Tag: 200 کروڑ سے زائد کمائی

  • ’انیمیل‘ نے دو دن میں 200  کروڑ سے زائد کما کر ریکارڈ قائم کردیا

    ’انیمیل‘ نے دو دن میں 200 کروڑ سے زائد کما کر ریکارڈ قائم کردیا

    رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نے باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ قائم کردیے ہیں، فلم نے دنیا بھر میں دو دنوں میں دو سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا۔

    سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی ’اینیمل‘ نے اپنی دھاڑ سے باکس آفس کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن بھارتی سینماؤں سے 63 کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ دنیا بھر سے 100 کروڑ روپے سے زائد سمیٹے تھے۔

    پرتشدد مناظر سے بھرپور فلم نے دوسرے دن بھی اپنی تیز رفتار اڑان جاری رکھی اور بھارت میں 66 کروڑ کا بزنس کرڈالا جبکہ دوسرے دن بھی اس کی مجموعی عالمی باکس آفس کمائی 100 کروڑ سے زائد رہی۔

    تجزیہ کار رمیش بالا کے مطابق فلم نے محض دو دنوں میں دنیا بھر میں 230 کروڑ روپے کا گراس بزنس کیا ہے۔

    فلم نے رنبیر کی پچھلی ریلیز ’تو جھوٹی میں مکار‘ کے 221 کروڑ روپے کے گراس بزنس کو محض دو دن میں ہی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    فلم نے عالمی باکس آفس پر پہلے دن 116 کروڑ کی مجموعی کمائی کی ہے جبکہ دوسرے دن فلم نے مجموعی طور پر 120 کروڑ روپے اپنی جھولی میں ڈالے ہیں۔

    واضح رہے کہ ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور نے ایک سائیکو لڑکے کا کردار نبھایا ہے جو اپنے باپ سے بہت محبت کرتا ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ رشمیکا مندانہ، انیل کپور اور بوبی دیول بھی مرکزی کرداروں میں موجود ہیں۔

  • دو دن میں 200 کروڑ سے زائد، جوان نے باکس آفس پر طوفان برپا کردیا!

    دو دن میں 200 کروڑ سے زائد، جوان نے باکس آفس پر طوفان برپا کردیا!

    شاہ رخ خان کی ’جوان‘ نے باکس آفس پر ایسا طوفان برپا کیا ہے کہ صرف دو دنوں میں دوسو کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تباہی مچادی ہے۔

    ’وکرم راٹھور‘ کی پرفارمنس نے بھارت سمیت عالمی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ شائقین اور ناقدین سب ہی فلم کو سراہ رہے ہیں، ’جوان‘ پہلی بالی وڈ فلم بن گئی ہے جس نے محض دو دنوں میں دنیا بھر سے تقریباً 235 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

    ستمبر کی 7 تاریخ کو تھیٹرز میں ریلیز ہونے والی فلم نے پہلے دو دن میں بھارت بھر سے 128 کروڑ کا بزنس کیا جب کہ دنیا کے دیگر ممالک میں اس کی کمائی 107 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے، جس نے فلم کے مجموعی کاروبار کو 235 کروڑ تک پہنچا دیا ہے۔

    بالی وڈ کے بادشاہ کی فلم نے ریلیز کے ابتدائی روز بھارت میں 75 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ دوسرے دن فلم نے تقریبا 53 کروڑ سمیٹے ہیں۔

    عالمی باکس آفس پر فلم نے جمعہ تک 107 سے 109 کروڑ کے درمیان رقم بٹور ۔ فلم ایکسپرٹ منوبالا نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ’جوان‘ محض 2 دنوں میں دنیا بھر میں 200 کروڑ روپے کمانے والی فلموں کے کلب کا حصہ بن گئی ہے۔

    اس بھرپور کامیابی پر شاہ رخ بھی کافی خوش ہیں، انھوں نے ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جوان کے لیے تمام محبتوں اور تعریفوں کا شکریہ، سلامت اور خوش رہیں۔‘