Tag: 2013

  • 2013 میں‌ نواز شریف نے آر اوز کی مدد سے اقتدار حاصل کیا، اب ایسا نہیں‌ ہوگا: آصف زرداری

    2013 میں‌ نواز شریف نے آر اوز کی مدد سے اقتدار حاصل کیا، اب ایسا نہیں‌ ہوگا: آصف زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2013 انتخابات آر اوز نے کرائے، جن کی مدد سے نوازشریف نے اقتدار حاصل کیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی میں‌ پارٹی کے مقامی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، مگر اب وہ حالات نہیں، اب بلاول بھٹو میدان میں ہے.

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹوکے فلسفے پرعمل پیرا ہے، ہم سب بے نظیر بھٹوکے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور معاشرے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں.

    گذشتہ انتخابات میں‌پیپلزپارٹی کے لئے بے شمار رکاوٹیں پیدا کی گئی تھیں، ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، انتخابات آر اوز نے کرائے تھے، مگر اب ہم سب مل کر بے نظیر بھٹو کے خوابوں کو سچ کر دکھائیں گے.

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جب پیپلزپارٹی حکومت میں نہیں ہوتی، تب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا، مہنگائی قابو سے باہر ہو جاتی ہے، نوجوانوں کے لئے روزگار کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور آج یہی حالات ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آزاد خارجہ پالیسی محترمہ بے نظیر بھٹو کا فلسفہ تھا، ملک کو غربت، بے روزگاری اور جہالت سے پاک کرنا ہمارے مشن ہے، بلاول بھٹوبہترین اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، پیپلزپارٹی جب اقتدار میں آتی ہے، ریاست کے ثمرات عوام تک پہنچتے ہیں۔ ہمارے دورمیں نوجوانوں کوروزگار ملتاہے، مہنگائی کنٹرول میں رہتی ہے۔


    میاں صاحب اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں: آصف زرداری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملک میں گزشتہ سال 1600 خواتین کو قتل کیا گیا

    ملک میں گزشتہ سال 1600 خواتین کو قتل کیا گیا

    لاہور: پاکستان میں گذشتہ برس سولہ سو خواتین کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا جن میں 370ذیادتی کا نشانہ بننے کے بعد دم توڑ گئیں۔ ماہرین خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لئے قانون سازی پر زور دے رہے ہیں۔

    عورتوں پر تشدد کے خاتمہ کے لئے عالمی دن کے موقع پرساﺅتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں عورتوں پر گھریلو تشدد، جبری اور کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لئے صوبائی سطح پر قانون سازی پر زور دیا گیا۔

    اجلاس میں شریک خواتین رکن پنجاب اسمبلی نسرین نواز اور فرزانہ بٹ نے کہا کہ خواتین پارلیمنٹیرئنز خواتین کے تشدد کے خلاف پہلے ہی بہت کام کر رہی ہیں۔

    اب دیہی علاقوں میں عوام کی تربیت کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ عالمی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں 35فیصد عورتیں جسمانی اور جنسی تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔ پاکستان میں اس حوالے سے صورتحال دیگر ممالک کی نسبت ذیادہ خراب ہے۔

    +

  • این اے122میں دھاندلی کے الزامات،ووٹوں کی جانچ آج ہوگی

    این اے122میں دھاندلی کے الزامات،ووٹوں کی جانچ آج ہوگی

    لاہور: قومی اسمبلی کی نشست این اے ایک سو بائیس کی دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ آفیسر آج حلقے میں کام شروع کریں گے ، اس حلقہ میں عمران خان نے دھاندلی کی شکایت کی تھی۔

    عام انتخابات دوہزار تیرہ کو اٹھارہ ماہ گزر گئے ہیں، مبینہ دھاندلی کی شکایات کم ہونے کے بجائے مزید زور پکڑ گئیں ہیں، عمران خان نےابتداء میں جن چار حلقوں میں دھاندلی کی شکایت کی تھی، ان میں سے ایک این اے ایک سو بائیس بھی شامل ہے۔

    جہاں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان اور ن لیگ کے امیدوار اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ٹاکرا تھا ۔

    گیارہ مئی کو ہونے والے والے عام انتخابات میں لاہورکی اس نشست پرایاز صادق تیرانوے ہزار تین سونواسی ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ عمران خان چوراسی ہزار پانچ سو سترہ ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے، یوں کپتان کوآٹھ ہزات آٹھ سوباہتر ووٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن عمران خان نے شکست کو تسلیم نہ کرتے ہوئے حلقے میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگایا۔

    دوہزار تیرہ میں ہونے والےعام انتخابات میں اس حلقے میں ووٹنگ کا تناسب بھی چون فیصد رہا تھا۔

  • دنیا بھر میں نئے سال دوہزار چودہ کا استقبال آتشبازی ، اور رنگا رنگ تقاریب سے کیا گیا

    دنیا بھر میں نئے سال دوہزار چودہ کا استقبال آتشبازی ، اور رنگا رنگ تقاریب سے کیا گیا

    دوہزار تیرہ کی رخصت اور دوہزار چودہ کی آمد، نیا سال شروع ہوتے ہی دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال کا استقبال نہایت پر جوش انداز سے کیا گیا،

    دوہزار تیرہ کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں غروب ہوا، نیوزی لینڈ میں آک لینڈ کے اسکائی ٹاور کے ذریعے زبردست آتشبازی کرکے دوہزار چودہ کا استقبال کیا ۔

    سڈنی میں تو دوہزار چودہ کے استقبال ایسے کیا گیا کہ آسمان پر رنگوں کی بہاریں تھی، عوام میں جوش وخروش تھا سڈنی کے ساحل پر حد نظر تک رنگ ہی رنگ بکھیرے نظر آرہے تھے رنگا رنگ تقریب اور آتشبازی کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا گیا کہ جس کو دیکھکر آنکھیں دنگ رہے گئی۔

    جاپان میں نئے کی آمد پر گھنٹے بجائے گئے جبکہ دئبی میں نئے سال کی آمد کی تیاریوں شروع ہوگئی ہے اور آتشبازی سے آسمان پر دلفریب رنگوں کی چادر اوڑھا دی گئی۔

  • سال2013: پاکستان فلم، سینمااور فیشن انڈسٹری کیلئے سب سے بہتر رہا

    سال2013: پاکستان فلم، سینمااور فیشن انڈسٹری کیلئے سب سے بہتر رہا

    سال دوہزارتیرہ پاکستان فلم، سینما اور فیشن انڈسٹری کیلئےگزشتہ ایک عشرے میں سب سے بہتر رہا،مگر شوبز کے افق پر چمکنے والے بہت سے ستارے ہمیشہ کیلئے ڈوب گئے۔

    سال دوہزار تیرہ میں ملکی اور غیرملکی53 فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں جن میں باکس آفس پر کامیابی کے اعتبار سے اے آروائی فلمز کی وار پہلے نمبر پر رہی جبکہ اسی ادارے کی دو فلموں زندہ بھاگ اور میں ہوں شاہد آفریدی کی کامیابی سے لالی وڈ پر چھائے مایوسیوں کے بادل چھٹ گئے سینیر اینکر مبشر لقمان کی رٹ پر غیرقانوںبھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی۔

    جبکہ سینما اور فلم انڈسٹری کے مابین معاہدہ طے پایا،نغمہ نگار ریاض الرحمان ساغر اور اداکار نشیلا کے علاوہ دنیائے موسیقی کی خوبصورت آوازیں مہناز،زبیدہ خانم اور ریشماں ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئیں 2013ملکی فیشن انڈسٹری کیلئے بھی بے خوشگوار رہا جبکہ ملکہ سکینڈلزویناملک، معروف ماڈل مہرین سید،جگن کاظم اور ثنابلوچ پیا گھر سدھار گئیں

  • پاکستان میں 2013 کا آخری سورج غروب ہو گیا

    پاکستان میں 2013 کا آخری سورج غروب ہو گیا

    بہت سی کامیابیوں ، ناکامیوں اور تبدیلیوں کو دامن میں سمیٹے دو ہزار تیرہ کا آخری سورج پاکستان میں غروب ہو گیا. بہت سی ناکامیوں ، کئی کامیابیوں اور تبدیلیوں کو دامن میں سمیٹے دو ہزار تیرہ کا آخری سورج غروب پاکستان میں ہو گیا، پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر کے رخصت ہوئی اور عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائی۔

    چھ برس تک مسلح افواج کے سربراہ رہنے والے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے آرمی ہاوس کالی کرتے ہوئے مسلح افواج کی کمان جنرل راحیل شریف کے سپرد کی، متحرک عدلیہ کی بنیاد رکھنے والے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہوئے اور ان کی جگہ جسٹس تصدق حسین جیلانی نئے چیف جسٹس بنے۔

    سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف وطن واپس آئے اور ان کے خلاف قائم مقدمات میں کارروائی جاری ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کا سلسہ بھی روکا نہ جا سکا۔ سینکڑوں گھروں کے چراغ بجھا دیے گئے اور ہزاروں بچے یتیم ہوئے۔ رواں سال کے دوران جہاں شوبز سمیت کئی شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات ہم سے جدا ہوئیں تو کھیل کے میدانوں میں کئی کامیابیاں بھی پاکستان کے حصے میں آئیں۔