Tag: 20-07-2025

  • کولڈ پلے کنسرٹ میں ویڈیو وائرل، امریکی ٹیک کمپنی کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا

    کولڈ پلے کنسرٹ میں ویڈیو وائرل، امریکی ٹیک کمپنی کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا

    نیویارک(20 جولائی 2025): کولڈ پلے کے میوزک کنسرٹ کے دوران ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی ٹیک کمپنی کے سربراہ مستعفی ہوگئے۔

    گزشتہ دنوں کولڈ پلے نامی میوزک بینڈ کے کنسرٹ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر ایک ہی کمپنی کے دو اعلی عہدیداران کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

    امریکی ریاست میساچیوسٹس کے شہر فاکسبرو میں جیلٹ اسٹیڈیم میں یہ واقعہ پیش آیا تھا، جہاں امریکی ٹیک کمپنی کے سے ای او اور ایچ آر ہیڈ کو ایک دوسرے سے بغل گیر ہوتے دیکھا گیا تھا۔

    کنسرٹ کے دوران جب کیمرا ان کی طرف آتا ہے تو ہزاروں لوگ ان کے چہرے دیکھ لیتے ہیں، مرد اور خاتون جلد وہاں سے ہٹ جاتے ہیں اور کیمرے سے چھپنے لگتے ہیں۔

    ویڈیو: کولڈ پلے کے کانسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کا بھانڈا پھوٹ گیا

    اس کنسرٹ کے بعد دونوں کے درمیان افیئر کی افواہیں تیزی سے پھیل گئی، جس کے بعد امریکی کمپنی ایسٹرونومر نے ایکس پر بتایا کہ سی ای او اینڈی بائرن کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

    امریکی ٹیک کمپنی ایسٹرونومر نے بیان میں کہا اینڈی بائرن نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے، اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان کے استعفے کو قبول کر لیا ہئے، امید ہے ہمارے سربراہان اپنے برتاؤ اور احتساب کے معیارات پر پورا اتریں گے۔

    کمپنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کی ہے اور ہم جلد اضافی تفصیلات شیئر کریں گے، کمپنی کے شریک بانی اور چیف پراڈکٹ افسر پیٹ ڈیجوائے کو قائم مقام سی ای او تعینات کیا گیا ہے۔