Tag: 2 target killer arrest

  • کراچی : سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا

    کراچی : سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا

    کراچی : سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیے، رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے مشکوک افراد اور گھروں کی تلاشی لی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیے اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔

    ملزمان کی شناخت عاقب گولڈن اور عامربھیا کےنام سے ہوئی، عاقب گولڈن ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کو اسلحہ فراہمی میں ملوث ہے، ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم عامر بھیا ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے، ملزم عامر بھیا، تاج محمد اور محمد آصف کو قتل کرچکا ہے، اس کے علاوہ ملزم عامربھیا جلاؤ گھیراؤ کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

    اس کے علاوہ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے مشکوک افراد اور گگھروں کی تلاشی لی، ذرائع کے مطابق مذکورہ آپریشن لائنزایریا، شارع قائدین اور پریڈی اسٹریٹ کے علاقوں میں کیا جارہا ہے، آپریشن میں12رینجرز کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

    آپریشن کے دوران مشکوک افراد اور مشکوک گھروں کی تلاشی لی گئی، اس موقع پر مخصوص مقامات کے داخلی وخارجی راستے بند کردیے گئے۔ علاوہ ازیں پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے گلبہار، حاجی مرید گوٹھ میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا، پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرےمیں لے کر گھر گھر تلاشی لی، ایس ایس پی عارف اسلم سرچ آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔

  • کراچی: کنوئیں سے ایم کیوایم لندن کا اسلحہ برآمد، دوٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی: کنوئیں سے ایم کیوایم لندن کا اسلحہ برآمد، دوٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی: رینجرز نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کنوئیں سے ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں کا چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا، اورنگی کے قبرستان سے برآمد ہونے والے بال بم کو ناکارہ بنادیا گیا، اورنگی ٹاؤن اور نیو کراچی سے ایم کیوایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر پکڑے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائیاں جاری ہیں، ناظم آباد نمبر تین میں رینجرز نے کامیاب کارروائی کرکے کنوئیں کی کھدائی کے دوران چھیاسی آوان بم برآمد کرلئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کھدائی کے دوران گولیاں اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جو ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے اعلیٰ قیادت کے حکم پر چھپایا تھا، یہ اسلحہ اورگولیاں آپریشن شروع ہونے سے پہلےچھپائی گئی تھیں۔

    اورنگی ٹاؤن دس نمبر کے قبرستان میں قبر کی کھدائی کے دوران کریکر بم پھٹ گیا جس سے ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس نے قبرستان میں آپریشن کرکے جائے وقوعہ سے بال بم برآمدکرلیا جو دو سے تین ماہ پرانا تھا، پولیس نے بال بم کو ناکارہ بنادیا۔

    علاوہ ازیں پولیس نے اورنگی ٹاؤن خلیل مارکیٹ میں کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر احسن عرف سونو کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لسانی بنیاد پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی ہے۔

     اس کے علاوہ نیوکراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت ارسلان عرف اچھوکے نام سےہوئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم ارسلان قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

  • رینجرز کی کارروائی: دوخطرناک ٹارگٹ کلرزگرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی کارروائی: دوخطرناک ٹارگٹ کلرزگرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے کالعدم تنظیم کے بدنام ٹارگٹ کلرمہروز مہدی نقوی کو گرفتار کرلیا، کراچی سے گرفتار ٹارگٹ کلرز نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، دوسری کارروائی میں رینجرز نے پی آئی بی کالونی سے ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلر اشتیاق ماما کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی سے کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر مہروز مہدی نقوی عرف مہدی بادشاہ کو گرفتار کیا ہے، ملزم نے بائیس افراد اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

    ٹارگٹ کلر مہروز مہدی نقوی نے دوہزار تیرہ میں مفتی دلفراز معاویہ اورابوبکر کو سائٹ کے علاقے میں قتل کیا ۔دوہزارچودہ میں مفتی عثمان یار خان، محمد علی اورمحمد رفیق کو شاہراہ فیصل پر گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    rangers-post-01

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کی خفیہ مقام کی نشاندہی پر اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں، برآمد کیا گیا اسلحہ اورگولہ بارود مخالف گروپوں کو ٹارگٹ کرنے کیلیے جمع کیا گیا تھا، گرفتار ملزم 22 سے زائد قتل کی وارداتوں ،اغوا، ڈکیتی، بھتہ خوری میں بھی ملوث رہا ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹارگٹ کلرز بھتہ خوروں اور دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    دوسری جانب رینجرز نے پی آئی بی کالونی میں کارروائی کرکے ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلر اشتیاق ماما کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے انیس سو ترانوے سے دوہزار سات تک بلوچ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

    ملزم اشتاق ماما نے سال انیس سو پچیانوے اور چھیانوے کے دوران ایم کیو ایم حقیقی کے تین کارکنوں کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    یہ پڑھیں: ایم کیو ایم کا سابق یونٹ انچارج گرفتار، 12 مئی اور متعدد وارداتوں کا اعتراف

    ملزم جبری فطرہ و زکٰوۃ کی وصولی میں بھی ملوث رہا ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ،اوان بم اور گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔

  • چھبیس افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر ساتھی سمیت گرفتار

    چھبیس افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر ساتھی سمیت گرفتار

    کراچی : کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے 26 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر رضوان سکھر والا کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،سرجانی ٹاؤن سے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بجلی کے مسروقہ تار برآمد کرلیے گئے۔

    ایس پی سی ٹی ڈی خالد اعوان کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سیاسی جماعت کے 6 اور چار پولیس اہلکاروں کو قتل کرچکا ہے جسے ایک اور ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان نے ڈی جی ایف آئی اے شاہد حیات پر حملہ سمیت 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم شاکر عرف ماموں کی نشاندہی پر گلشن اقبال سے ٹارگٹ کلر رضوان سکھر والا کو گرفتار کیا گیا جس نے سابق سی سی پی او شاہد حیات پر حملہ سمیت 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

    گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم شاکر عرف ماموں واٹر بورڈ نیول ڈویژن کا ملازم ہے۔

    دوسری جانب سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے مختلف مقدمات میں مطلوب آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، کے الیکٹرک کے چوری کیے گئے تار برآمد کرلیے۔

  • رینجرز کی کارروائی، دو ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی کارروائی، دو ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے عسکری ونگ کے سیکٹرانچارج کےگھرپرچھاپہ مار کر واش روم کی خفیہ دیوارتوڑ کربھاری مقدار میں اسلحہ اورگولیاں برآمد کرلیں، چھاپے میں سیکٹرانچارج کے گھرسے دوٹارگٹ کلرز کوبھی گرفتارکیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے باغ کورنگی کے ایک گھر پر چھاپے کے دوران واش روم کی خفیہ دیوار توڑ کر اسلحہ برآمد کرلیا ۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گھر سے ایک ایل ایم جی اور پندرہ ایس ایم جیز اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں ہیں، رینجرز حکام کے مطابق چھاپہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مارا گیا۔

    رینجرز نے چھاپے کے دوران گھر سے دو ٹارگٹ کلر بھی گرفتار کئے گئے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ شہر میں بدامنی کی بڑی کارروائی کے لئے چھپایا گیا تھا۔

     

  • دو ٹارگٹ کلرگرفتار، سرکاری اسلحہ برآمد

    دو ٹارگٹ کلرگرفتار، سرکاری اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس نے قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے، ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر نوید عرف نونیہ گرفتارکرلیا گیا،نوید عرف نونیہ کے قبضے سے اہلکاروں سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر ملزم کی گرفتاری سے اس کے گروہ کا سراغ بھی مل گیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں.

    ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے پولیس اہلکارعقیل کو کالعدم تنظیم کے کارندوں کیخلاف گواہی دینے پر قتل کیا.

    علاوہ ازیں کراچی پولیس نے بریگیڈ کے علاقے سے ٹارگٹ کلر شہباز کو حراست میں لیا ہے، جس کی نشاندہی پر زمین میں دفن اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزم نے انکششاف کیا ہے کہ یہ اسلحہ دوہزار تیرہ اور چودہ میں پولیس مقابلوں میں استعمال کیا گیا۔

    اس کے علاوہ ملزم نے سول لائن میں ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار کو ذاتی رنجش پر قتل کیا.

  • کراچی : اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ سے2ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ سے2ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز کو اورنگی اور بلدیہ سے گرفتار کرلیا گیا، جس کے بعد سی ٹی ڈی سعود آباد کے دفتر پر کریکر حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے.

    کراچی آپریشن میں تیزی سے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ہے، اورنگی اور بلدیہ سے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز دھرلیے گئے۔

    ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا کہ شہر قائد میں چھتیس افراد کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے، ریاض بٹ نے چوبیس اور شرجیل نے بارہ افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی پریس کانفرنس کے چند گھنٹے بعد سی ٹی ڈی سعودآباد کے دفتر پر کریکرحملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے اور دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے .

    ایس ایس پی جنید شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حملہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سی ٹی ڈی کی کارروائیوں پر رد عمل ہے، ایس ایس پی جنید شیخ پولیس نے فیڈرل بی ایریا اور گلبرگ سے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • رینجرز کی گلشن معمار میں کامیاب کارروائی، دو ٹارگٹ کلرگرفتار

    رینجرز کی گلشن معمار میں کامیاب کارروائی، دو ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کا نوے روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔

    سیکیورٹی ایجنسی نے ٹارگٹ کلر رئیس ماما کی گرفتاری کیلئے ملزم کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کےگردگھیرا تنگ کردیا گیا،جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرزکی کارروائیاں جاری ہیں۔

    کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے گئے۔ ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز اکبر حسین اور کونین حیدر رضوی کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

    اکبر حسین عرف کالا نامی ملزم بارہ افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم ا ایم پی اے رضاحیدر، ایم پی اے ساجد قریشی اور عام انتخابات کے دوران ایم کیو ایم کے انتخابی کیمپوں پر کریکر حملوں میں ملوث ہے۔

    ملزم نے انتخابی کیمپوں پر حملہ ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر کیا تاکہ شہریوں کی ہمدردی حاصل ہو سکے، جبکہ سات افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ ملزم بھتہ خوری اور ہڑتالوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہے۔

    دوسری جانب سیکیورٹی ایجنسی نے ٹارگٹ کلر رئیس ماما کی گرفتاری کیلئے ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔

    ملزم ایک سیاسی جماعت کا سابق سیکٹرانچارج ہے۔ علاوہ ازیں مذکورہ ٹارگٹ کلرز کو رینجرز نے ریمانڈ کے کیلئے عدالت میں پیش کیا، عدالت نے دونوں ملزمان کا نوے روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔

  • کراچی: جہانگیرآباد میں پولیس کی کارروائی، 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی: جہانگیرآباد میں پولیس کی کارروائی، 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے جہانگیرآباد سے پولیس نے دس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    کراچی میں رضویہ پولیس نےجہانگیر آباد سےدو ٹارگٹ کلرز آصف عرف بنگش اور اظہر حسین کو گرفتار کرکے ان کےقبضے سے دو پستول ، ایک دستی بم اور ایک موٹر سائیکل برآمدکرلی ۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور وہ دس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

    ملزمان نے ایف سی ایریا میں کئی افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی : پولیس کاروائی، 2ٹارگٹ کلرز سمیت متعدد گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس کاروائی، 2ٹارگٹ کلرز سمیت متعدد گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی:  پولیس نے مختلف کاروائیوں میں مغوی خاتون کو بازیاب کراتے ہوئےتین اغواء کاروں سمیت دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، بلدیہ ٹاون سے دس غیرملکیوں سمیت سترہ افراد گرفتارکر لئے گئے۔

    رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے فلیگ مارچ کیا۔

    کراچی شہر جاری آپریشن میں تیزی آگئی، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر تے ہوئے ماڈل کالونی میں چھاپہ مار کر مغوی خاتون کو بازیاب کرا کر تین اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا ہے جبکہ سخی حسن کے قریب پولیس کے کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کاروائی کرتے ہوئے دوٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے دس غیرملکیوں سمیت سترہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں تین مطلوب ملزمان اور چار منشیات فروش بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    رات گئے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے شہرکےمختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا، پولیس ذرائع کے مطابق فلیگ مارچ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کیا جارہا ہے جبکہ حساس مقامات پرایس ایس یو کے کمانڈوز تعینات ہوں گے۔