Tag: 2017

  • سنہ 2017 میں بڑے سائبر حملے کا خطرہ

    سنہ 2017 میں بڑے سائبر حملے کا خطرہ

    واشنگٹن: امریکا کی سیکیورٹی انٹیلی جنس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سنہ 2017 میں پوری دنیا میں انٹرنیٹ بند ہوسکتا ہے جس کے بعد پورے 24 گھنٹے کے لیے دنیا کے مختلف حصوں کا رابطہ ایک دوسرے سے منقطع ہوجائے گا۔

    انٹیلی جنس کمپنی لوگرتھم کے نائب صدر جیمز کارڈر کا کہنا ہے کہ یہ انٹرنیٹ میں معمولی تعطل یا خرابی جیسا نہیں ہوگا۔ یہ بہت بڑے پیمانے پر سائبر حملے جیسا ہوگا۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ سنہ 2017 میں ہمیں کبھی بھی کسی بھی دن اس صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق اگر انٹرنیٹ بند ہوگیا تو اس سے معاشی مارکیٹوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

    net-2

    ادارے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے اس دعوے کی بنیاد وہ ثبوت ہیں جو انہیں 2016 میں ملے کہ سائبر جرائم پیشہ افراد اور گروہ ایسے میزائلوں کی ٹیسٹنگ کر رہے ہیں جو سمندر میں انٹرنیٹ کی کیبل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال متعدد بار ایسا ہوا کہ انٹرنیٹ کی مختلف سائٹس کچھ دیر کے لیے بند ہوگئیں تاہم 2017 کا متوقع سائبر حملہ بہت بڑے پیمانے پر پورے 24 گھنٹے کے لیے ہوگا۔

    واضح رہے کہ رواں سال ہیکرز کے حملوں کے بعد نہ صرف سماجی رابطوں کی کئی سائٹس بند ہوگئی تھیں بلکہ یاہو کے کروڑوں صارفین کے اکاؤنٹس بھی ہیک کرلیے گئے تھے۔

  • لوڈشیڈنگ دوہزارسترہ میں ختم ہوجائیگی، خواجہ آصف

    لوڈشیڈنگ دوہزارسترہ میں ختم ہوجائیگی، خواجہ آصف

    سیالکوٹ : وفاقی وزیردفاع پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے دو ہزار سترہ میں لوڈشیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی ۔سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ میں اپنے دورہ کے دوران برآمدکنندگان سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چائنہ کی مدد سے شمالی علاقوں میں پانی اور جنوبی علاقوں میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

    جبکہ آئندہ مئی ایک ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر دی جائے گی۔وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے بتایا کہ چند بڑی بیرونی طاقتیں پاکستان کو سیاسی اور معاشی طور پر کمزور دیکھنا چاہ رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی حکومت پاکستان کو مظبوط اور خود مختار بنانے کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔