Tag: 2 people arrest

  • پشاور : داعش کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے 2ملزمان  گرفتار

    پشاور : داعش کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے 2ملزمان گرفتار

    پشاور :  محکمہ انسداد دہشت گردی نے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے پشاور ٹاؤن کی حدود میں دہشت گردی تنظیم کے اشتہارات تقسیم ہونے کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے صدر نوتھیہ بازار سے بین الاقوامی تمظیم دہشت گرد تنظیم داعش کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    حکام کے مطابق گرفتار ملزمان غلام محمد اور لعل محمد کا تعلق داعش تنظیم سے ہے، جو فاری اور پشتو زبان میں تحریر پمفلٹ تقیسم کر رہے تھے، دونوں ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ سال 1997کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز پہلے کراچی صفورا گوٹھ میں دہشت گردوں نے اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ کرکے 47 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ داعش کے پمفلٹ پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

  • زہرہ شاہد قتل کیس: ملزم کلیم 7روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

    زہرہ شاہد قتل کیس: ملزم کلیم 7روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ملزم کلیم کوسات روزہ جسمانی ریماند پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    گذشتہ سال مئی میں پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کو موت کے گھاٹ اتارنے والا مرکزی ملزم محمد کلیم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

     عدالت نے ملزم کوسات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، عدالت نے ملزم کے طبی معائنے کا بھی حکم دیا۔

     ملزم کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کلیم کو کل گرفتار کرنے کا دعویٰ غلط ہے۔

    ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ کلیم فروری میں لاپتہ ہوگیا تھا اور اس کی بازیابی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر کی تھی۔

  • ایم کیوایم کا زہرہ شاہد قتل کے ملزم کی گرفتاری پر ردِعمل

    ایم کیوایم کا زہرہ شاہد قتل کے ملزم کی گرفتاری پر ردِعمل

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے کہاہے کلفٹن سےگرفتار کئے گئےکلیم کو پچیس فروری کوحراسست میں لیاگیا تھا،جس کے خلاف کلیم کی والدہ قافیہ بیگم کی پٹیشن سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

     ایم کیو ایم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبد الکلیم کو اس کی ٹیلرنگ شاپ سے پچیس فروری کو رینجرز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا ، جس پر ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں نے رینجرز کے افسران سے رابطہ کیاتھا، جبکہ کیلم کی والدہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی ۔

     اس پٹیشن کی سماعت کیلئے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس علیم شیخ اورجسٹس محمداقبال کلہوڑو پرمشتمل بینچ تشکیل دیا جاچکا ہے، کل مورخہ 19مارچ کو اس پٹیشن کی سماعت ہے ان حقائق کی روشنی میں عوام خوداندازہ لگاسکتے ہیں کہ کلیم پر عائد کئے جانے والے الزامات میں کتنی صداقت ہوسکتی ہے۔

    ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے خودبھی تحقیق کرے اورکسی بھی سرکاری ادارے کی جانب سے عائد کئے جانے والے الزام کی بنیادپرکسی فردکومجرم بناکرپیش نہ کرے۔

  • کراچی: زہرہ شاہد قتل کیس کا مرکزی ملزم کلیم گرفتار

    کراچی: زہرہ شاہد قتل کیس کا مرکزی ملزم کلیم گرفتار

    کراچی: رینجرز نے زہرہ شاہد قتل کیس کے مرکزی ملزم کلیم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ، قصبہ اور بھینس کالونی میں سیاسی جماعت کے دفاتر پر چھاپے،تین کارکن گرفتار کر لیے گئے ۔

    پاکستان تحریک انصاف کی مقتول رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو رینجرز نےکراچی میں کلفٹن تین تلوار چوک کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر کیلم قتل کی دیگروارداتوں میں بھی ملوث ہے، گرفتارملزم کلیم سےاسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

     بتایا جاتا ہے کہ زہرہ شاہد قتل کیس میں دو ملزمان راشد عرف ٹیلراورزاہد عباس عرف زیدی کو عینی شاہدین شناخت کرچکے جبکہ آصف ،جنید بخاری اورعاطف کو مفرورقراردیا جاچکا ہے۔

  • کراچی: لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مسجد انتظامیہ کے2 افراد گرفتار

    کراچی: لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مسجد انتظامیہ کے2 افراد گرفتار

    کراچی : آرام باغ میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مسجد انتظامیہ کے دو افراد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتاری کے خلاف اہلسنت والجماعت نے آرام باغ تھانے کے باہر احتجاج کیا اور اہلکاروں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

    اہلسنت والجماعت کے سربراہ مفتی عابد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے درود وسلام پڑھنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ہے اگر دوبارہ ایسا کیا گیا تو شہر بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

    اس دوران مشتعل افراد نے آرام باغ تھانے کا گھیراؤ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

  • زہرہ شاہد قتل کیس: ملزمان 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    زہرہ شاہد قتل کیس: ملزمان 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریکِ انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    کراچی پولیس نے ملزم زاہد عباس زیدی کی گرفتاری کو گزشتہ روز ظاہر کیا تھا، ملزم زاہد عباس اور راشد عرف ٹیلر کو سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پہنچایا گیا۔

    جہاں پولیس نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ ملزم راشد عرف ماسٹر کو دس روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر گزشتہ روز ایک اور ملزم زاہد عباس زیدی کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، جو زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ہے۔ دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے زہرہ شاہد کو قتل کیا۔

    قتل کی تفتیش کے لئے ملزمان کو چودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔

    تاہم عدالت نے دونوں ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی، زہرہ شاہد کو دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات سے قبل کراچی کے علاقے گذری میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • پی ٹی آئی کےدھرنے سےپکڑے گئے 2مشکوک افراد پولیس اہلکار نکلے

    پی ٹی آئی کےدھرنے سےپکڑے گئے 2مشکوک افراد پولیس اہلکار نکلے

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے دھرنے سے پکڑے گئے دو مشکوک افراد پولیس اہلکار نکلے۔

    اسلام آباد ڈی چوک پرتحریکِ انصاف کے کارکنان نے دھرنے سے پکڑے گئے دو مشکوک افراد کو تسلی کے بعد رہا کردیا ہے، پکڑے گئےافراد میں سے ایک کا تعلق اسپیشل برانچ جبکہ دوسرا اسلام آباد پولیس کا اہلکار تھا۔

    تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی جانب سے چھوٹے جانے کے بعد اہلکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ ان پر تشدد نہیں کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے افراد وائر لیس پر جلسے سے متعلق اطلاعات فراہم کررہے تھے، جنہیں مشکوک سمجھ کر پکڑ لیا گیا تھا، جنہیں سروس کارڈ دیکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔