Tag: 2 killed

  • فرانس: مسلح شخص کا سپر مارکیٹ پر حملہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

    فرانس: مسلح شخص کا سپر مارکیٹ پر حملہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

    پیرس: فرانس میں مسلح شخص کی جانب سے سپر مارکیٹ پر حملہ جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی فرانس کے شہر کاکاسن میں واقع ایک سپر مارکیٹ  پر مسلح شخص نے لوگوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی بعد ازاں ملزم نے حملہ کرتے ہوئے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    واقعے کی خبر ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسٹور میں موجود یرغمال شہریوں کو بازیاب کرایا تاہم اب بھی پولیس اہلکار خطرات کے پیش نظر سپر مارکیٹ میں موجود ہیں۔

    فرانس فائرنگ کیس:پولیس نے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سپر  مارکیٹ  میں موجود آٹھ افراد کو یرغمال بنایا جسے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرایا، کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی ٹیم نے واقعے سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم فرانسیسی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کا تعلق داعش سے ہے البتہ اس حوالے سے اب تک حکومتی سطح پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

    فرانس کے سپرمارکیٹ پرمسلح افراد کا حملہ،متعدد افراد یرغمال ، 2مغوی ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ برس پیرس میں دو ملسح افراد نے مقامی سپر مارکیٹ میں موجود شہریوں کو یرغمال بنایا تھا بعد ازاں پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ برسوں فرانس میں اس نوعیت کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں جس کے بعد فرانس کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور: احاطہ عدالت میں فائرنگ، قتل کا ملزم اورپولیس اہلکار ہلاک

    لاہور: احاطہ عدالت میں فائرنگ، قتل کا ملزم اورپولیس اہلکار ہلاک

    لاہور : وکیل کے روپ میں عدالت آنے والے قاتلوں نے دو افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا، ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں دن دھاڑے گولیاں چل گئیں، ایک ملزم اورایک پولیس اہلکارجان سے گئے، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

    وکیل کے بھیس میں آنے والے دوافراد نے جج کے کمرے کے باہر قتل کے الزام میں زیرحراست ملزم امجد گجر کو گولیاں ماردیں، امجد گجر اسپتال پہنچنے سے قبل ہی چل بسا، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارآصف بھی جاں بحق ہوگیا.

    اس موقع پر ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، پولیس کی فائرنگ سے بھی لاہورکی سیشن عدالت گونجتی رہی، فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان عدالت کےاحاطے میں ہی چھپ گئے جنہیں پولیس لاکھ کوشش کے باوجود تلاش نہ کر سکی.

    واضح رہے کہ ملزم امجد گجر کو اپنے چچا کے قتل کےالزام میں پیشی پر عدالت لایا گیا تھا، اسے گولی مارنے والا کوئی اورنہیں بلکہ اسی کا چچازاد بھائی توقیرتھا۔

    خاندانی دشمنی میں پہلے ایک شخص مارا گیا اور اب دوسرا بھی قتل کردیا گیا۔ پولیس اصل ملزمان تو نہ پکڑ سکی لیکن سہولت کاری کے شبہ میں دو افراد دھر لئے۔

    واقعے کے بعد لاہور میں ماتحت عدالتوں کی سیکورٹی کا پول کھل گیا ہے، احاطہ عدالت میں نصب واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈی ٹیکٹربھی خراب نکلے۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر تلاشی کے آلات خراب تھے تو کورٹ کے باہر چوکی پر چیکنگ کیوں نہیں کی گئی؟ کسی اہلکار نے تلاشی کی زحمت کیوں نہیں کی؟

    کالےکوٹ والے تو عدالت میں بغیر تلاشی داخل ہوتے ہیں شاید اسی لیے فائرنگ کرنے والوں نے بھی وکیلوں کا روپ دھارا ہوا تھا۔

  • سوات میں ڈولی لفٹ دریا میں جاگری، 2افراد جاں بحق

    سوات میں ڈولی لفٹ دریا میں جاگری، 2افراد جاں بحق

    سوات: کالام کے علاقہ پالیر میں ڈولی لفٹ دریائے سوات میں جاگری ، جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوات میں کالام کے علاقے پالیر میں رسی ٹوٹنے کی وجہ سے ڈولی لفٹ دریا میں گر گئی۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد دریائے سوات میں ڈوب گئے، مقامی لوگوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 2افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 2 کو بچالیا گیا جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

    ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہے اور لاشوں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افراد ڈولی لفٹ میں سوار ہوکر دریا پار کررہے تھے کہ اچانک لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی اور دریا میں جاگری۔

    خیال رہے پالیر کا رابطہ پل سات سال قبل سیلاب میں بہہ گیا تھا، جو تاحال تعمیر نہ ہوسکی، مقامی لوگوں نے آمد و رفت کے لئے چئیرلفٹ لگائی تھی۔


    مزید پڑھیں : مری میں مسافر چیئر لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں جا گری، 11افراد جاں بحق


    واضح رہے چند روز قبل مری میں ڈولی لفٹ کھائی میں جا گری تھی ، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد: سمن آباد کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: سمن آباد کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: سمن آباد کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق ہوگئے۔

    اے ایس ایف ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے ، انھیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں انسٹرکٹر اور تربیتی پائلٹ شامل ہیں۔

    اےایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہوا، حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔