Tag: 2 policeman killed

  • چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے رقوم کا اعلان

    چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے رقوم کا اعلان

    کراچی : مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے اور زخمی سیکیورٹی گارڈ کا علاج بھی سرکاری خرچ پر ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے شہید محمد عامر کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد حکومت سندھ کو شہید اہلکاروں کا خیال آہی آگیا، مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب شہید اہلکار عامر کے گھر جا پہنچے۔

    چینی قونصلیٹ حملے میں کراچی پولیس کے اے ایس آئی اشرف داؤد اور اہلکار محمد عامر نے جام شہادت نوش کیا، مشیر اطلاعات و قانون مرتضٰی وہاب شہید اہلکار محمد عامر کے گھر پہنچ گئے، انہوں نے شہید اہلکار محمد عامر کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہارکیا۔

    اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ شہید اہلکاروں کے ورثاء کو معاوضے کے طور پر ایک کروڑ25لاکھ روپے دیئےجائیں گے، اس کے علاوہ زخمی نجی گارڈ کو دس لاکھ روپے امداد دی جائے گی اور گارڈ کے علاج کا سارا خرچہ سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ محمد عامر پر فخر ہے، جنہوں  نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر غیر ملکیوں کی حفاظت کی، شہید اہلکار محمد عامر نے ملک کی عزت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

    مشیر اطلاعات سندھ نے اعلان کیا کہ شہید اہلکار محمد عامر کے ورثا کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، سندھ حکومت محمد عامر کے بچوں کو اچھی تعلیم دلائے گی۔

    مزید پڑھیں: چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ دوران ڈیوٹی اپنی جان کی قربانی دینے والے پولیس اہلکاروں کے گھر نہ تو کوئی افسر گیا نہ کسی وزیر نے یہ زحمت گوارہ کی تھی۔

  • مصر، خودکش حملے میں 2 پولیس افسر ہلاک

    مصر، خودکش حملے میں 2 پولیس افسر ہلاک

    قاہرہ: مصر کے شہر اسکندریہ میں ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل مصطفی النمر کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 پولیس افسر ہلاک ہوگئے۔

    مصری میڈیا کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ میں شاہراہ الرومانی رشدی کے مقام پر ایک خودکش کار بم دھماکے میں اسکندریہ کے ڈائریکتر سیکیورٹی جنرل مصطفی النمر کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ خوش قسمتی رہے جبکہ دو پولیس افسر ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    مصری حکام کے مطابق اسکندریہ حملے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے، دیگر ملزمان کے ٹھکانوں اور ان کے فرار ہونے والے راستوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں نے ایک فلیٹ کرائے پر حاصل کررکھا تھا، حملہ آورں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ڈائریکٹر سیکیورتی جنرل کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔

    دہشت گرد اسکندریہ کے ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل مصطفی النمر کے قافلے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں مگر وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے جبکہ دو پولیس افسر جان کی بازی ہار گئے۔

    حملے میں بچ جانے والے ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل مصطفی النمر کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے حملے میں محفوظ رہا، بزدلانہ حملوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، میں آئندہ ہفتے ہونے والے الیکشن کے دوران اپنی ڈیوٹی نبھاتا رہوں گا۔

    یہ پڑھیں: مصر: مسجد میں دھماکہ ،تحقیقات جاری،متعددافراد گرفتار

    مصری حکام کے مطابق ابھی تک کسی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم داعش کی جانب سے گزشتہ ماہ ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں مصر میں ہونے والے انتخابات کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور سیاست دانوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں