Tag: 2 killed

  • بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں غیرت کے نام پر 2 افراد قتل

    بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں غیرت کے نام پر 2 افراد قتل

    کراچی: بلدیہ اتحاد ٹاؤن جنگل اسکول کے قریب غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا گیا، مقتولین میں خاتون بھی شامل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا، مقتولین میں خاتون بھی شامل ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص مقتولہ کا بہنوئی تھا، ملزم نے فائرنگ کرکے سالی اور اس کے کرایہ دار کو قتل کیا۔

    اس سے قبل شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی الصبح فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے، مقتول ناصر باہر سے ایک شخص کے ساتھ گیسٹ ہاؤس پہنچا تھا۔

    پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس میں مقتول عبداالسلام اور زخمی ہونے والے عاصم اور آصف موجود تھے، گیسٹ ہاؤس آنے والے شخص کی عبدالسلام سے خاتون کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

    ملزم نے تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کی جس سے عبدالسلام اور ناصر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، آصف اور گیسٹ ہاؤس ملازم عاصم فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    کباڑ کی دکان کھولنے اور لین دین کے تنازع پر 18 سالہ نوجوان قتل

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ناصر نے صارم نامی شخص سے گیسٹ ہاؤس کرائے پر لیا تھا، فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • بس کے اندر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق

    بس کے اندر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق

    زیارت میں بس کے اندر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، بس ملتان جارہی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زیارت کے علاقے شرن میں ملتان جانے والی بس کے اندر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ملزم واردات کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس، ضلع انتظامیہ کے افسران، امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکا بندی کردی گئی۔

    پولیس اور امدادی رضاکاروں نے لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں۔

    ضلع انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے تاہم علاقے کی ناکا بندی کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے واقعے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے  اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

  • لاہور خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا، 2 جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

    لاہور خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا، 2 جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

    لاہور : ملتان روڈ پر واقع مشروب بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے مصروف ترین ملتان روڈ پر واقع مشروب بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے بعد فیکٹری میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث فیکٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کی شدت سے قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے والی سات گاڑیوں کی مدد سے فیکٹری آتشزدگی پر قابو پالیا گیا ہے، اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ملتان روڈ واقعے میں فیکٹری آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے والا سیکیورٹی گارڈ کا 50 فیصد جسم جھلس چکا ہے، جسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    فیکٹری دھماکے اور آتشزدگی واقعے میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس میں ایک راہ گیر اور ایک فیکٹری ملازم شامل ہیں۔

    فیکٹری ملازم نے آتشزدگی سے بچنے کےلیے چھت سے چھلانگ لگائی جو موت کا باعث بنی جب کہ راہ گیر بوائلر پھٹنے کی آواز سے گھبرا کر بھاگ رہا تھا کہ ٹرالی سے ٹکرا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرالی سے ٹکرانے کے باعث 32 سالہ راہ گیر کے سر پر چوٹ لگی اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔

  • مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دو افراد ہلاک دو زخمی، دولہا فرار

    مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دو افراد ہلاک دو زخمی، دولہا فرار

    شیخوپورہ : مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو افراد ہلاک دو زخمی ہوگئے، دولہا اور اس کے دوست موقع سے فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی علاقے فیروز وٹواں میں رات گئے مہندی کی تقریب میں دولہا کے دوستوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد اظہر  اور عاطف موقع پر ہلاک ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد دولہا کے عزیز و اقارب ہیں۔

    اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد طبی امداد کیلیے دونوں زخمیوں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔

    تھانہ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ شراب کے نشے میں دھت دولہا کے دوستوں کی جانب سے گئی، گولیاں تقریب میں موجود افراد کو لگنے کے بعد دولہا اور اسکے دوست موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش تاحال جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : لاہور: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی لڑکی موقع پر جاں بحق، ملزمان فرار

    دولہا کے سر پر سہرا گلے میں نوٹوں کے ہار اور دل میں سہانے خواب سجائے اس وقت چکنا چور ہوگئے جب دوستوں غلطی سے حسرتوں پر پانی پھر گیا اور اسے شادی سے فرار اختیار کرنا پڑتا۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    ملک کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ پانچ زخمی ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، 16 سال کا طارق گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اچانک ملزمان گولی مارکر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تحقیقات کررہے ہیں جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے شہر حب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، حب کے علاقے پیرجان کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

    علاوہ ازیں لاہور کے علاقے مناواں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ معمولی تلخ کلامی کے باعث پیش آیا، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں کراچی کے علاقےلیاری میوہ شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ شہرقائد کے علاقے مشرف کالونی کے قریب پیش آیا تھا جس میں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا تھا۔

  • کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی، بنارس اور بلال کالونی میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس کے باعث ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق لانڈھی یونس چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا، زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے بنارس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    بعد ازاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بنارس پل کے قریب نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار بھی کرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا چند روز قبل نواب نامی نوجوان سےجھگڑا ہوا تھا، ملزم نے کچھ دیر قبل نواب کو گھر بلاکر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

    کراچی میں فائرنگ کے واقعات،2افرادجاں بحق

    علاوہ ازیں پولیس کے مطابق بلال کالونی مدیحہ ہائٹس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں کراچی کے علاقےلیاری میوہ شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ شہرقائد کے علاقے مشرف کالونی کے قریب پیش آیا تھا جس میں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا تھا۔

  • فرانس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، 2 افراد ہلاک

    فرانس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، 2 افراد ہلاک

    پیرس : فرانس کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں اور سیلاب کے باعث متعدد رہائشی عمارتیں متاثر جبکہ دو افراد ہلاک ہوگئے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے طوفان کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک فرانس میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے بعد متعدد گھروں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ہےجبکہ دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شمالی فرانس میں گذشتہ رات سیلاب کے باعث 37 سالہ شخص اپنی کار میں مردہ حالت میں پایا گیا ہنگامی خدامت انجام دینے والے عملے کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص ڈوب کر ہلاک ہوا تھا۔

    دوسری جانب فرانس کے وسط جنوبی حصّے میں ایک خاتون سیلاب میں ڈوبے ہوئے گھر سے پانی نکالنے کی کوشش کررہی تھی کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہوئی اور سیلابی ریلے کے ساتھ بہے گئی، متاثرہ خاتون کی نعش فرانس علاقے گروینی کے ایک دریا سے ملی تھی۔

    فرانس کے محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز بیان جاری کیا ہے کہ فرانس میں طوفان کا خطرہ مزید بڑھتا جارہا ہے۔

    فرانسیسی پولیس کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ 26 تاریخ کو 6 سالہ لڑکی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک ہوگئی تھی جس کی لاش درخت کی شاخوں کے درمیان سے برآمد ہوئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ میٹیوں (محکمہ موسمیات فرانس) نے بیان میں کہا ہے کہ مئی سے اب تک 182،000 مرتبہ ریکارڈ آسمانی بجلی چمکی ہے۔ جس نے سنہ 2009 کی آسمانی بجلی کا ریکارڈ بھی ٹور دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جرمنی: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

    جرمنی: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

    برلن: جرمنی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ  جرمنی کے شہر ساربروکن میں پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو شخص موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی شہر ساربروکن کے ایک نواحی علاقے میں یہ واقعہ رونما ہوا جبکہ دوسری جانب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص حراست میں لیا ہے۔


    جرمنی: انسباخ میں مسلح شخص کی فائرنگ، 2افراد ہلاک


    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، اس سے تفتیش جاری ہے، تاہم واقعے سے متعلق تمام محرکات کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں امید ہے جلد اصل مجرم تک پہنچ جائیں گے۔

    خیال رہے کہ اس واقعے میں گرفتار ہونے والے شخص کی شہریت کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں، البتہ پولیس ابھی ابتدائی تفتیش میں مصروف ہے، جس کے بعد ہی حتمی شناخت سامنے آئی گی۔


    جرمنی میں فائرنگ ‘ پولیس اہلکار ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ سال فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حملہ آور کی فائرنگ سے پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 2016 میں جرمنی کے شہر میونخ کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، حملہ آور 18 سالہ ایرانی نژاد جرمن نوجوان تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • غزہ میں فلسطینیوں کے مظاہرے جاری، سرحد کے قریب نہ آیا جائے، اسرائیلی فوج کا انتباہ

    غزہ میں فلسطینیوں کے مظاہرے جاری، سرحد کے قریب نہ آیا جائے، اسرائیلی فوج کا انتباہ

    مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینیوں کی جانب سے چوتھے ہفتے بھی غزہ اور اسرائیل کی سرحد کے قریب مظاہرے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے پمفلیٹ پھینک کر مظاہرین کو سرحد کے قریب آنے سے منع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں مسلسل چوتھے جمعے بھی فلسطینیوں کی جانب سے غزہ اور اسرائیل کی سرحد کے قریب احتجاجی مظاہرے جاری رہے، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے پمفلیٹ پھینک کر مظاہرین کو سرحد کے قریب آںے سے منع کردیا۔

    اسرائیل کی جانب سے گرائے جانے والے پمفلیٹس پر لکھا ہے حماس دہشت گرد تنظیم شدت پسند کارروائیوں میں آپ لوگوں کا فائدہ اُٹھا رہی ہے، اسرائیلی ڈٰیفنس فورسز ہر صورتحال کے لیے تیار ہے اور سرحد سے دور رہیں اور سرحدی باڑ کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کریں۔

    اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی فوج تازہ مظاہروں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ہر ہفتے فلسطینی مظاہرین اس جگہ پر ٹائر جلاتے ہیں جہاں پر اسرائیلی فوج تعینات ہوتی ہے۔

    دوسری جانب مظاہرین نے بڑی بڑی پتنگوں کے ساتھ صفحات پر نوٹ بھی لکھ کر اڑائی ہیں جس میں اسرائیلی فوج کو فلسطین سے نکل جانے کا کہا گیا ہے، صفحات پر لکھا ہے کہ اسرائیلیوں کے لیے فلسطین میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

    کچھ نے 60 سینٹی میٹر بڑی پتنگیں بنائیں جن کے بیچ میں فلسطین کا جھنڈا تھا، ان پتنگوں کے ساتھ دھاتی رسی جوڑی گئی، جس کے ساتھ خالی بوتل لٹکائی گئی جس میں پیٹرول تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تین نوجوان لڑکے ایک پتنگ لے کر سرحد کی جانب گئے اور سرحد کچھ دور انہوں نے بوتل کو آگ لگائی، بوتل کو آگ لگانے کے بعد پتنگ کو ہوا میں اُڑایا اور پھر اس کی ڈور کاٹ دی، پتنگ اُڑتی ہوئی اسرائیل میں داخل ہوئی اور گر گئی اور اس سے تھوڑی سی آگ لگی۔

    واضح رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک میں اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مجموعی طور پر شہداء کی تعداد 37 ہوچکی ہے جبکہ 4 ہزار زخمی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کیماڑی: اسٹوریج ٹینک میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

    کیماڑی: اسٹوریج ٹینک میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں واقع اسٹوریج ٹینک میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹوریج ٹینک میں دھماکہ گیس بھرنے سے ہوا جس کے نتیجے میں قریب موجود دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 9 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جہاں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی عملے نے جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کارروئیاں شروع کیں اور اب تک 3 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

    زیرزمین ٹینک میں پراسراردھماکہ، گاڑیاں تباہ اورچوکیدارزخمی

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے، جبکہ دھماکہ کیماڑی میں واقع اسٹوریج ٹینک میں گیس بھر جانے سے ہوا جس سے اطراف کے تین اسٹوریج ٹینک بھی متاثر ہوئے۔

    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیات کر رہے ہیں تاہم ابتدائی طور پر دھماکہ حادثاتی لگتا ہے البتہ حتمی فیصلہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔

    کوٹ ادو: آئل ٹینکر میں آگ لگنےسے 4 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ چند ماہ قبل کراچی کے علاقے کیماڑی میں تیل ذخیرہ کرنے کے مرکز میں ایک بڑے ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد دھماکہ بھی ہوا جبکہ اس حادثے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔