Tag: 2 TTP terrorist arrest

  • سی ٹی ڈی اور پولیس کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی اور پولیس کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی (11 اگست 2025): شہر قائد میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا اس دوران منگھوپیر سے کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اسلحے سمیت گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

    گرفتاردہشت گردوں میں عبدالوکیل اور اجمل شامل ہیں، دونوں گرفتار دہشت گرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان انتہائی مطلوب دہشت گرد شریف اللہ کے قریبی ساتھی ہیں، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق قلعہ عبداللہ بلوچستان سے ہے۔

    مزید پڑھیں : پولیس آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 6 فرار

    میانوالی میں کندیاں کے علاقے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم پر فائرنگ بھی کی۔

  • پشاور:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد گرفتار

    پشاور:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد گرفتار

    پشاور: سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں اسکولوں کو دھماکے سے اڑنے والے دو دہشت گرد گرفتار اور پانچ خودکش جیکٹیں برآمد کرلیں۔

    پشاور میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں میں خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملے اور اسکولوں کو دھماکے سے اڑنے میں ملوث تھے۔

    گرفتار دہشتگردوں کی شناخت محمداللہ اور اکرم کے ناموں سے ہوئی ہے، دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب قانون نافذ کرنے والوں نے دہشتگردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنادیا اور پشاور کے علاقے باڑہ شنوبر سے پانچ خودکش جیکٹس برآمد کرلی ہیں، جو پشاور میں دہشتگردی کے لئے تیار کی گئی تھی۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق تحریکِ طالبان کی جانب سے خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات تھیں ۔