Tag: 20 فوجیوں کی ہلاکت

  • لداخ میں 20 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت پریشانی کا شکار، پڑوسی کو کیسے جواب دے؟

    لداخ میں 20 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت پریشانی کا شکار، پڑوسی کو کیسے جواب دے؟

    واشنگٹن : امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ لداخ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کوسمجھ میں نہیں آرہا کہ اپنے طاقتورپڑوسی کو کیسے جواب دے، بھارت کے لئے چین کیخلاف فوجی کارروائی رسک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک آرٹیکل بھارت اور چین کی کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ لداخ میں بیس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت پریشانی کا شکارہے، بھارت کوسمجھ نہیں آرہا اپنے طاقتور پڑوسی کوکیسے جواب دے۔

    امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ بھارت کے لئے چین کیخلاف فوجی کارروائی میں رسک ہے۔دونوں ممالک جوہری طاقت ہیں۔فوجی کارروائی کی صورت میں کشیدگی بڑھے گی۔

    آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں چین کی مصنوعات اورکمپنیوں کے بائیکاٹ کا کہا جارہا ہے لیکن بھارت کے لئے چین سے معاشی تعلقات ختم کرنا آسان نہیں۔

    امریکی اخبار نے کہا چین بھارت کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنرہے، موبائل سے لے کردواؤں تک چینی مصنوعات بھارت کی سپلائی چین کا اہم حصہ ہیں۔بھارت چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتا ہے تواس سے چین کوکوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔

    یاد رہے لداخ کے علاقے گلوان میں بھارتی فورسزکی لائن آف ایکچوئل کنڑول کی خلاف ورزی پرچینی فورسزسے جھڑپ میں بیس بھارتی فوجی مارے گئے تھے اور چہتر زخمی ہوئے تھے۔

    بعد ازاں بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ خطے کا امن تباہ کرنے کے بھارتی عزائم کو چین نے خاک میں ملا دیا، چین بھارت کی متنازع سرحد پر جھڑپ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا 45 سال میں پہلی بار بھارت کو اتنا بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے

  • 20  فوجیوں کی ہلاکت، ‘چین کا جواب بھارت کیلئے بڑا دھچکہ’

    20 فوجیوں کی ہلاکت، ‘چین کا جواب بھارت کیلئے بڑا دھچکہ’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ چین کاجواب بھارت کیلئےبڑادھچکہ ہے،لداخ میں جھڑپ میں20بھارتی فوجی مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چین بھارت کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی پرچین کے جواب سے بھارت کے فاشسٹ ایڈونچرازم کوبڑا دھچکہ لگا ہے، جھڑپ میں بیس بھارتی فوجی مارے گئے۔

    یاد رہے لداخ کےعلاقے گلوان میں بھارتی سورماؤں نے چینی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں کرنل سمیت بیس بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ تعدد بھارتی فوجی زخمی ہوئے جن میں چاربھارتی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    چین کا کہنا تھا لداخ میں سرحدی صورتحال کا ذمہ داربھارت ہے، بھارتی فوجیوں نے حملہ کیا اورچینی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی، بھارت اپنے فوجیوں کوبازرکھے اورایسا اقدام نہ کرے جس سے کشیدگی بڑھے۔