Tag: 20 ممالک

  • امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے بھارتیوں پر دیگر 20 ممالک کے دروازے بھی بند!

    امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے بھارتیوں پر دیگر 20 ممالک کے دروازے بھی بند!

    امریکا سے گزشتہ روز غیر قانونی مقیم 100 سے زائد ڈی پورٹ کیے گئے شہریوں پر صرف امریکا ہی نہیں بلکہ 20 دیگر ممالک کے دروازے بھی بند ہو گئے۔

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی امریکا میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے اصل ممالک میں بھیجنا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز 100 سے زائد بھارتی شہریوں کو پیروں میں زنجیر باندھ کر فوجی طیارے میں بھارت واپس بھیجا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے یہ شہری اب امریکا تو کیا دیگر 20 ممالک میں بھی قدم نہیں رکھ سکیں گے۔

    ان ممالک میں کینیڈا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، برطانیہ سمیت 20 دیگر ممالک شامل ہیں۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ مذکورہ ممالک امریکا کی ویزا پالیسی پر عمل کرتے ہیں اور جس شخص کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہو، وہ ان ممالک میں بھی داخل نہیں ہو سکتا۔

    https://urdu.arynews.tv/trump-india-deportation-immigrants/

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا جی 20 ممالک سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرانے کا مطالبہ

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا جی 20 ممالک سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرانے کا مطالبہ

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جی 20 ممالک سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت 5 تنظیموں نے ویب سائٹ پر خط شئیر کردیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا کہ جی 20 ممالک انسانی حقوق کے معاملات کو بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھائیں اور اس پر زور دیں کہ وہ عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی پاسداری کرے۔

    جی 20 ممالک 9 سے 10 ستمبر کو نئی دہلی میں سربراہی اجلاس کیلئے جمع ہورہے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر نے مشترکہ خط میں جی 20 رکن ممالک کی توجہ بھارتی مظالم پر مبذول کرائی۔

    عالمی تنظیموں نے خط میں لکھا کہ  بھارتی فوجی انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کی غیر قانونی حراست میں ملوث ہیں، بھارت نے مقبوضہ علاقے میں اپنی جابرانہ پالیسیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی کے حق، پرامن اجتماع پرپابندیاں عائد ہیں، بھارت انسانی حقوق کے محافظوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خط میں لکھا کہ عالمی اداروں کی ٹیموں کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دے، گروپ 20 رکن ممالک خرم پرویز اور عرفان معراج کی فوری اور غیر مشرو ط رہائی کیلئے بھارت پر زور دیں۔