Tag: 20 ارب

  • میئر جب 20 ارب مانگیں گے تو گورنر کہیں گے میں تو مذاق کررہا تھا، ترجمان سندھ حکومت

    میئر جب 20 ارب مانگیں گے تو گورنر کہیں گے میں تو مذاق کررہا تھا، ترجمان سندھ حکومت

    سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کل جب میئر 20ارب مانگیں گے تو وہ کہیں گے میں تو مذاق کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ گورنر صاحب کی باتیں کروڑوں کی ہیں لیکن دکان پکوڑوں کی بھی نہیں، ایم کیو ایم کے سابقہ گورنر کے دور میں کےفور کا ڈیزائن خراب ہوا، کامران ٹیسوری صاحب وہ دستاویز گورنر ہاؤس میں موجود ہوں گی۔

    سعدیہ جاوید نے کہا کہ مشرف دور میں کےالیکٹرک کی نجکاری ہوئی تو ایم کیو ایم آگے آگے تھی، ایم کیو ایم کے سیکٹروں، یونٹوں سے کےالیکٹرک کوآسانی فراہم کی گئی۔

    سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر صاحب نے صحیح فرمایا کہ یہ شہر بھتہ خوروں کا تھا، اب کراچی کے شہری سیاسی شعور رکھتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بالآخر گورنر سندھ صاحب کی زبان پر اصل بات آگئی، صاحب کہلا کے واقعی کچھ نہیں کمایا جا سکتا، بھائی کا لقب لے کے شہر سے بھتہ وصولی لوگوں کو یاد ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ گورنر صاحب اگست کے مہینے میں تو لسانیت کو سائیڈ میں رکھ دیتے، سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں تمام بچے پڑھ سکتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/governor-sindh-claims-forty-billion-rupees-from-the-federal-government-for-karachi/

  • عوام کو بے وقوف بنا کر آن لائن 20 ارب لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

    عوام کو بے وقوف بنا کر آن لائن 20 ارب لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

    ملتان میں این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے آن لائن فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    یہ کارروائی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کی۔ اس کارروائی مں ثمر عباس اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا جب کہ ایک ساتھی عبدالحئی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق لیہ سے ہے اور دونوں ایک سال سے مفرور تھے۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق ثمر عباس نے عوام کو سرمایہ کاری کے جھوٹے خواب دکھا کر جعلی تجارتی منصوبوں کے ذریعہ اربوں روپے بٹورے۔ ملزمان نے جنوبی پنجاب کے شہریوں سے 20 ارب روپے کا فراڈ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اسکینڈل سے متعلق درجنوں انکوائریاں درج ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آن لائن فراڈ کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ ملزمان نت نئے طریقے استعمال کرتے ہوئے عوام کو بے وقوف بنا کر لوٹتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/new-method-of-online-fraud-pakistan/