Tag: 20کروڑ روپے طلب

  • محکمہ داخلہ سندھ کی محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تیار

    محکمہ داخلہ سندھ کی محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تیار

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا، ضرورت پڑنے پر پاک فوج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے ۔

    محمکمہ داخلہ سندھ کے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، رینجرز کے اعلیٰ افسران اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حساس اضلاع میں رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی، پاک فوج کو اسٹینڈ بائی پردرکھا جائے گا۔

    محرم الحرام میں ہر قسم کا اسلحہ اجازت نامہ ہونے کے باوجود ساتھ لیکر چلنے پر پابندی ہوگی۔ کچھ علمائے کرام کی ضلعی اور صوبائی سطح پر نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ سندھ بھر میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

  • محرم الحرام کی سیکورٹی، محکمہ داخلہ سے 20کروڑ روپے طلب

    محرم الحرام کی سیکورٹی، محکمہ داخلہ سے 20کروڑ روپے طلب

    کراچی: محرم الحرام کی سیکورٹی کیلئے پولیس نے محکمہ داخلہ سے 20کروڑ روپے طلب کرلئے ہیں۔

    سندھ پولیس نے محرم الحرام کے موقع پر کراچی میں سیکورٹی انتظامات پر آنے والے اخراجات کا تخمینہ لگا کر محکمہ داخلہ کو ایک خط کے ذریعے تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے محرم کی سیکورٹی مٰیں استعمال ہونے والی گاڑیوں کے فیول کی مد میں10کروڑ روپے مانگے ہیں اور 5کروڑ روپے پولیس اہلکاروں کے کھانے پینے کے اخراجات کی مد میں طلب کئے گئے ہیں جبکہ گاڑیوں کی مرمت،اضافی بھرتیوں اور دیگر اخراجات کیلئے بھی 5کروڑ کے لگ بھگ رقم کا تقاضہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے مرکزی جلوس اور شہر بھر میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں کو سخت فراہم کی جانے کیلئے اقدامات زیر غور ہیں۔