Tag: 2 november

  • سرگودھا میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریاں جاری

    سرگودھا میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریاں جاری

    سرگودھا : پی ٹی آئی کا دو نومبر کا لاک ڈاؤن ناکام بنانے کیلیے ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سرگودھا میں بھی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے، رہنماؤں کے گھروں پر خفیہ پہرے لگادیئے گئے ہیں، میانوالی میں کارکنوں کی گرفتاری کے لیے دیگر اضلا ع سے بھی پولیس نفری طلب کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑدھکڑجاری ہے، سرگودھا میں پولیس نے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو حراست میں لے کر لاک اپ کر دیا ہے۔

    رہنماؤں کے گھروں پر خفیہ پہرے لگے ہوئے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے چادرچاردیواری کا تقدس بھی پامال کیاجارہا ہے، ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس بزرگوں اور خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کا سلوک کررہی ہے۔

    پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ جو کارکنان گھروں پر نہیں مل رہے پولیس ان کے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کو پکڑ کر لے جارہی ہے۔ دو نومبرکو کارکن اسلام آباد ہرصورت پہنچیں گے۔

    اسی طرح میانوالی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے دیگر اضلا ع سے بھی پولیس طلب کرلی گئی ہے۔

  • دو نومبر دھرنا : سسٹم کو خطرے میں محسوس کررہا ہوں،  خورشید شاہ

    دو نومبر دھرنا : سسٹم کو خطرے میں محسوس کررہا ہوں، خورشید شاہ

    حیدرآباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا کہیں ایسا راستہ اختیار نہ کرجائے کہ جس میں انسانی جانیں جانے کا خطرہ ہو، سسٹم کو خطرہ محسوس کررہا ہوں، آرمی چیف کے معاملے پر وزیراعظم نے تاخیر کی ہے، انہیں یہ معاملہ 15روز پہلے ہی حل کرلینا چاہیئے تھا۔

    یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے رہنماء سید نوید قمر سے سید قمرالزماں شاہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ احتجاج اس سے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، لیکن حکومت کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ احتجاج کہیں ایسا راستہ اختیار نہ کرجائے جس میں انسانی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہو، امید کرتا ہوں کہ عمران خان بھی کارکنوں کو اس جانب نہیں دھکیلیں گے جس میں جانی نقصان کا اندیشہ ہو، اگر ایسا ہوا تو اس کی زیادہ ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوگی۔

    آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کئے گئے سوال پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے آرمی چیف کے حوالے سے فیصلے میں تاخیر کی ہے، انہیں یہ معاملہ 15روز پہلے ہی حل کرلینا چاہئے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ سسٹم کو خطرہ موجود ہے، 3 ڈکٹیٹروں کے ساتھ فیصلہ کن جنگ لڑی ہے جس میں قیادت کا نقصان ہوا، جیل گئے اور کوڑے بھی کھائے لیکن عمران خان نے ابھی تک کچھ نہیں دیکھا۔

    انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات میں سے تین پر حکومت نے آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ ایک مطالبے پر حکومت کا کہنا ہے کہ اس پر بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے۔

    ڈبل شاہ سے متعلق سوال پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں بھی شاہ ہوں اور نوید قمر بھی شاہ ہیں۔

     

  • پی ٹی آئی دھرنا : حکومت کا شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی دھرنا : حکومت کا شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے دو نومبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے سختی سے نمٹنے کا ٖفیصلہ کرلیا، آنسو گیس شیل، ڈںڈے اور دھرنے کو روکنے کے لیے دیگر سامان منگوالیا گیا اور پولیس کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے زیر اہتمام دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے بعد حکومت نے بھی آستینیں چڑھالیں۔شرکاء سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے، پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کو قابو کرنے کا طریقہ کار وضع کرلیا جس کے لیے آنسو گیس کے شیل، ڈنڈے لاٹھیاں اور دیگر سامان منگوا لیا گیا۔

    یہ پڑھیںحکومت مخالف دھرنا، ق لیگ نے پی ٹی آئی کی حمایت کردی

    اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں سے بند کر دیا جائے گا، شرکاء کی جانب سے قانون ہاتھ میں لیا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    پولیس نے دھرنے میں بلوے سے نمٹنے کے لیے جوان پولیس اہکاروں کی فہرستیں تیار کی ہیں، کمبیٹ آپریشن کا کام بھی چست اہلکاروں کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا دھرنا روکنے کیخلاف درخواست مسترد کردی

    آئی جی اسلام آباد نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے اہلکاروں کو تھانوں میں اور ریڈ زون کی عمارتوں کی چھتوں پر تعینات کیا جائے اور امن و امان قائم رکھنے اور گڑبڑ سے نمٹنے کا فریضہ 50 سال سے کم عمر نفری کو سونپا جائے۔

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنوں‌ کو پہیہ جام، فیض آباد ایکسپریس وے بند کرنے کی ہدایت

    علاوہ ازیں وفاقی پولیس نے دوسرے صوبوں اور ایف سی سے بھی جوان اہلکار بھیجنے کا کہا ہے۔

    اسی سے متعلق:اسلام آباد2 نومبرکو بند نہیں ہوگا،پی ٹی آئی کی سیاست بند ہوجائیگی،احسن اقبال

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں کو دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے جب کہ انتخابی مہم کی طرح دھرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم بھی چلائی جاری ہے۔

  • دو نومبر کواسلام آباد مکمل طور پر بند کردیں گے، شیخ رشید

    دو نومبر کواسلام آباد مکمل طور پر بند کردیں گے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دو نومبر کو اسلام آباد میں بھرپور لاک ڈاؤن ہوگا, سرکیں ایئرپورٹ اور اور ریلوے اسٹیشن سمیت ہرچیز بند ہوگی،جس نے جو کرنا ہے کرلے، اس موقع پرملکی سیاسی تاریخ بدلنے جا رہی ہے۔ اٹھائیس اکتوبر کو لال حویلی سے اس کا ٹریلر چلے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دو نومبر کا اسلام آباد میں عوام کا ایک جم غفیر ہوگا جو سڑکیں گاڑیاں اور ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن کو بند کر دیں گے۔

    کیونکہ ملک پر چوروں نے قبضہ کرلیا ہے، یہ قبضہ چھڑانا ہوگا مرنا ہوگا مارنا ہوگا اور جو بچے گا وہی سیاست کرسکے گا، جس نے جو کرنا ہے کرلے ہم بند کرکے دکھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ساری اپوزیشن کو نواز شریف نے جس قیمت پر خریدا ہے اس سے پوری قوم کی آنکھیں کھل جانی چاہیئں۔ جس کیخلاف لوگ باہر نکلیں گے اس کی چھوٹی سی جھلک 28 اکتوبر کو آپ لال حویلی میں دیکھیں گے جس میں عمران خان ، شاہ محمود اور جہانگیر ترین کو بھی ہم نے بلایا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ عوام کا ایک سمندر ہوگا، اگر ہمارا راستہ روکا گیا تو وہیں دھرنا دیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سب یہ چاہتے ہیں کہ احتجاج پر امن ہو لیکن حکومت خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کی ماہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی آج ہونے والی ملاقات بھی کامیاب نہیں گئی ہے، نیشل سیکیورٹی کے مسئلے پر سیاست کرنا اور اس کو نطر انداز کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔