Tag: 2 police man kill

  • پشاور: کمانڈنٹ کے قافلے پر خود کش حملہ،2 اہلکار شہید، 5زخمی

    پشاور: کمانڈنٹ کے قافلے پر خود کش حملہ،2 اہلکار شہید، 5زخمی

    پشاور: حیات آباد میں فرنٹیئر ریزرو پولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ کے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں دو اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

    پولیس کی اس گاڑی پربارود سے بھری موٹرسائیکل سےحملہ کیا گیا۔ زورداردھاکہ ہوا اورگاڑی میں سوار دو پولیس اہلکارموقع پردم توڑگئے۔

    فرنٹیرریزروپولیس کےڈپٹی کمانڈرطارق ملک ڈیوٹی پرجانےکےلیےگھرسے نکلےتھے،حیات آباد کی آفیسرز کالونی میں خودکش حملہ آورنےموٹرسائیکل ان کی گاڑی سےٹکرادی،طارق ملک شدید زخمی ہیں،انہیں انتہائی نگہداشت کےوارڈ میں رکھا گیا ہے۔

     دھماکہ سےبجلی کی تاریں گرگئیں اورپورا علاقہ بجلی سےمحروم ہوگیا، پولیس نے علاقےکےلوگوں اورعینی شواہد کےبیان لکھ لیے اورتفتیش شروع کردی۔

  • دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد فائرنگ سے جاں بحق

    دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد فائرنگ سے جاں بحق

    کراچی : شہرمیں دہشت گرد اب بھی آزاد ہیں۔ آج بھی دو محافظ اور ایک مسیحا دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ کراچی میں دہشت گردی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صبح ناظم آباد نمبر چار میں مسجد نور ایمان کےقریب فرائض کی انجام دہی کے دوران دو پولیس اہلکار نامعلوم موٹرسائیکل سوارٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گئے۔

    جس کے بعد کراچی میں رواں سال جاں بحق اہلکاروں کی تعداداٹھارہ ہوگئی ہے۔دوسری جانب گلبرگ میں کلینک سے گھر جاتے ہوئے ڈاکٹر فاروق شیخ دہشت گردی کا نشانہ بنے۔

    گلبرگ بلاک گیارہ کے رہائشی ڈاکٹر فاروق شیخ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول ڈاکٹر فاروق کوگھر واپسی پرٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاگیا۔

    لانڈھی میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے لیا، زیر حراست افراد میں سے تین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔