Tag: 2 halak

  • کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار، مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک

    کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار، مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک

    کراچی :جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائیاں جاری ہیں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے، ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد کر لی گئی۔ ٹریفک حادثہ اور فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ عائشہ منزل پر تعلیم باغ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا، پولیس نے ظابطے کی کارروائی کیلیے لاش اسپتال منتقل کردی۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ہائی روف وین اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت احمد بخش کے نام سے کر لی گئی۔۔

    علاوہ ازیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ رینجرز نے گلبرگ اور گلشن اقبال میں کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیم کے دو کارندوں سمیت ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا کارندہ گرفتار کرلیا۔

    سائٹ اور کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا، یوسف پلازہ پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کریمنل کو گرفتار کرلیا،۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تیمور اجمیر نگری میں لوٹ مار کررہا تھا، گرفتار ملزم محمد تیمور ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری کی موٹرسائیکل، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • لانڈھی سے مدفون اسلحہ برآمد، مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

    لانڈھی سے مدفون اسلحہ برآمد، مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

    کراچی : رینجرز نے لانڈھی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ناظم آباد نمبر دو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے رکشا پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ دوسری جانب گلشن ا قبال اردو سائنس کالج کے عقب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے منگھوپیر کے مینگل گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے افراد میں ایک مبینہ دہشت گرد اور اس کا سہولت کار بھی شامل ہے۔

    علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق رینجرز نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لانڈھی کے انعامی گراؤنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں غیرقانونی مدفون اسلحہ برآمد کرلیا جس میں تین ایس ایم جیز،ایک ایل ایم جی دو ٹرپل ٹو رائفل ، ایک گرنیڈ لانچر ،سیکڑوں گولیاں اور متعدد دستی بم برآمد کرلیے۔

    رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

     

  • لاہور : لین دین کے تنازع پرفائرنگ، دو افراد جاں بحق، سات زخمی

    لاہور : لین دین کے تنازع پرفائرنگ، دو افراد جاں بحق، سات زخمی

    لاہور : راوی روڈ سبزی منڈی میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ سبزی منڈی میں رانا عابد اور حافظ منظور نامی تاجروں کے درمیان لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

    مسئلے کے حل کے لیے دونوں گروپوں کی پولیس کی موجودگی میں پنچایت جاری تھی کہ رانا عابد گروپ کے کارندوں نے فائرنگ کردی جس کے باعث پنچایت میں موجود نو افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو میئو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حافظ منظور اور اس کا بھتیجا چوہدری عتیق جانبر نہ ہوسکے، سات زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ کے بعد کیسے بھگڈر مچی۔

    مقامی ڈی ایس پی کے مطابق پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، رینجرز نے اورنگی ٹاون سے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن بارہ نمبر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شبیر احمد نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    لیاقت آباد ایف سی ایریا سے بھی مکان سے ایک شخص کی لاش ملی، جس کی شناخت نہیں ہوسکی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباس شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہےْ

    دوسری جانب رینجرز نے اورنگی ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے عسکری ونگ کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیاہے۔

  • پورٹ قاسم : آئل ٹینک میں گر کے 2مزدور جاں بحق ، 2بے ہوش

    پورٹ قاسم : آئل ٹینک میں گر کے 2مزدور جاں بحق ، 2بے ہوش

    کراچی : پورٹ قاسم پر قائم فیکٹری کے آئل ٹینک میں گرکر دو مزدور جان سے چلے گئے، جبکہ دو کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر کے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پورٹ قاسم میں واقع فیکٹری میں دلخراش حادثہ پییش آیا۔ بائیو گیس بنانے والی فیکٹری کے آئل ٹینک میں گر کر دو مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ دو مزدوروں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا۔

    صفائی کے دوران ایک مزدور ٹینک میں جا گرا ، جسے بچانے کے لئے تین مزدور بھی ٹینک میں اتر گئے ۔

    فیکٹری کے ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت دو مزدوروں کو ٹینک سے بے ہوشی کی حالت میں نکال کر جناح اسپتال منتقل کر دیا ۔

    دو مزدروں کو ریسیکو اہلکاروں نے مردہ حالت میں ٹینک سے باہر نکالا۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری میں لیبر قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے،احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث حادثہ رونما ہوا ۔

  • عید کے دوسرے روز بھی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    عید کے دوسرے روز بھی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں عید کے دوسرے روز بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ناظم آبا د کے علاقے میں سیف اللہ کے اڈے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبرنہ ہوسکے۔

    مقتولین کی شناخت ریحانہ اوت فضل خالق کے ناموں سے ہوئی ہے، ادھرہل پارک کے قریب جواریوں کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکرعبدالمنان نامی شخص زخمی ہوگیا۔

    پولیس کادعویٰ ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، لانڈھی مرغی خانہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار حفیظ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی میں فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق،ملزمان فرار

    کراچی میں فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق،ملزمان فرار

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بارہ سالہ شاہد اور پارو نامی خاتون کو قتل کردیا۔

    ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    دوسری جانب سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

  • پولیس مقابلے کے بعد اسلحہ وموٹرسائیکلوں سے بھرا ٹرک برآمد، 2 ملزمان ہلاک

    پولیس مقابلے کے بعد اسلحہ وموٹرسائیکلوں سے بھرا ٹرک برآمد، 2 ملزمان ہلاک

    کراچی : حب کے قریب پولیس مقابلہ میں دو ملزمان مارے گئے،  پولیس نے اسلحہ ، دستی بم اور مسروقہ موٹرسائیکلوں سے بھرا ٹرک برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب موجود پولیس اہلکاروں نے کچے کے راستے سے جانے والے ایک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے ٹرک نہیں روکا،اور رفتار مزید تیز کردی۔

    تعاقب کے بعد پولیس جب ٹرک کے قریب پہنچی توٹرک میں سوار ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پرفائرنگ کی گئی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان مارے گئے جبکہ دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر پہاڑی راستوں سے فرار ہوگئے۔

    ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے، ملزمان کے قبضے سے ملنے والے ٹرک میں کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، دو زخمی

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، دو زخمی

    کراچی : ملیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے کارکن سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس کے مطابق ملیر بکرا پڑی غازی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیپلزپارٹی کے علاقائی رہنما شریف قاسم کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے.

    فائرنگ کے واقعے میں انور غنی بھی جاں بحق ہوا، مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،.

    دوسری جانب نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔

  • مال گاڑی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق دس زخمی

    مال گاڑی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق دس زخمی

    شیخوپورہ : مال گاڑی کی بوگی شیخوپورہ میںریلوے لائن کراس کرنے والے شہریوں پر چڑھ گئی، دو افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئلہ لے کر لاہورآنے والی مال گاڑی شیخوپورہ کے علاقہ فاروق آباد کے قریب پہنچی توفنی خرابی کے باعث مال گاڑی کی ایک بوگی مال گاڑی سے الگ ہو گئی۔

    مال گا ڑی ریلوے پھاٹک سے گزری تو گیٹ کیپر نے پھاٹک کھول دیا اس غفلت کے باعث بوگی پیچھے سے آئی اور ریلوے لائن کراس کرنے والے تانگہ اور موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی بوگی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے ۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فاروق آباد اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت  تشویشناک ہے۔