Tag: 20 افراد ہلاک

  • نیپال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، 20 افراد ہلاک

    نیپال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، 20 افراد ہلاک

    نیپال میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے دو روز کے دوران متعدد ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 11 جبکہ بجلی گرنے کے واقعات میں 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

    اس سے قبل بھارت میں طوفانی بارش کے بعد اچانک بہنے والا پانی نیلا ہوگیا جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے دھارشیو ضلع کے مہسلا گاؤں میں بارش کے بعد بہنے والے نیلے پانی نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    بارش کے بعد وہاں نیلے رنگ کا پانی بہنے لگا مقامی لوگوں نے ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ دھرشیو میں کھیتوں میں نیلا پانی آرہا ہے اور ہجوم اسے دیکھنے کے لیے اکٹھا ہے۔

    معائنے کے بعد علم ہوا کہ نیلے رنگ کا پانی قدرتی واقعہ نہیں تھا، ایک اہلکار نے اطلاع دی کہ رنگ کا ایک ڈبہ نادانستہ طور پر بارش کے پانی میں گر گیا تھا جس کے نتیجے میں پانی کا رنگ بدل گیا۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی طلباء کا احتجاجی کیمپ زبردستی ختم

    انہوں نے بتایا کہ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کی اطلاع ملی لیکن نیلے رنگ کا پانی صرف رنگ کے ڈبے کی وجہ سے تبدیل ہوا تھا۔

  • انڈونیشیا میں زلزلہ، 20 افراد ہلاک، 100 زخمی

    انڈونیشیا میں زلزلہ، 20 افراد ہلاک، 100 زخمی

    جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے ملوکو میں زلزلے کے نتیجے 20 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں 6 اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے، زلزلے کا مرکز امبون شہر سے 23 میل دور تھا۔

    انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلہ صبح 9 بجے کے قریب آیا، زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    امریکی جیولوجیل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز مشرقی امبون سے 23 میل کی دوری پر تھا۔

    رپورٹ کے مطابق زلزلے سے امبون شہر میں واقع یونیورسٹی کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔

    زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے ہیں، زلزلے کے باعث سڑکوں اور عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا ایک ایسے خطے میں واقع ہے جہاں زیر زمین پلیٹس آپس میں ٹکراتی رہتی ہیں جس کے باعث زلزلے اور آتش فشاں پھٹنے جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ستمبر 2018 میں انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد 1.5 میٹر اونچے سوناسمی کے نتیجے میں سیکڑوں گھر تباہ جبکہ کئی افراد لاپتا ہوگئے تھے۔

  • امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 20 افراد ہلاک

    امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 20 افراد ہلاک

    ایل پاسو: امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع شاپنگ مال میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے فائرنگ میں ملوث 21 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو کے سیلو وسٹا شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک سفید فام لڑکے پیٹرک کو گرفتار کیا ہے۔

    فائرنگ ایل پاسو کے سیلو وسٹا شاپنگ مال میں ہوئی جو کہ میکسیکو بارڈر سے چند میل کے فاصلے پر ہے۔

    ایل پاسو پولیس چیف کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، کئی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    ایل پاسو پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو بچانے کے لیے خون درکار ہے، مخیر عوام خون کا عطیہ دیں۔

    امریکی میڈیا نے 21 سالہ حملہ آور کا نام پیٹرک کروسئس بتایا ہے اور وہ ڈلاس کے علاقے کا رہائشی ہے۔

    دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایل پاسو شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کے حوالے سے بری اطلاعات ہیں، کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے گورنر کو ہدایت دی ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔

  • شام میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 20 افراد ہلاک

    شام میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 20 افراد ہلاک

    دمشق: شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے شہر سلمیہ میں ایک بارودی سرنگ اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جب مزدوروں سے بھری ایک بس وہاں سے گزر رہی تھی، دھماکے میں 20 افراد ہلاک ہوئے۔

    [bs-quote quote=” شام میں جاری جنگ کی وجہ سے 2011 سے اب تک 3 لاکھ 60 ہزار افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    رپورٹ کے مطابق بارودی سرنگ داعش کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی تھی، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔

    اس علاقے میں اس سے قبل بھی داعش کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی وجہ سے جانی نقصان ہوچکا ہے۔

    سیکیورٹی اداروں کے مطابق سلمیہ سے داعش کا قبضہ ختم کروالیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو اپنی جانوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: شام میں کار بم دھماکا، 20 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بارودی سرنگ پھٹنے کے ایک واقعے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک سال میں اس قسم کے واقعات میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شام میں جاری جنگ کی وجہ سے 2011 سے اب تک 3 لاکھ 60 ہزار افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

  • شام میں کار بم دھماکا، 20 افراد ہلاک

    شام میں کار بم دھماکا، 20 افراد ہلاک

    دمشق: شام میں فوجی اڈے کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شامی صوبے دیر الزور میں ملکی فورسز کی چھاؤنی کے قریب کار بم دھماکے کے باعث 20 افراد مارے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں آئل ورکرز بھی شامل ہیں، دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

    حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک بار پھر پیچھے سے وار کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں شامی مغربی شہر افرن میں بھی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، شامی فوجی اتحاد نے داعش کے زیرقبضہ علاقوں سے عام شہروں کونکالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    فوجی کارروائیوں اور فضائی بمباری کے باعث شمالی علاقے کو جنگجوؤں سے خالی کرالیا گیا ہے تاہم اب بھی متعدد علاقوں میں داعش کا قبضہ ہے۔

    ترجمان فوجی اتحاد کے مطابق 50 ٹرک کے ذریعے سیکڑوں شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوگان شام کے شمالی علاقوں کو غیر مسلح بنا کرکے بے گھر افراد اور جنگ سے متاثرہ شہریوں کو بسانے کی بات کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ ہم نے داعش کو شکست دے دی، اور آئندہ 30 دنوں میں امریکی فورسز شام سے نکل جائیں گی۔

    روس نے شام میں داعش کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی

    شام سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس اور دولت اسلامیہ مخالف اتحاد کے خصوصی ایلچی بریٹ میکگرک نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • امریکا میں خوفناک کار حادثہ، 20 افراد ہلاک

    امریکا میں خوفناک کار حادثہ، 20 افراد ہلاک

    واشنگٹن : امریکا کے شہر نیویارک میں تیز رفتاری کے باعث بے قابو گاڑی ہجوم کو روندتی ہوئی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست نیویارک میں گذشتہ روز شادی کی تقریب سے واپس لوٹنے والی افراد سے بھری لیموزین وین تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہوگئی ہوکر سڑک پر پیدل چلنے والے شہریوں پر چڑھ گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، کار حادثے میں 20 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لیموزین شہر کی مصروف ترین شاہراہ سے گذر رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہوکر اسٹور کے قریب درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو پیدل چلنے والے افراد گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پیدل چلنے والے متاثرہ افراد پارکنگ ایریا میں موجود تھے جب گاڑی سے نے انہیں روندا تھا تاہم حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑی درخت سے ٹکرانے اور شہریوں کو روندنے سے پہلے 2015 ماڈل کی ہائی لینڈر سے ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی۔

    نیویارک پولیس کی جانب سے واقع کے اصل حقائق جاننے کے لیے کی جانے والی تفتیش تاحال ابتدائی مراحل میں ہے۔

    امریکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ سنہ 2009 میں پیش آنے والا حادثہ جس میں 49 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، 2009 کے بعد یہ امریکا کی تاریخ کا خطرناک روڈ حادثہ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی میں سوار چار سگی بہنیں اور شادی کے بندھن میں بندھنے والے نئے دلہا دلہن بھی حادثے میں ہلاک ہوگئےْ۔

  • یمن میں شادی کی تقریب پربمباری‘ 20 افراد ہلاک

    یمن میں شادی کی تقریب پربمباری‘ 20 افراد ہلاک

    صنعا: یمن کے شمالی علاقے میں شادی کی تقریب پرفضائی بمباری کے نتیجے میں دلہن سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 45 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کے شمالی صوبے حجاح میں شادی کی تقریب پر فضائی بمباری کے نتیجے میں دلہن سمیت 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    مقامہ اسپتال الجمہوری کے سربراہ محمد الصومالی کے مطابق فضائی بمباری میں زخمی ہونے والے 45 افراد کو اسپتال لایا گیا جن میں دلہا بھی شامل ہے۔

    فضائی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں 30 بچے بھی شامل ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

    دوسری جانب حوثی باغیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کی تقریب پرفضائی کارروائی سعودی فوجی اتحاد نے کی۔

    دوسری جانب سعودی اتحادی افواج کے ترجمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، اتحادی فورسز شہری آبادی کو نشانہ نہیں بناتی۔


    یمن میں فضائی کارروائی ‘5 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ دو اکتوبر2017 کو یمن کے جنوبی علاقوں میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    یمن میں مسجد پر میزائل حملہ‘ 26افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 18 مارچ کو یمن کے صوبے مارب میں باغیوں کی جانب سے حکومت کی حامی فورسز کے کوفیل کیمپ کی مسجد پرنمازجمعہ کے دوران میزائل حملے میں 26افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دمشق:شامی شہرحلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،20افرادجاں بحق

    دمشق:شامی شہرحلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،20افرادجاں بحق

    دمشق : شام میں حکومتی افواج اورجنگجوؤں کی کارروائیوں میں شہریوں کی اموات کاسلسلہ جاری ہے،شامی شہرحلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،20افرادجاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق روس کے تعاون سےحکومتی افواج نے حلب کے اطراف میں شدید بمباری کی،بمباری کی زد میں درجنوں شہری جان کی بازی ہار گئے،امدادی کارکنوں کاکہناہےکہ مختلف علاقوں میں عمارتوں کےملبے سے اب تک بیس لاشوں کو نکالا گیا ہے.

    دوسری جانب شام کےسرکاری ذرائع ابلاغ کاکہناہےکہ حزب اختلاف کے جنگجوؤں نےحکومت کےزیرکنٹرول علاقوں پر میزائل داغے،سرکاری میڈیاکےمطابق حملے میں متعددافرادہلاک اورکئی زخمی ہوگئے.

    یاد رہے دو روز قبل روس کی فضائی طیاروں کی مدد کے ساتھ شام کی اتحادی فوجوں کے دستوں نے “الرقہ” میں پیش قدمی کی تھی،جہاں جنگوؤں کے ساتھ شامی افواج کی جھڑپیں جا ری ہیں.

    جھڑپوں میں 26 جنگجواور نو فوجی اہلکاروں کی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، دوسری طرف شام کے مختلف شہروں میں باغیوں کے حملوں میں 270 سے زائد شہری ہلاک ہو گئے ہیں،ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • روس:میٹرو ٹرین حادثہ، 20 افراد ہلاک،125 سے زائد زخمی

    روس:میٹرو ٹرین حادثہ، 20 افراد ہلاک،125 سے زائد زخمی

    ماسکو : روس کے دارالحکومت ماسکو میں میٹرو ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترنے سے بیس افراد ہلاک اور ایک سو پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثہ ماسکو کے مغرب میں پیش آیا، امدادی اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

    روس کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں پچاس افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔