Tag: 20 february

  • Untitled post 441728

    کراچی : پی ایس ایل فائیو کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، سیزن فائیو کا میلہ سجانے کے لیے تکونہ پارک اور اسٹیڈیم روڈ کی تزئین و آرائش شروع کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائیو کا رنگا رنگ میلہ سجنے میں کچھ ہی روز باقی ہیں، میلہ 20 فروری کوسجے گا۔ کراچی کے شائقین چوکوں اور چھکوں کی برسات دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    اس سلسلے میں کراچی میں رنگارنگ لائٹس اور بیوٹیفکیشن کا کام شروع کردیا گیا، بلدیہ شرقی کی جانب سے بھی پی ایس ایل5کے انتظامات جاری ہیں۔

    اس کے علاوہ چیئرمین بلدیہ شرقی نے اسٹیڈیم روڈ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، اسٹیڈیم روڈ کے مرکزی پوائنٹ کو خوبصورت بنانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف ڈیزائن و مختلف رنگ والی لائٹس لگادی گئی ہیں،نیشنل اسٹیڈیم کو عالمی سطح پر تیار کیا گیا ہے، گراؤنڈ میں جو گھاس لگائی گئی ہے اسے دو رنگوں میں رکھا گیا ہے ایک پٹی کو ہلکا جبکہ دوسری پٹی گہرے سبز رنگ کی ہے۔

    اس کے علاوہ ایونٹ میں شریک ٹیموں اور شائقین کرکٹ کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ہزاروں پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں گے۔

  • پی ایس ایل فور: دوسرا مرحلہ کل سے شارجہ میں شروع ہوگا

    پی ایس ایل فور: دوسرا مرحلہ کل سے شارجہ میں شروع ہوگا

    شارجہ : پاکستان سپر لیگ  سیزن فور کا پہلا مرحلہ دبئی میں مکمل ہو نے کے بعد کھلاڑیوں کو دودن کا آرام دیا گیا ہے، جس کے بعد ایکشن سے بھرپور میلہ اب بیس فروری سے شارجہ میں سجے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس اہل کے سیزن فور میں چھکے اور چوکوں کی برسات، ریکارڈ پارٹنرشپ اوراڑتی وکٹوں کے لمحات نے شائقین کیلئے ہرلمحہ پرجوش بنادیا۔

    پاکستان سپر لیگ میں ہے دو روز تک آرام ہے۔ اگلے فیز میں شارجہ میں دھمال ہوگا، سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کے دوران شائقین کو ایکشن سے بھرپور میچز دیکھنے کو ملے۔

    کراچی کنگز کے اوپنرز لائم لیونگ اسٹون اور بابر اعظم نے ریکارڈ پارٹنرشپ بنائی، شین واٹسن، عمراکمل نے بھی دبئی میں چھکے اور چوکوں کی برسات کی، شعیب ملک اور شاہد آفریدی کی جوڑی نے بولرز کی خوب دھلائی کی۔

    عمر خان اور حارث رؤف کے ساتھ بولرز کی فہرست میں راحت علی سب سے آگے ہیں، لاہورقلندرز رواں سیزن میں کم ترین اسکور پر ڈھیر ہوئے ایکشن سے بھرپور میلہ اب بیس فروری سے شارجہ میں سجے گا۔