Tag: 20 zakhmi

  • کراچی : تیز رفتار بس اُلٹنے سے بیس مسافر زخمی

    کراچی : تیز رفتار بس اُلٹنے سے بیس مسافر زخمی

    کراچی : سپر ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے سے بیس افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو ادارے ایدھی فاونڈیشن کے مطابق واقعہ سپر ہائی وے پر کاٹھور موڑ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوئے۔

    کوچ حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی واقعہ میں زخمی ہونیوالے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    تمام افراد کو طبی امداد کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔واقعے کے باعث سپرہائی وے کاٹھور موڑ کے قریب ٹریفک کی روانی کافی دیر متاثر رہی ۔

    پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ تیز رفتاری کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید پہلووں سے بھی تحقیقات جاری ہے۔

  • عمر کوٹ : ٹرین پٹری سے اتر گئی، بیس مسافر زخمی

    عمر کوٹ : ٹرین پٹری سے اتر گئی، بیس مسافر زخمی

    عمر کوٹ : ٹرین پٹڑی سےاترگئی،جس کےنتیجےمیں بیس مسافر زخمی ہوگئے، مسافروں کو طبی امدادکےبعدراجن پورمنتقل کردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جا نے والی ٹرین عمر کوٹ کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئی اور ٹرین کی چار بوگیاں الٹ گئیں، جس کے نتیجہ میں بیس مسافر زخمی ہو گئے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق پٹڑی کمزور ہو نے کی وجہ سے ٹرین الٹی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔

    تحقیقات کے لئے پولیس ریلوے عملے کے ساتھ موقع پر موجود ہے، مسافروں کو طبی امداد کے بعد بسوں کے ذریعے راجن پور منتقل کردیا گیا ہے۔

  • چشتیاں:تیزرفتاربس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت بیس زخمی

    چشتیاں:تیزرفتاربس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت بیس زخمی

    چشتیاں :حاصل پور روڈ پر زائرین کی بس الٹ گئی حادثہ میں 8 خواتین اور 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔ حضرت خواجہ نور محمد کے سالانہ عرس سے زائرین کو واپس علی پور لے جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ڈھرنوالہ اسٹاپ کے قریب الٹ گئی۔

    بس حادثہ میں 8 خواتین اور 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 اور پولیس نے زخمی افراد کو چشتیاں ہسپتال منتقل کردیا عینی شاہدین کے مطابق بس تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے وقت الٹ گئی اور سڑک سے نیچے جا گری۔