Tag: 2 terrorist killed

  • پشاور : سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

    پشاور : سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

    پشاور : سی ٹی ڈی پشاور ریجن اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد دو خطرناک دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ تھانہ پشتخرہ پاوکہ ولید آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3سے4دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد خودکش بمبار کولاکر اہم ٹارگٹ کیلئے تیار کررہے ہیں، چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی اور سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

    سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، ہلاک دہشت گردوں میں سےایک کی شناخت حسن شاہ کے نام سے ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق حسن شاہ 3مارچ کے کوچہ رسالدار جامع مسجد کےخودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا خودکش دھماکے میں 66نمازی شہید ، 130نمازی زخمی ہوئےتھے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حکیم ستنام سنگھ اور پادری پیٹرک ولیم سراج کے ٹارکٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دو پستول اور چار ہینڈ گرنیڈز برآمد ہوئے ہیں۔

  • آپریشن ردالفساد، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

    آپریشن ردالفساد، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

    ٹانک : ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، ٹانک میں فورسز نے کارروائی کرکے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

    ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد پوری قوت سے جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں دیوانہ بابا زیارت کے قریب کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

    پشاور میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، دہشتگردوں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لئے سڑک پر بم نصب کیا تھا۔

    سیکیورٹی اداروں نے نشاندہی ہونے پر بم ناکارہ بنادیا، بم پانچ سے چھ کلو وزنی تھا۔

    دوسری جانب ملتان میں سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر تین دستی بم برآمد کرلئے، دہشتگردوں کو سی ٹی ڈی نے شجاع آباد میرالی سے گرفتار کیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنادیئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی:شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ،2دہشتگرد ہلاک

    کراچی:شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ،2دہشتگرد ہلاک

    کراچی : کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا، دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ پختون آباد سے اٹھانوے افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس سے مقابلہ میں دو دہشت گرد مارے گئے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق حساس ادارے کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی، دہشت گردوں سے مقابلے میں سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ دو دہشت گرد انجام کو پہنچے۔

    ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا ہلاک دہشت گردوں سے 2 خودکش جیکٹس ، دستی بم اوراسلحہ برآمد ہوا ہے، خودکش جیکٹس کا وزن بارہ کلو گرام تھا، جنھیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب منگھو پیر پختون آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 98 افراد حراست میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق زیرحراست افراد سے 2پستول برآمد ہوئے ہیںں جبکہ غریب آباد میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کی کارروائی میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • کراچی ، رینجرز مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک ، 2فرار

    کراچی ، رینجرز مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک ، 2فرار

    کراچی : رات گئے لیاری میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو فرار ہوگئے جبکہ پولیس کاروائی میں حیدری، گارڈن اور اتحاد ٹاؤن سے کار لفٹر سمیت 5 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلا کوٹ تھانے کی حدود لیاری نوالین میں رات گئے دہشت گردوں کی موجود گی کی اطلاع ملنے پر رینجرز اہلکار پہنچے تو وہاں موجود دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

    رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوئی تاہم ان کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔

    دوسری جانب حیدری پولیس نے دو ملزمان ہاشم اور محمد خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ گارڈن پولیس نے کار لفٹر افتخار عرف سہیل اور اتحاد ٹاؤن پولیس نے دو اسٹریٹ کر منلز سکندر اور ہارون کو دھرلیا۔