Tag: 2016

  • ریواولمپکس : یوسین بولٹ نے 200 میٹر کی دوڑ جیت لی

    ریواولمپکس : یوسین بولٹ نے 200 میٹر کی دوڑ جیت لی

    ریو ڈی جنیرو : جمیکا کے یوسین بولٹ نے 200 میٹر کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیت کر اولمپک مقابلوں میں اس ریس میں تین طلائی تمغے جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے.

    تفصیلات کےمطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جاری اولمپکس کی 200 میٹر کی ڈوربولٹ نے مقررہ فاصلہ 19.78 سیکنڈز میں طے کر کے ریو اولمپکس 2016 میں دوسرا جبکہ مجموعی طور پر آٹھواں طلائی تمغہ جیتا.

    کینیڈا کے آندرے ڈی گراسی نے چاندی اور فرانس کے کرسٹو لیماٹری نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا.

    جمیکا کے29 سالہ یوسین بولٹ اس سے پہلے ریو اولمپکس میں ہی 100 میٹر کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیت چکے ہیں.

    *یوسین بولٹ نے سو میٹر کی دوڑ جیت لی

    یاد رہے کہ رواں ہفتے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے سومیٹرکی ڈور میں امریکی کھلاڑی جسٹن گالٹن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا.

    واضح رہے کہ بولٹ نے فروری میں کہا تھا کہ وہ سنہ 2017 میں ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے.

  • یوسین بولٹ نے سو میٹر کی دوڑ جیت لی

    یوسین بولٹ نے سو میٹر کی دوڑ جیت لی

    ریوڈی جنیرو: ریو اولمپکس 2016 میں جمیکا کے یوسین بولٹ سو میٹر کی دوڑ میں تین طلائی تمغے جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے.

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے سومیٹرکی ڈور میں امریکی کھلاڑی جسٹن گالٹن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا.

    عالمی ریکارڈ یافتہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے سو میٹر کی دوڑ کا فاصلہ 9.81 سیکنڈ میں طے کیا.

    بولٹ کے حریف گالٹن،جنھیں دو بار ممنوع ادویات استعمال کرنے کے الزام میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے،اس مقابلے میں بولٹ سے صرف 0.08 سیکنڈ پیچھے رہے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل بولٹ 2008 اور 2012 میں سو میٹر،دو سو میٹر کی دوڑیں جیت چکے ہیں.

    واضح رہے کہ یوسین بولٹ فروری میں کہا تھا کہ وہ 2017 میں ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے.

  • سلمان خان کو ریو اولمپکس کے لئے بھارتی سفیر نامزد کردیا گیا

    سلمان خان کو ریو اولمپکس کے لئے بھارتی سفیر نامزد کردیا گیا

    نئی دلی : سلمان خان ریو اولمپکس 2016 کے لئے بھارتی‌ اولمپک‌ ایسوی‌‌ ایشن‌‌ کی جانب‌ سے‌ بھارتی‌ سفیر نامزد‌ کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سَپر اسٹار سلمان خان کو بھارتی اولمپکس ایسوی‌‌ ایشن‌‌ کی جانب سے ریو اولمپکس 2016 کے لئے بھارتی سفیر نامزد کیا‌ گیا‌ ہے.

    یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی بالی ووڈ اسٹار کو اولمپکس گیمز کے لئے بھارتی سفیر کےطور پر نامزد کیا گیا ہے.

    دبنگ خان کے نام کا اعلان اولمپک بھون کی تقریب کے دوران کیا گیا،تقریب میں سلمان خان کے ساتھ اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والی باکسر میری کوم ، انڈین ہاکی ٹیم کے کپتان سردارسنگھ، ریتو رانی، منیکا بترا بھی موجود تھے۔

    انڈین اولمپک ایسوی‌‌ ایشن‌‌ کے جنرل سیکرٹری راجیو مہتا کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں سلمان خان کو اولمپک کے لئے سفیر کے طور پر نامزد کر کے، بالی ووڈ اسٹار کا نام نامزد کرنے کا مقصد شہریوں کو اولمپک کی طرف متوجہ کرنا ہے.

    انڈین ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ فلم سلطان کے اداکار ریو اولمپکس میں انڈیا کو سپورٹ کریں گے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اولمپک 2016 ہمارے لئے بہت اہم ہے اور اس کے لئے ہم نے بھرپور تیاری بھی کی ہے۔

    میری کوم کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے اولمپک سفیر نامزد ہونے سے لوگوں کا شوق اولمپکس دیکھنے میں بہت بڑھ جائے گا۔

    اندین اولمپک ایسوی‌‌ ایشن‌‌ کے اس فیصلے کو ریسلر یوگیشور دت اور میکھا سنگھ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    دت نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہر کسی کو انڈیا میں فلموں کی پروموشن کا حق ہے لیکن اولمپکس وہ جگہ نہیں جہاں یہ سب کیا جائے۔

    اس کے علاوہ میکھا سنگھ کا کہناتھا کہ انڈیا میں بہت سارے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ملک کے لئے اپنا خون پسینہ دیا ان میں سے کسی کا نام کیوں سفیر کی حیثیت سے نامزد نہیں کیا گیا۔