Tag: 2 Zakhmi

  • کراچی میں پولیس گردی : ایک اورمقابلہ مشکوک ہوگیا

    کراچی میں پولیس گردی : ایک اورمقابلہ مشکوک ہوگیا

    کراچی : لیاری میں پولیس کا ایک اور مقابلہ مشکوک ہوگیا۔ لیاری کے علاقے میراں ناکہ پر ولیس نے دو نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا تو دونوں نوجوان رک گئے لیکن بے لگام اہلکاروں نے پھر بھی فائرنگ کر دی جس سے دونوں زخمی ہو گئے۔

    زخمی نوجوان فرید کا کہنا ہے کہ کمپنی سےآتے ہوئے پولیس نے روکا، تھوڑا آگے بڑھ جانے پر فائرنگ کردی گئی۔ کراچی پولیس میں پولیس گردی کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ کمپنی سے گھرجاتے ہوئےفرید نامی نوجوان اور اس کے کزن پر فائرنگ کردی۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فریدنے واقعہ کا احوال بتایا کہ پولیس کے روکنے پروہ کچھ آگے بڑھ گیا تھا۔ جس پر پولیس نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے وہ اور اس کا کزن زخمی ہوگیا۔ بعدمیں پولیس کو اپنی کمپنی کاکارڈ بھی دکھایا مگر انہوں نے کرمنل کا الزام عائد کردیا۔

    فرید کابھائی واقعے کے وقت دوسری بائیک پر تھا اور اس نے بھی ساری کہانی سنادی۔ زخمی شہری ذاکر جناح اسپتال میں زیر علاج ہے۔ جس کا موقف ہے کہ پولیس نے رکنے کے باوجود فائرنگ کی اب افسران دباؤ بھی ڈال رہے ہیں۔

    دوسری جانب بیٹے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پرپریشان ماں کے لبوں پرایک ہی فریاد ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

    ایس پی سائٹ کا کہنا ہے کہ لیاری میراں ناکہ پر ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی نہیں، ملزمان کے بارے میں ون فائیو پر اطلاع ملنےکےبعد پولیس وہاں پہنچی تھی۔

  • کوئٹہ: ڈبل روڈ پربم دھماکہ، 2افراد زخمی، 2گاڑیاں تباہ

    کوئٹہ: ڈبل روڈ پربم دھماکہ، 2افراد زخمی، 2گاڑیاں تباہ

    کوئٹہ : بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکہ کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے دو گاڑیاں بھی مکمل تباہ ہوگئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق شہر کے وسطی علاقے ڈبل روڈ پر نجی اسپتال کے قریب سریاب فلائی اوور کے نیچے افطاری سے چند منٹ قبل زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ارباب غلام علی روڈ اور چشمہ اچوزئی کے رہائشی دو افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکے میں دو گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں ،پولیس حکام کے مطابق دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور علاقہ پولیس جائے وقوعہ پر  پہنچ گئیں۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں پانچ سے چھ کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جو ایک کریٹ میں رکھا گیا تھا۔

    زخمیوں کو طبی امداد کیلئیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان ک حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

  • ْکوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنما کی گاڑی پرفائرنگ،گارڈ زخمی

    ْکوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنما کی گاڑی پرفائرنگ،گارڈ زخمی

    کوئٹہ : کسٹم کے قریب مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد کی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءکے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو محافظ زخمی ہوگئے ۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءمیر کبیر احمد قبائلی جرگے میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب ان کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

    حملے میں میر کبیر محمد شہی محفوظ رہے تاہم شدید فائرنگ کے نتیجے میں ان کے دو محفوظ شدید زخمی ہوگئے جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، مقامی انتظامیہ واقعہ سے متعلق مزید کارروائی کررہی ہے۔

  • بنوں : اسکول میں دستی بم پھٹنے سے دو طلبہ زخمی

    بنوں : اسکول میں دستی بم پھٹنے سے دو طلبہ زخمی

    بنوں : گورنمنٹ ہائی اسکول بنوں میں دستی بم پھٹنے سے دو طلبہ زخمی ہوگئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوسرے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسکول کا ایک طالبعلم بیگ میں دستی بم لے کر کلاس میں داخل ہوا۔ مذکورہ طالبعلم نے بم کو جیسے ہی بیگ سے باہر نکالا وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ اسکول پہنچ گیا۔ بی ڈی ایس نے دوسرے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس نے دستی بم لانے والے طالب علم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • کراچی فائرنگ :تین افراد جاں بحق اوردو خواتین شدیدزخمی

    کراچی فائرنگ :تین افراد جاں بحق اوردو خواتین شدیدزخمی

    کراچی:  فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ جبکہ شہر میں پولیس مقابلوں کے دوران چار ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی دومنٹ چورنگی کے قریب فائرنگ سے جاوید نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ نارتھ کراچی بلال کالونی کے علاقے میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں، بعدازاں نوجوان نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔زخمی ہونیوالی خواتین کی شناخت عروج اور نازش کے ناموں سے کی گئی ہے۔ادھرفیڈرل بی ایریامیں پولیس سے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

    لیاری میں بھی مبینہ مقابلے کے دوران گینگ وارکے دو کارندے مارے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمدہوا ہے۔ نیپئرکے علاقے میں بھی پولیس سے مقابلے میں قتل،اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث گینگ وارکاملزم ہلاک ہوگیا۔