Tag: 20 Years Old

  • ساڑھے 6 فٹ بال رکھنے والی لڑکی نے حفاظت کا نسخہ بتا دیا

    ساڑھے 6 فٹ بال رکھنے والی لڑکی نے حفاظت کا نسخہ بتا دیا

    ٹوکیو : جاپانی لڑکی کے لمبے بالوں نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا، 20سالہ لڑکی نے اپنے بالوں کو 6 فٹ3انچ تک بڑھا لیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی ماڈل گرل اور فنکارہ نے بہت محنت سے اپنے بالوں کی لمبائی کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

    ماڈل گرل کا کہنا ہے کہ اپنے لمبے بالوں کی صحت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے، بالوں کی دیکھ بھال کے لیے زعفران اور آئرن کا استعمال کرتی ہوں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے کہا کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو میرے بالوں کی تعریف کرتے ہیں اور کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی بلا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ لمبے بال رکھنے والی 18 سالہ لڑکی نیلانشی پٹیل ہے جس نے تیسری بار بھی اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

    بھارتی ریاست گجرات کے علاقے موداسہ سے تعلق رکھنے والی نیلانشی پٹیل نے اس سے قبل 2018 میں گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا تھا، جس کے بعد انہوں نے اگلے سال پھر اپنا ہی ریکارڈ برابر کیا۔

    گزشتہ برس نیلاشی کی عمر 17 سال جبکہ اُن کے بالوں کی لمبائی 6 فٹ 2 انچ تھی، اس سے قبل دسمبر 2018میں جب اُن کی عمر 16 سال تھی تو اُن کے بال پانچ فٹ 6 انچ لمبے تھے۔

    مزید پڑھیں : اٹھارہ سالہ لڑکی کے 6 فٹ 7 انچ لمبے بال

    تیسری بار سال 2020 میں جب نیلانشی 18 برس کی ہوئیں تو انہوں نے سب سے لمبے بال رکھنے والی نوجوان لڑکی کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ایک بار پھر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا۔

  • سشانت سنگھ کی اچانک موت ایک اور مداح کی جان لے گئی

    سشانت سنگھ کی اچانک موت ایک اور مداح کی جان لے گئی

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی اچانک موت نے ان کے بہت سے مداحوں کو غمگین اور افسردہ کردیا ہے، ایسے ہی ان کا ایک مداح ان کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکا اور اس نے خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کا 20 سالہ رہائشی نوجوان اداکار سشانت سنگھ کی موت سے نہایت دلبرداشتہ تھا، ایسی ہی نا امیدی کے عالم میں گزشتہ روز اس نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

    مذکورہ نوجوان ایک نجی ادارے میں کام کر رہا تھا، پولیس کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق نوجوان پب جی گیم کھیلنے کا عادی تھا تاہم سشانت کی موت کے بعد سے وہ گم صم تھا۔

    ایک روز اس نے خود کو کمرے میں بند کیا اور خود کو پنکھے کے ساتھ لٹکا لیا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کوئمبٹور گورنمنٹ اسپتال بھیج دیا۔

    پولیس کے مطابق موت سے قبل 20 سالہ نوجوان نے ایک نوٹ چھوڑا جس میں لکھا تھا کہ میں سشانت بھائی کے راستے پر چل رہا ہوں، پولیس نے اس نوٹ کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    خیال رہے کہ سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بھارتی نوجوانوں میں خودکشی کا خوفناک رجحان فروغ پارہا ہے، چند روز قبل ضلع نالندہ اور پٹنہ میں ایک لڑکے اور لڑکی نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی تھی۔

    اس سے قبل گریٹر نوئیڈا میں بھی چھٹی جماعت کے 12 سالہ طالبعلم نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی پر لٹکا لیا تھا۔