Tag: $200bn of Pakistani

  • ایم ایم اے 5 جون تک امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گی

    ایم ایم اے 5 جون تک امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گی

    لاہور: متحدہ مجلس عمل نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے، 5 جون تک امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے کی مرکزی پارلیمانی بورڈ میں پانچ اتحادی جماعتوں کے سربراہان شامل ہیں، مرکزی پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گا۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے مرکزی پارلیمانی بورڈ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، جمعیت علمائے پاکستان کے صدر اعجاز ہاشمی، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی اور امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ساجد میر نمائندگی کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایم ایم اے کے منشور کا اعلان چار جون کو اسلام آباد میں کریں گے، دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی ہوسکتی ہے، ایم ایم اے نے فیصلہ کیا ہے کہ جنرل نشستوں پر 5 فی صد خواتین امیدواروں کو بھی کھڑا کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ چند دن قبل سراج الحق نے کہا تھا کہ چند خاندان سیاست کو اپنے گھر کی لونڈی اور اقتدار پر اپنا حق سمجھتے ہیں، لیکن ایم ایم اےعام آدمی کے لیے ایوانوں کے دروازے کھول دے گی، ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے ایک  انتخابی اتحاد ہے۔

    مولانا فضل الرحمانایم ایم اے کے صدر منتخب، اتحاد میں‌ شامل تمام جماعتوں‌ کو یکساں قرار دے دی


    دوسری طرف متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ حکومت ایم ایم اے کے حوالے کردو، کرپشن خود ختم ہوجائے گی۔

    یاد رہے کہ ڈھائی ماہ قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایم ایم اے کا صدر منتخب کیا گیا تھا، اس موقع پر انھوں نے کہا تھا کہ متحدہ مجلس عمل میں شامل تمام جماعتوں کو یکساں اہمیت حاصل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی نے سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر سے متعلق جواب مانگ لیا

    پی ٹی آئی نے سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر سے متعلق جواب مانگ لیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی نے حکومت سے سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے دو سو ارب ڈالر سے متعلق جواب مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماعندلیب عباس نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھا ، جس میں رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کےتحت سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے دو سو ارب ڈالر سے متعلق اہم سوالوں کےجواب مانگ لئے ہیں۔

    پی‌ ٹی آئی نے سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانی200ارب ڈالر پر 5سوالوں کے جواب مانگے، پہلاسوال: سوئس بینکوں میں پڑے دو سوارب ڈالرز کی واپسی کے بارے میں بتایا جائے؟ دوسرا سوال: سوئس بینکوں میں چھپائی گئی خطیر رقم کا انکشاف 9مئی 2014 کو وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں کیا تھا، وزیر اعظم نے سوٹزر لینڈ سے معلومات کے لئے کیا اقدامات کئے ؟

    تیسرا سوال: وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اور ایف بی آر کو رقم واپسی کی ذمہ داری کیوں نہیں سونپی؟چوتھا سوال: بتایا جائے بین الاقوامی معاہدے کے تحت سوٹزرلینڈ سے معلومات کے تبادلے میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟

    عندلیب عباس نے مطالبہ کیا ہے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اکیس دن میں خط کا جواب دیں، رائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ کےتحت معلومات کاحصول بنیادی حق ہے۔


    مزید پڑھیں : تحریک انصاف نے وزیراعظم کیمپ آفس جاتی امرا میں اخراجات کی تفصیل مانگ لیں


    یاد رہے اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماء عندلیب عباس نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھ دیا، جس میں وزیر اعظم کیمپ آفس جاتی امرا میں اخراجات کی تفصیل مانگی تھی۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت معلومات کا حصول بنیادی حق ہے، بتایا جائے وزیر اعظم کی ذاتی رہائشگاہ کو کیمپ آفس کا درجہ کیوں دیا گیا؟ وزیر اعظم کی کتنی رہائشگاہوں کو کیمپ آفس کا درجہ دیا گیا ہے ؟حکومت پنجاب نے جاتی امرا کی سیکیورٹی لائیٹس کے لیئے تین سو چونسٹھ اعشاریہ چار کروڑ کی ادائیگی کیوں کی؟