Tag: 2 suspect arrest

  • نیو کراچی پولیس مقابلہ میں زخمی دو ڈاکو گرفتار، ویڈیو دیکھیں

    نیو کراچی پولیس مقابلہ میں زخمی دو ڈاکو گرفتار، ویڈیو دیکھیں

    کراچی : نیوکراچی میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس ان واردتوں پر قابو پانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

    اس حوالے سے نیوکراچی کے علاقے سیکٹر5اے تھری میں پولیس اور مسلح رہزنوں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہوگئے، جنہیں پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا جبکہ تیسرا ملزم موقع پا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    May be an image of 2 people, motorcycle and outdoors

    پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے 2پستول،ایک موٹرسائیکل اور4موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے ایک روز قبل دو شہریوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر لوٹا تھا۔

    ملزمان شہریوں سے موبائل فون، نقدی اور چھین کر فرار ہوئے تھے، متاثرہ افراد کے پڑوسی نے واردات کی موبائل فون سے ویڈیو بنالی تھی۔ موبائل فون فوٹیج میں دونوں ملزمان کے چہرے واضح ہیں، زخمی ملزم محمد عرفان ولد محمد پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

    May be an image of 1 person, sitting, motorcycle and outdoors

    پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار3 مشتبہ ملزمان کو روکنے کی کوشش کی، روکنے کی کوشش پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔

  • جعلی دستاویزات پر گاڑیاں فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار

    جعلی دستاویزات پر گاڑیاں فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار

    کراچی : انٹرنیٹ پر جعلی نمبر پلیٹس اور دستاویزات پر گاڑیاں فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیٹ پرجعلی نمبرپلیٹ، دستاویزات پرگاڑیاں فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے نام عمیر اور منظر ہیں، ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ گروہ کئی شوروم مالکان کی ملی بھگت سے گاڑیاں فروخت کرتا تھا۔

    ملزمان سے جعلی دستاویزات پر فروخت گاڑیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا، ملزمان کے خلاف سائبرکرائم سرکل نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔