Tag: 20 افسران معطل

  • لاہور : کرپشن اور سنگین غفلت پر 20 افسران معطل

    لاہور : کرپشن اور سنگین غفلت پر 20 افسران معطل

    لاہور : کرپشن اور سنگین غفلت پر 20 افسران کو معطل کردیا گیا ، معطل ہونےوالوں میں شیخورپورہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا کے افسران شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خوراک پنجاب نے کرپشن اور سنگین غفلت پر بیس افسران معطل کردیے ہیں۔

    محکمہ خوراک پنجاب نے بتایا کہ افسران کیخلاف کرپشن، نااہلی اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کارروائی کی گئی، معطل ہونے والوں میں شیخورپورہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، بہاولنگر،راولپنڈی اور گوجر خان کے افسران شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور گوجر خان سے چھ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز معطل کئے گئے جبکہ فیصل آباد، جھنگ اور بہاولنگر میں سات فوڈ گرین انسپکٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

    اس کے ساتھ ہی سرگودھا، خوشاب اور بھکر سےتین اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز، تین فوڈ گرین انسپکٹرز اور ایک جونئیر کلرک معطل ہوا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ افسران مکمل کلیئرنس تک اپنے علاقے میں موجود گندم کے اسٹاک کے ذمہ دارہونگے۔