Tag: 20 کشمیری نوجوان شہید

  • بھارت ریاستی دہشت گردی کےذریعےنوجوان کشمیری نسل ختم کرنےکےدرپےہے‘ خواجہ آصف

    بھارت ریاستی دہشت گردی کےذریعےنوجوان کشمیری نسل ختم کرنےکےدرپےہے‘ خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیرخارجہ خواجہ آصف نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں درجنوں بیٹے شہید کردیے گئے، وادی کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے نوجوان کشمیری نسل ختم کرنے کے درپے ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں درجنوں بیٹے شہید کردیے گئے، کشمیری لاشیں گن رہے ہیں اور جوان جنازے اٹھا رہے ہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا خون عالمی ضمیر کوجنجھوڑ رہا ہے اور پاکستان اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے 2 اضلاع میں 20 کے قریب کشمیریوں کو شہید کیا گیا، بھارتی فوج نے 300 کشمیریوں کو زخمی اور 5 گھروں کو تباہ بھی کیا۔

    دوسری جانب وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیرکے حریت پسندعوام سے ہار چکی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کا خون بہا کرحق خود ارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتا، کشمیریوں کا بہتا ہوا خون عالمی ضمیر کے لیے ایک چیلنج ہے۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    خیال رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں غاضب بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 16 کشمیری نوجوانوں جبکہ 4 نوجوانوں کو نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

    بھارتی فوج کی کارروائیوں میں 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جبکہ اس دوران 5 رہائشی مکانات کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کشمیریوں کی جدوجہد کوظلم سے دبایا نہیں جاسکتا‘ وزیراعظم

    کشمیریوں کی جدوجہد کوظلم سے دبایا نہیں جاسکتا‘ وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد کوظلم سے دبایا نہیں جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارتی کوششیں کشمیریوں کوحق خودارادیت کی جدوجہد سے نہیں روک سکتیں، کشمیریوں کی جدوجہد کوظلم سے دبایا نہیں جاسکتا۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کشمیر کے لیے خصوصی نمائندہ مقررکریں جبکہ بھارت یواین فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ وادی جانے کی اجازت دے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    خیال رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں غاضب بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 16 کشمیری نوجوانوں جبکہ 4 نوجوانوں کو نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

    بھارتی فوج کی کارروائیوں میں 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جبکہ اس دوران 4 رہائشی مکانات کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔