واٹر ٹینکر نے مزید دو نوجوانوں کی جان لے لی

    کراچی : خونی واٹر ٹینکر نے مزید دو نوجوانوں کی جان لے لی

    کراچی : بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت 20سالہ زبیر اور 18سالہ آیان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد مشتعل افراد کی جانب سے واٹر ٹینکر کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پا کر ٹینکر کو جلنے سے بچالیا۔

    پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں جاں بحق دونوں نوجوان بچپن کے دوست تھے، اہلخانہ کے مطابق 20سالہ زبیراور18سالہ آیان اورنگی ٹاؤن داتا نگر کے رہائشی تھے، آیان چند ماہ قبل الطاف نگر شفٹ ہوا تھا آج ہی دنوں کی ملاقات ہوئی تھی۔

    اہلخانہ نے بتایا کہ دونوں دوست موٹرسائیکل پر حسین آباد سے آئسکریم کھا کر گھر واپس آرہے تھے،
    متوفی18سالہ آیان نویں جماعت کا طالب علم تھا۔

    متوفی نوجوانوں کے اہلخانہ نے پولیس حکام سے ٹینکر مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : واٹر ٹینکر اور کوسٹر نے 3 افراد کچل دیے

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں تیز رفتار کوسٹر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

    دوسرے واقعے میں کلفٹن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے منیر نامی شخص جان کی بازی ہار گیا، متوفی قائد آباد کا رہائشی تھا، حادثے کے بعد ڈرائیور واٹر ٹینکر سمیت فرار ہوگیا۔

    https://urdu.arynews.tv/water-tanker-hit-motorcyclist-gulshan-e-iqbal/

  • باراتیوں کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار، دُلہا دُلہن جاں بحق

    باراتیوں کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار، دُلہا دُلہن جاں بحق

    ساہیوال میں قومی شاہراہ پر باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دلہا دلہن جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال کی قومی شاہراہ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکرانے کے باعث دلہا اور دلہن جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے ساہیوال میں قومی شاہراہ پر دلہا کی کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دولہا اور دلہن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔

    حکام کا کہنا ہے بارات ڈیرہ لال لیاری سے پتوکی آرہی تھی، دلہا کی گاڑی کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا، نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-motorway-bus-accident-10-killed/

  • بھارت میں سلنڈر دھماکا، عمارتیں‌ زمین بوس، 2 افراد ہلاک

    بھارت میں سلنڈر دھماکا، عمارتیں‌ زمین بوس، 2 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اتردپردیش میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع سردھنا قصبے میں دیوالی کے پیش نظر ایک گھر میں بڑے پیمانے پر پٹاخے تیار کیے جارہے تھے اس دوران بارود میں آگ لگ گئی، آگ کچن میں‌ رکھے سلنڈر تک پہنچی جس سے زور دار دھماکا ہوگیا۔

    دھماکا اتنا زور دار تھا کہ متعدد مکانات مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے اور کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

    حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، دھماکے سے کانگریس کے سابق میونسپل صدر عاصم خان بھی جاں بحق ہوئے۔

    ایس ڈی ایم امت بھارتیہ نے دھماکے سے 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کی طبی امداد کی فراہمی جاری ہے، متعدد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔