Tag: 2018 Commonwealth Games

  • کامن ویلتھ گیمز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پزیر

    کامن ویلتھ گیمز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پزیر

    گولڈ کوسٹ : کامن ویلتھ گیمز2018رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئے، یوسین بولٹ کی میزبانی نے ایونٹ کو چار چاند لگادئیے، آسٹریلیا80گولڈ میڈل کے ساتھ سرفہرست پر رہا۔

    تفصیلات کے مطابق گولڈ کوسٹ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز2018رنگارنگ اختتامی تقریب کے ساتھ ختم ہوگئے، تقریب میں آسٹریلوی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے۔

    اسٹیڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تقریب کی خاص بات اسٹار ایتھلیٹ جمیکا کے یوسین بولٹ کی میزبانی تھی، یوسین بولٹ نے اسٹیج پر ڈی جے کے فرائض انجام دیئے، جنہیں شرکانے دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

    کامن ویلتھ گیمز میں سوئمنگ پول اور ٹریک سائیکلنگ ایونٹ میں میزبان آسٹریلیا کی بادشاہت قائم رہی، آسٹریلیا نے80 گولڈ میڈل اور مجموعی طور پر198میڈل جیتے جبکہ پاکستان نے ایک گولڈ اور چار کانسی کے تمغے اپنےنام کیے۔

    مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، ریسلنگ میں پاکستان کے محمدانعام نے گولڈ میڈل جیت لیا

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی جانب سے ریسلر محمد انعام نے پہلا گولڈ میڈل جیتا، محمد انعام نے ریسلنگ کے فائنل میچ میں نائیجرین ریسلر کو چاروں شانے چت کیا۔

    مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، کینیڈا کو دو گول سے شکست، قومی ہاکی ٹیم کی ساتویں پوزیشن

    علاوہ ازیں گیمز کے دوران کسی بھی ایتھلیٹ کے ڈوپ ٹیسٹ میں ملوث ہونے کا انکشاف نہیں ہوا تاہم بھارت کے ایتھلیٹس دو مرتبہ ’نو نیڈل پالیسی‘ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے جس کی وجہ سے اس کے دونوں ایتھلیٹس کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • کامن ویلتھ گیمز: ایک اور میڈل پاکستان کے نام

    کامن ویلتھ گیمز: ایک اور میڈل پاکستان کے نام

    گولڈ کوسٹ:  پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے 105 کلو گرام سے زائد ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں کامن ویلتھ گیمز 2018 میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں واقع کارارا اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں بیس سالہ ایتھلیٹ نے ایک ہی جھٹکے میں 173 کلو گرام کا ویٹ اٹھانے کے بعد 222 کلوگرام کا ویٹ بھی کامیابی کے ساتھ اٹھالیا۔ اس مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ لیٹی نے سونے اور سیمووا کے لاویٹیٹی لوئی نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

    نوح دستگیر کے تمغے کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ گزشتہ ہفتے طٰہ طالب نے مردوں کے 62 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں پاکستان کے لیے کانسی کا پہلا تمغا جیتا تھا۔

    کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ہاکی میچ دو دو گول سے برابر

    مقابلے کے دوران کلین اینڈ جرک کے مرحلے میں بیس سالہ لفٹر پہلی کامیاب کوشش کے بعد دوسری اور تیسری کوشش میں کامیابی نہ حاصل کرسکنے کی وجہ سے سونے کے تمغے سے محروم رہے۔

    واضح رہے کہ محمد نوح دستگیر بٹ نے 2016 میں ملائشیا کے شہر پنانگ میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ چیمپین شپس میں پاکستان کے لیے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ہاکی میچ دو دو گول سے برابر

    کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ہاکی میچ دو دو گول سے برابر

    برسلز : کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان کھیلا گیا ہاکی میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا، ایونٹ میں پاکستان کے اب تک تینوں میچ برابر رہے ہیں، جس کے باعث سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کا ایک اور میچ برابر ہوگیا، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے دو کوارٹرز میں کوئی گول نہ کرسکیں۔

    کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے لیکن تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے گول داغ کر پہلی برتری حاصل کی۔

    انگلینڈ نے تیسرے کوارٹر میں ہی حساب برابر کردیا۔تاہم چوتھے کوارٹر میں انگلینڈ نے دوسرا گول کرکے برتری حاصل کرلی، کھیل کے آخری لمحات میں علی مبشر نے پینالٹی کارنر پر گول داغ کرمقابلہ برابر کردیا۔

    پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں تاحال ناقابل شکست ہے، پاکستان کا پہلا میچ ویلز  دوسرا بھارت اور اب تیسرا میچ انگلینڈ کے ساتھ بھی برابر رہا،۔

    پاکستان کی جانب سے عرفان جونیئر اور مبشر نے گول اسکور کئے، گرین شرٹس کے 3 میچز کھیلنے کے بعد میں 3 پوائنٹس ہیں جس کے باعث اس کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

     

  • کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اوربھارت کےدرمیان ہاکی میچ 2-2 سے برابر

    کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اوربھارت کےدرمیان ہاکی میچ 2-2 سے برابر

    گولڈ کوسٹ : کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہرگولڈ کوسٹ میں جاری 21 ویں کامن ویلتھ گیمز کے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔

    بھارت کی جانب سے میچ کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی دلپریت سنگھ نے گول داغ کر پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل کی۔

    بھارت کی جانب سے میچ کے دوسرے کوارٹر میں ہرمن پریت سنگھ نے گول کرکے ٹیم کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی برتری دلا دی۔

    پاکستان کے کھلاڑی عرفان جونیئر تیسرے کوارٹر میں بھارت کے خلاف گول کرنے میں کامیاب رہے اور اس کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے تابڑ توڑ حملے کیے گئے۔ میچ ختم ہونے میں صرف 10 سیکنڈر باقی تھے کہ پاکستانی ٹیم کو پینالٹی کانر ملا جس پر گول نہ ہوسکا۔

    میچ کے آخری سیکنڈز میں پاکستان کو پنالٹی کارنر ملا جس پرمبشرعلی نے آخری سیکنڈر میں گول کرکے میچ 2-2 گول سے برابر کردیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف ہاکی میں مسلسل 7 میچز میں شکست کے بعد پہلا میچ برابر کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔