Tag: 2-terrorists-killed

  • پشاور : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

    پشاور : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

    پشاور : سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے لکی مروت میں آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے2 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ عملے نے مصدقہ اطلاعات کے بعد لکی مروت کے علاقے ڈاڈیوالہ میں کارروائی کی۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک مبینہ دہشت گرد پولیس پرحملوں، ٹارگٹ کلنگ سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

    ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ ، ہینڈ گرنیڈز برآمد ہوئے، دہشتگردوں نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے2مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • سیکیورٹی اداروں کا  کامیاب آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی جنوبی وزیر ستان کے 2 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی اداروں کا کامیاب آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی جنوبی وزیر ستان کے 2 دہشت گرد ہلاک

    سکھر : سی ٹی ڈی سندھ اور قومی سلامتی وفاقی ادارے نے سکھر میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی جنوبی وزیر ستان کے 2 دہشت گرد کو ہلاک کردیا اور خود کش جیکٹ، 2نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ اور قومی سلامتی وفاقی ادارے نے سکھر میں کامیاب آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی جنوبی وزیر ستان کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشہوانی نے بتایا کہ وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ کالعد م ٹی ٹی پی جنوبی وزیر ستان نور اسلام  گروپ سندھ میں داخل ہوا، اطلاع ملنے پردہشتگردوں کی نقل وحرکت پرکڑی نگاہ رکھی گئی۔

    مظہر مشہوانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب سکھر پٹنی کی حدود میں دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی، دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ میں دونوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا دہشت گردوں کی شناخت ولایت بیگ اور شاہ محمود کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان اور شانگلہ میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور شانگلہ میں پولیس موبائل کو دھماکے سے اڑایا تھا، حملے میں 5پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ دہشت گرد جنوبی وزیر ستان میں چیک پوسٹوں پر حملے میں ملوث تھے، دہشت گردوں سے متعلق مزید تفتیش حاصل کر رہے ہیں۔

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

    کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے علاقے کیچ میں خفیہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کیچ کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ، مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کردئیے ہیں، اس دوران گولہ بارود، اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے تھے۔

  • آپریشن ردالفساد ، بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

    آپریشن ردالفساد ، بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

    قلات : آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے قلات،خاران میواند میں مشتبہ ٹھکانوں پرکارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بارود برآمد ہوا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں جاری ہے، آپریشن رد الفساد کےتحت ایف سی بلوچستان نے قلات،خاران اورمائی وند میں مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمدہوا، ہتھیاروں میں سب مشین گنیں،گرنیڈ،مائنز،آر پی جی سیون راکٹ شامل ہیں جبکہ مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے۔

    یاد رہے چند روز قبل سیکورٹی فورسز نے لورالائی میں ایف سی کے تربیتی مرکز کے رہائشی علاقے پر حملے کی کوشش نا کام بنا دی تھی، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 اہل کار شہید ہو گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : لورالائی: ایف سی ٹریننگ سینٹر پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

    شہید ہونے والے جوانوں میں صوبیدار میجر منور، حولدار اقبال، حولدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں۔

    اس سے قبل ستمبر میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا  تھا، جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی اور  داعش کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے تھے ۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان  میں کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے جب کہ ایف سی متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔