Tag: 2018 Asia Cup

  • لگتا ہے پاکستان ایشیا کپ جیتے گا، سرفراز ٹیم کو اچھا لے کر چل رہے تھے، شاہد آفریدی

    لگتا ہے پاکستان ایشیا کپ جیتے گا، سرفراز ٹیم کو اچھا لے کر چل رہے تھے، شاہد آفریدی

    لاہور: قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے پاکستان ایشیا کپ جیت جائے گا، دباؤ کے باوجود سرفراز احمد ٹیم کو بہت اچھا لے کر چل رہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، شاہد آفریدی نے کہا کہ ایشیا کپ سے پہلے پاکستان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی، سرفراز احمد ٹیم کو بہت اچھا لے کر چل رہے تھے۔

    اچھی پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان ٹیم پر دباؤ تھا، قوم کو پاکستان ٹیم سے توقعات بہت زیادہ تھیں، میں اس وقت بہت مثبت سوچ رہاہوں، اب پرفارمنس اچھی نہیں رہی تو ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

    شاہدآفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان ایشیا کپ جیت جائے گا، تنقید ہوتی رہی ہے اسے چیلنج کے طور پر لینا چاہئے، یہی ہمارے کھلاڑی ہیں اور یہی ہمارا مستقبل ہے، پاکستان کے یہی نوجوان کھلاڑی 2019ورلڈ کپ کے ہیں۔

  • ایشیا کپ : پی آئی اے اپنے مسافروں کو کرکٹ میچ کی اپ ڈیٹ فراہم کرے گی

    ایشیا کپ : پی آئی اے اپنے مسافروں کو کرکٹ میچ کی اپ ڈیٹ فراہم کرے گی

    کراچی : پی آئی اے اپنے مسافروں کو کرکٹ سے ہر لمحہ اپ ڈیٹ رکھے گی، لانگ روٹ پر جانے والی تمام پروازوں میں بوئنگ777 طیاروں کے کپتانوں کو ہدایت جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ کا جنون زمین سے آسمان تک جا پہنچا، اب فضاؤں میں بھی سفر کرنے والے مسافر کرکٹ سے ہر لمحہ اپ ڈیٹ رہیں گے۔

    اس حوالے سے قومی ایئرلائن ایشیاء کپ میں پاک بھارت سنسی خیز میچ میں مسافروں کو ہرلمحہ اپ ڈیٹ رکھے گی، پی آئی اے اندرون و بیرونی ملک جانیوالی پروازوں میں کرکٹ کے شائقین کو میچ کی صورتحال سے آگاہ رکھے گی۔

    لانگ روٹ پر جانے والی تمام پروازوں میں بوئنگ777طیاروں کے کپتانوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے، دوران پرواز کپتان اپنے مسافروں کو ہر پندرہ منٹ بعد سیٹلائٹ کمیونکیشن اور اے سی اے آر ایس سسٹم کے تحت کرکٹ کی اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے۔

    کرکٹ کے شائقین مسافر کینیڈا، لندن، یورپ اور خلیجی ممالک جانے والی پروازوں میں مسافروں کو میچ سے متعلق اپ ڈیٹ کیا جائے گا، لانگ روٹ کے مسافر فضاوٴں میں بھی میچ سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے، اس کے علاوہ ڈومیسٹک پروازوں میں ریڈیو فریکوئنسی کے ذریعے بھی میچ سے متعلق مسافر اپ ڈیٹ رہیں گے۔

  • پاک فوج کے فزیکل انسٹرکٹر قومی کرکٹ ٹیم کو آج فزیکل فٹنس ٹریننگ دیں گے

    پاک فوج کے فزیکل انسٹرکٹر قومی کرکٹ ٹیم کو آج فزیکل فٹنس ٹریننگ دیں گے

    ایبٹ آباد: ایشیا کپ کی تیاری کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی سخت ٹریننگ شروع ہوگئی، بھرپور فزیکل فٹنس کے حصول کے لیے پاک فوج کے فزیکل انسٹرکٹر کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ کے لیے ٹریننگ کی غرض سے پی سی بی نے پاک فوج کے فزیکل انسٹرکٹر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

    فٹنس ٹریننگ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا 26 رکنی اسکواڈ ایبٹ آباد پہنچ گیا، تربیتی کیمپ پانچ دن تک آرمی پی ٹی اسکول ایبٹ آباد میں جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں چیمپیئنز ٹرافی کے بعد پہلی بار پاکستانی ٹیم کا بھارت سے مقابلہ ہوگا، اس لیے قومی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتی ہے۔

    خیال رہے کہ ایشیا کپ 2018 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو متحدہ عرب امارات میں ستمبر 2018 میں منعقد ہوگا، اس میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں افغانستان، بنگلہ دیش، انڈیا، پاکستان، سری لنکا شامل ہیں جب ایک ٹیم کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے۔


    ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے‘ سرفراز احمد


    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جشن آزادی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ منایا تھا، کوشش ہوگی اگلے برس جشن آزادی ورلڈ کپ کے ساتھ منائیں۔

    کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے کپتان کا کہنا تھا کہ نئے اور پرانے کھلاڑیوں نے گزشتہ دو سالوں میں اچھی پرفارمنس پیش کی اسی وجہ سے آج ہم سرفہرست ہیں۔