Tag: 2 power plants

  • قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 2 پاور پلانٹس کی تحقیقات بند

    قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 2 پاور پلانٹس کی تحقیقات بند

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی خزانے کو سالانہ175ارب روپے نقصان پہنچانے والے پاور پلانٹس کی انکوائری بند کردی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے سی پیک کے تحت لگنے والے2پاور پلانٹس کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    مذکورہ دونوں پاور پلانٹس سے قومی خزانے کو 175 ارب روپے نقصان پہنچانے کے الزامات تھے، نیب کے نئے قانون کے تحت منصوبوں کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کول پاور منصوبہ سیف الرحمان اور قطری شہزادے نے چینی کمپنی کے ساتھ مل کر لگایا تھا۔

    پورٹ قاسم کول پاور منصوبے سے 60 ارب جبکہ ساہیوال کول پاور منصوبے سے سالانہ 115 ارب روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

    نیب نے نئے قانون کے تحت دونوں منصوبوں کے اصل دستاویزات وزارت توانائی کے حوالے کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

  • لاہور: 2 پاورپلانٹ واپڈا کی نااہلی کا شکار

    لاہور: 2 پاورپلانٹ واپڈا کی نااہلی کا شکار

    لاہور: واپڈا کی نااہلی کے باعث دو سو تین میگا واٹ کے دو پاورپلانٹس کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔

    سرکار بجلی بنانے کے لئے بڑے بڑے پلانٹس لگانے کے دعوے کرتی ہیں لیکن دوسری جانب جہاں پاور پلانٹس لگے ہیں، وہ  واپڈا کی نااہلی کا شکار ہے، لاہور میں ایک سو دس میگاواٹ کا سیپکول پاورپلانٹ اورایک سو بیس میگاواٹ کا جاپان پاورپلانٹ واپڈا کی ناقص کارگردگی کے باعث دو سال سے بند پڑے ہیں۔

    سیپکول کے حکام کا کہنا ہے کہ پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت کو شدید نقصان ہورہا ہے، پلانٹس کو واپڈا ایندھن فراہم کردے تو تیرہ لاکھ گھروں کو لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکتی ہے۔