Tag: 20 mazdoor

  • سانحہ تربت میں ملوّث نو دہشت گرد گرفتار

    سانحہ تربت میں ملوّث نو دہشت گرد گرفتار

    حب: فرنٹیئر کانسٹیبلری نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سانحہ تربت میں ملوّث نو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تربت میں بیس مزدوروں کےقتل میں ملوث نو دہشت گردوں کوحب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    گیارہ اپریل کو ڈیم کی تعمیرمیں شامل بیس مزدوروں کاتربت میں لرزہ خیز قتل ہواتھا، سنگین واردات کےبعد سیکیورٹی اداروں نے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردیں تھیں۔

    گزشتہ روز ایف سی نےخفیہ اطلاع پرحب میں کارروائی کی۔چھاپےمیں پکڑےگئےنو افرادنےسنسنی خیزانکشافات کئے ،دوران تفتیش ملزمان نےاعتراف کیاکہ انہوں نےتربت میں بیس مزدوروں کوفائرنگ کرکےقتل کیا۔

    ملزمان نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں تخریب کاری کیلئےنئی تنظیم۔بلوچستان سب نیشنلسٹ موومنٹ بنائی گئی ہے جو بلوچستان میں عدم استحکام کی صورتحال پیداکرےگی۔

    سانحہ کامقدمہ تربت پولیس اسٹیشن میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کےسر غنہ اللہ نذر سمیت دیگرکیخلاف درج ہے۔گرفتار ملزمان سےمزیدتفتیش جاری ہے۔

  • تربت کے واقعے پرالطاف حسین کا اظہارمذمت

    تربت کے واقعے پرالطاف حسین کا اظہارمذمت

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تربت کے علاقے گگ دان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بیگناہ افراد کا خون بہانے والے عناصر کا کوئی مذہب نہیں، ایسے افراد مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔

    انہوں نےصدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے دہشت گردی کے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اورعبرتناک سزا دینےکامطالبہ کیا۔

    الطاف حسین کاکہنا تھاکہ سفاک دہشت گرد کسی رعایت کےمستحق نہیں۔انہوں نےجاں بحق افراد کے سوگواران سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔