Tag: 2 terrorist

  • کراچی سینٹرل جیل سے فرار کالعدم جماعت کے 2 خطرناک دہشت گردوں کا افغانستان پہنچنے کا انکشاف

    کراچی سینٹرل جیل سے فرار کالعدم جماعت کے 2 خطرناک دہشت گردوں کا افغانستان پہنچنے کا انکشاف

    کراچی : کراچی سینٹرل جیل سے لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشتگرد قانون کے رکھوالوں کی گرفت میں نہ آسکے لیکن اب فرار دہشتگردوں کے افغانستان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کراچی سینٹرل جیل سے فرار لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک دہشتگرد محمد ممتاز عرف فرعون اور محمد احمد عرف منا ممکنہ طور پر خضدار، وڈھ اور پھرافغانستان پہنچ گئے ہیں۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو فرار کرانے کی سازش سینٹرل جیل میں کی گئی، سہولت کار قیدیوں سمیت 4 افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کو فرار کرانے میں وکیل نے بھی کردار ادا کیا، سہولت کاری میں ملوث وکیل کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سہولت کاری کے الزام میں قاسم رشید،سجاد،سرمد صدیقی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے، جیل عملےسےتاحال تحقیقات مکمل نہ ہوسکیں، ایس ایچ اونیوٹاؤن کی غلط ایف آئی آرسےمشکلات کاسامنارہا۔


    مزید پڑھیں : کراچی:‌ سینٹرل جیل سے کالعدم جماعت کے 2 خطرناک قیدی فرار


    یاد رہے کہ سینٹرل جیل سے ہائی پروفائل قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حیرت انگیز انکشافات پر مبنی رپورٹ تیار کی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق قیدی جیل حکام کی مل بھگت سے فرار ہوئے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 13 جون کو سینٹرل جیل سے کالعدم جماعت کے 2 خطرناک قیدی فرار ہوگئے تھے ، جیل حکام نے غفلت برتنے پر 12 اہلکاروں ، سپرٹنڈنٹ ار جیل سپرٹنڈنٹ کو معطل کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چارسدہ :تحریک طالبان شیخ خالد گروپ کے2دہشت گرد گرفتار

    چارسدہ :تحریک طالبان شیخ خالد گروپ کے2دہشت گرد گرفتار

    چارسدہ : پولیس کی بروقت کاررروائی سے چارسدہ  بڑی تباہی سے بچ گیا اور تحریک طالبان شیخ خالد گروپ کے2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان شیخ خالد گروپ کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کر ان کے قبضے سے دو خودکش جیکٹ ، نو میزائل ،سو دستی بم ،تین کلو بارود اور تخریب کاری کا مواد برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد تخریب کاری کے ایک سو نو وارداتوں میں ملوث ہیں۔


    مزید پڑھیں :چارسدہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی ‘دہشت گرد گرفتار


    دہشتگرد چارسدہ میں بڑی تباہی پھیلانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جبکہ پولیس نے دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    کارروائی کے بعد چارسد ہ کے مختلف علاقوں میں ایلیٹ فورس کا سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: سیکیورٹی اداروں کی کارروائی،2دہشتگرد ہلاک

    کراچی: سیکیورٹی اداروں کی کارروائی،2دہشتگرد ہلاک

    کراچی: ناردرن بائی پاس پر محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو دہشت گرد مارے گئے۔

    کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر حساس اداروں سمیت پولیس کی جانب سے کاروائی کی گئی۔ کاروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ذرائع کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کے انچارج علی رضا کا کہنا ہے کہ کاروائی کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔

     دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے بارہ سے زائد پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا جب کہ ہلاک دہشت گرد ساجد کے سر کی قیمت دس لاکھ اورظفرکے سرکی قیمت قیمت پانچ لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔

  • اسلام آباد:آب پارہ سےکالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار

    اسلام آباد:آب پارہ سےکالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار

    اسلام آباد پولیس نے آب پارہ کےعلاقے سے ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کے مطابق دہشت گرد کا نام معراج خان ولد شمان گل ہے اور اس کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے،ملزم جنوبی وزیرستان کا رہائشی ہے۔

    پولیس نے ملزم کے قبضے سے دودستی بم،ڈیٹونیٹرز،و بیٹریاں،ریموٹ کنٹرول اور بارودی مواد برآمد کیا ہے۔

    ملزم کے خلاف تھانہ آب پارہ میں مقدمہ درج کرکےدیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس خیبرپختونخوااور روانہ کردی گئی ہے۔