Tag: 20 لاکھ

  • سلمان خان کے قتل کیلیے کرائے کے قاتلوں کو کتنی رقم دی گئی؟

    سلمان خان کے قتل کیلیے کرائے کے قاتلوں کو کتنی رقم دی گئی؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو قتل کرنے لے لیے کرانے کے قاتلوں کو لاکھوں روپے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے دائر چارج شیٹ میں اہم انکشاف کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے سلمان خان کے قتل کی ہدایت دی تھی اور اس کام کے لیے 6 کرائے کے قاتلوں کو ٹاسک دیا گیا تھا، لارنس بشنوئی نے قاتلوں کو سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے 20 لاکھ کی ادائیگی کی تھی۔

    چند روز قبل ممبئی کی خصوصی عدالت نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی اور روہت گوڈیرا نامی شخص کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا، روہت مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کا رکن ہے۔

    تاہم انمول اور روہت واقعے کے بعد سے مفرور ہیں اور ممبئی پولیس نے انہیں چارج شیٹ میں نامزد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسی سال 14 اپریل کو 2 موٹر سائیکل سواروں نے سلمان خان کی ممبئی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد متعدد لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • ملک بھر میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاویز کر گئی

    ملک بھر میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاویز کر گئی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ،لا اینڈجسٹس کمیشن نے زیر التوا مقدمات کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔

    سپریم کورٹ،لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے زیر التوا مقدمات کے اعدادوشمارجاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں زیر التوامقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاویز کر گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 45 ہزار سے تجاویز کرگئی، لاہور ہائی کورٹ میں ایک لاکھ 88 ہزار 411 مقدمات زیر التوا ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں 84 ہزار 341 مقدمات زیر التوا ہیں،پشاور ہائی کورٹ میں 38 ہزار 464،بلوچستان ہائی کورٹ میں5 ہزار 313 کیسز زیر التوا ہیں۔

    لا اینڈ جسٹس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 15 ہزار 847 کیسز زیر التوا ہیں،پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 12 لاکھ 87 ہزار 121 مقدمات زیر التوا ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کی ماتحت عدلیہ میں ایک لاکھ 5 ہزار 458 مقدمات زیر التوا ہیں،کے پی کے میں 2 لاکھ 10 ہزار 25 مقدمات ہیں،بلوچستان کی ماتحت عدلیہ میں 17 ہزار،اسلام آباد میں43 ہزار 924 مقدمات زیر التوا ہیں۔