Tag: 20 dead

  • دمشق کے گرجا گھر میں خود کش دھماکا، 20 افراد جان سے گئے

    دمشق کے گرجا گھر میں خود کش دھماکا، 20 افراد جان سے گئے

    شام کے دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 20 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار نے گرجا گھر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    شامی وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق گرجا گھر میں خود کش دھماکا کرنے والا داعش کا کارکن تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک گرجا گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 41 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    عرب میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ دارالحکومت قاہرہ کے گنجان آباد علاقے امبابہ کے ابوسفین نامی گرجا گھر میں پیش آیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گرجا گھر میں ہفتہ وار اجتماع کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو امبابہ جنرل ہسپتال اور العجوزہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    گرجاگھر کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں چرچ کے پادری کی موت ہو گئی ہے۔

    بھارتی ریاست منی پور میں ریاستی کارروائیاں، کئی گرجا گھر اور مکانات کو نذرآتش

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم اطلاعات ہیں کہ آگ لگنے کا واقعہ چرچ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے۔

  • صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکہ، 20افراد ہلاک

    صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکہ، 20افراد ہلاک

    موغادیشو: صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے، شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری  قبول کرلی ہے۔

    soma1

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موغا دیشو میں صدارتی محل کے قریب واقع ہوٹل کے سامنے دہشتگردوں نے بارود سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے سے ہوٹل کا بیرونی حصہ تباہ جبکہ قریب واقع عمارتوں سمیت صدارتی محل کی داخلی چیک پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    soma-2

    دھماکہ اس وقت ہوا جب صدارتی محل کے قریب واقع ہوٹل میں حکومتی عہدیداروں کا اجلاس جاری تھا اور وزیر اطلاعات محمد عبدی حیار بھی ہوٹل میں موجود تھے، دھماکے میں متعدد سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

    حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے۔

    soma-3


     مزید پڑھیں : صومالیہ: دوخودکش کار بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ چند روز قبل صومالیہ میں دو خود کُش کار بم دھماکوں کے نتیجے میں دونوں حملہ آوروں سمیت20 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    واٰضح رہے کہ صومالیہ میں دو ہزار چھ سے حکومت اور دہشت گرد گروہ الشباب کے درمیان مسلسل مسلح تصادم جاری ہے اور یہ گروہ متعدد بار ہوٹلوں اور عمارتوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔

  • کھٹمنڈو: نیپال میں مسافر بس دریامیں جاگری، 20 افراد ہلاک

    کھٹمنڈو: نیپال میں مسافر بس دریامیں جاگری، 20 افراد ہلاک

    کھٹمنڈو: نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری، جس کے نتتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بس نیپال کے قصبے پوکھارا سے گور جا رہی تھی کہ نارائن گڑھ مگلن روڈ پر بے قابو ہو کر دو سو میٹر نیچے دریائے ترشولی میں جا گری، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 20 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، بس میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 39 افراد سوار تھے۔

    nepal

    نیپالی پولیسکے مطابق  یہ حادثہ ترشولی دریا کے کنارے چندی بھنیانگ کے علاقے میں پیش آیا تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن پہاڑی سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ٹوٹی پھوٹی اور خستہ حال بسوں کو قرار دیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی مسافروں سے لدی ہوئی بس مشرقی نیپال کے علاقے میں کھائی میں جاگری تھی، جس سے کم از کم 33 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے تھے۔


     مزید پڑھیں :  نیپال میں مسافروں کی بس الٹنے سے 33 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ ہر سال جون سے ستمبر کے دوران نیپال میں مون سون بارشوں کا موسم ہوتا ہے اور اس دوران ملک کے پہاڑی علاقوں میں ٹریفک حادثات کی تعداد بڑھ جاتی ہے

  • میکسیکو: بس کھائی میں گرگئی،20افرادہلاک، متعددزخمی

    میکسیکو: بس کھائی میں گرگئی،20افرادہلاک، متعددزخمی

    میکسیکو: ریاست ویراکروزمیں فٹبال ٹیم کو لے جانے والی بس کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، بس میں پینتالیس افراد سوار تھے۔

    میکسیکو کی ریاست ویراکروز کے شہر کورڈوبا میں تیز رفتار بس پل سے کھائی میں جاگری، جس کے باعث بیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا، بس کو کھائی سے نکالنے اور ڈرائیور کی تلاش کے لئے ریسکیو کا کام جاری ہے، حکام کےمطابق بس میں فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت پینتالیس افراد سوار تھے۔

    میکسیکو کے صدر نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے دکھ کا اظہار کیا ہے۔