Tag: 20 YEARS

  • خاتون ٹیچر کو شاگرد سے جنسی تعلقات پر قید کی سزا

    خاتون ٹیچر کو شاگرد سے جنسی تعلقات پر قید کی سزا

    واشنگٹن : امریکی عدالت نے ایک خاتون ٹیچر کو 13 سالہ شاگرد کے ساتھ ناجائز جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں 20 برس قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کی عدالت نے یہ فیصلہ 28 سالہ ٹیچر بریٹینی زامورا کے خلاف ایک ہفتہ قبل سنایا جسے گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔ ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مذکورہ لڑکے (جس کی عمر گزشتہ برس 12 برس تھی) سے گاڑی اور کلاس روم میں بارہا جنسی تعلق قائم کیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے مررکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریٹینی نے عدالت میں دو مرتبہ شاگرد کے ساتھ زیادتی کرنے اور دس مرتبہ رضا جنسی تعلق قائم کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون لڑکے کو فحش مواد و ویڈیوز بھی ارسال کرتی رہتی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون ٹیچر کا مکروہ چہرہ اس وقت کھلا جب کم سن طالب علم کے والدین نے اپنے بیٹے کے رویّے میں تبدیلی محسوس کی۔

    چھٹی جماعت کے طالب علم کے والدین نے اپنے بچے میں تبدیلی کانوٹس لینے کے بعد اس کے موبائل میں مانیٹرنگ سافٹ ویئر اسٹال کردیا تھا جس سے خاتون استاد کا چہرہ بے نقاب ہوا۔

    لڑکے کی والدہ نے عدالت میں بیان دیا کہ ’میرا بیٹا بہت معصوم تھا بریٹینی نے اس کی معصومیت ختم کرکے میرے خاندان کے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس کی وجہ سے مجھے اس سے نفرت ہوگئی ہے‘ بریٹینی مزید میرے بیٹے کی زندگی برباد نہیں کرسکتی، اب اس کی جوانی کا بڑا حصّہ قید میں گزرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے گواہوں، ثبوتوں اور خاتون ٹیچر کے اعتراف جرم کے بعد بیس سال قید کی سزا سنا دی اور اس دوران اسے پیرول بھی نہیں مل سکتی۔

    گرفتار ٹیچر نے عدالت میں اپنی حرکت پر پچتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک اچھی عورت ہوں جس سے کمیونٹی کو کوئی خطرہ نہیں لیکن مجھ سے غلطی ہوگئی جس پر میں بہت پچتا رہی ہوں اور دل سے معافی مانگتی ہوں‘۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا میں پہلے بھی ایک 38 سالہ خاتون ٹیچر کو 11 سالہ بچے کے ساتھ 100 سے زائد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کےجرم میں سزا سنائی جاچکی ہے۔

  • خاتون کی آئسکریم چکھ کر واپس رکھنے کی ویڈیو وائرل

    خاتون کی آئسکریم چکھ کر واپس رکھنے کی ویڈیو وائرل

    واشنگٹن : امریکی خاتون کی فیملی سائز آئس کریم پر چاٹ کر واپس فریج میں رکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، آئسکریم جھوٹی کرنے کے جرم میں خاتون کو کم از کم 20 سال قید ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کچھ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو فیملی سائز بلو بیل آئس کریم کا پیکٹ کھول کر چکھ لگانے اور واپس فریج میں رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون کو سپر مارکیٹ کی آئسکریم کو چاٹنے اور پھر واپس فریج میں رکھنے کے جرم میں 20 سال کی قید ہوسکتی ہے۔

    وہ اپنی دوست پر ہنسی جس نے اسے وال مارٹ اسٹور میں گروسری خریدنے والوں کے ساتھ پرینک( مذاق)کرنے کو کہا تھا۔

    ٹیکساس پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ خاتون پر صارفین کی مصنوعات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا مقدمہ درج ہوگا جس کےباعث انہیں 20 برس جیل اور 10 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تحقیقات کار مذکورہ معاملے پر فورڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے گفتگو کررہے ہیں، پولیس کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ ’خاتون کے خلاف صارفین کی مصنوعات کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے کے جرم میں سیکنڈ ڈگری مقدمے کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل ہمارے جاسوس خاتون کی شناخت کی تصدیق کرنے پر کام کررہے ہیں‘۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ واقعے کی فوٹیج ایک ٹویٹر صارف نے اپنے اکاؤنٹ سے ان الفاظ ’یہ کیا نفسیاتی رویہ ہے ‘ کے ساتھ شیئر کی تھی۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’مجھے سخت ناپسند ہے، اس پر مجرمانہ کارروائی کا مقدمہ درج ہونا چاہیے‘ ایک اور صارف نے جواب دیا کہ ’اسے لازمی گرفتار کرنا چاہیے‘۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’یہی وجہ ہے کہ میں آئسکریم خریدنے سے پہلے اچھی طرح دیکھ لیتی ہوں کہ اچھی طرح پلاسکٹ سے پیک ہے یا نہیں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ ویڈیو 1 کروڑ صارفین نے دیکھی اور آئسکریم بنانے والی کمپنی بلو بیل کریمر نے کمنٹ کیا کہ ’ہم مذکورہ خاتون کو پکڑنے کی کوشش کریں‘،کمپنی کا کہنا تھا کہ’ اس طرح کا ہرگز قابل قبول نہیں ہے‘۔