Tag: 2018 Election

  • وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، شیڈول جاری

    وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، شیڈول جاری

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا، قومی اسمبلی کے اراکین17اگست کو نئے وزیر اعظم کا انتخاب کریں گے، اجلاس بعد نماز جمعہ ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد اگلا مرحلہ وزیراعظم کے انتخاب کا ہے، اس سلسلے میں شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

    قومی اسمبلی کے17اگست کو ہونے والے اجلاس کے دوران قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، جس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بعد نماز جمعہ ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔

    اجلاس میں اراکین اسمبلی اپنے ووٹوں کے ذریعے وزیر اعظم کا انتخاب کریں گے، امیدوار کو سادہ اکثریت نہ مل سکی تو دوسرے مرحلے میں دوبارہ ووٹنگ ہوگی، زیادہ ووٹ ملنے پر قائد ایوان کو چن لیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: وزارت عظمیٰ کے لئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

    اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا تاہم اگر دونوں امیدواروں کے ووٹوں کی تعداد برابر ہوئی تو ایسی صورت میں اسپیکر قومی اسمبلی کا ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔

    مزید پڑھیں : شہباز شریف نے وزارتِ عظمیٰ کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے

    ذرائع کے مططابق یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ18اگست کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔ وزارت عظمیٰ کیلئے عمران خان اور میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔ عمران خان کے تجویز کنندہ شیخ رشید اور فخرامام تائید کنندہ ہیں۔

  • این اے 108: عابد شیرعلی کا ہار ماننے سے انکار، دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

    این اے 108: عابد شیرعلی کا ہار ماننے سے انکار، دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

    لاہور : عابد شیرعلی دوبارہ گنتی میں بھی ہار گئے لیکن ہارماننے کو تیارنہیں، لیگی رہنما نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹی فیکشن روکنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے لیگی رہنما عابد شیر علی کی این اے 108میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔

    عابد شیر علی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کی رات پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے وقت باہر نکال دیا گیا تھا اور مخالف امیدوار کو جتوانے کے لئے جعلی فارم 45 بنائے گئے۔ عابد شیر علی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دے اور عدالتی فیصلے تک فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا بھی حکم دے جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کے امیدوار فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شکست کے بعد ن لیگ نے رونا دھونا شروع کردیا ہے، عابد شیرعلی جہاں چاہیں دوڑیں لگائیں انہیں شکست ضرور ہوگی، جس طرف جائیں گے وہاں بلا نظر آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی220پولنگ اسٹیشنز میں برتری حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اپنے مینڈیٹ پرکسی کو ڈاکا مارنے نہیں دیں گے اور نہ ہی عمران خان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہونے دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: عابد شیرعلی ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ناکام، فرخ حبیب کی جیت برقرار

     یاد رہے کہ اس سے قبل این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی بھی عابد شیر علی کے کام نہیں آسکی تھی، مسلم لیگ ن کے رہنما کے مزید سات سو ایک ووٹ کم ہوگئے، جس جکے بعد تحریک انصاف کے فرخ حبیب کی جیت برقرار  ہے۔

  • کے پی کے میں300 ڈیمز بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سراج الحق

    کے پی کے میں300 ڈیمز بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سراج الحق

    مالاکنڈ : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کے پی کے میں300 ڈیمز بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وہاں نہ تو ڈیم ہیں اور نہ ہی ایک ارب درخت کہیں دکھائی دیئے، ایم ایم اے ملک میں قرآن وسنت کی بالا دستی قائم کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مالا کنڈ میں متحدہ مجلس عمل کے تحت ہونے والے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تین سو ڈیمز بنائے ہیں۔

    اس سلسلے میں میں نے کے پی میں جاکر لوگوں سے پوچھا انہوں نے بتایا کہ انہیں تو کہیں کوئی ڈیم نظر نہیں آیا۔ اور نہ ہی دعوے کے برعکس ایک ارب درخت نظر آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈے کے زورپر کوئی جماعت عوام کو دھوکا نہیں دے سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد متحدہ مجلس عمل ( ایم ایم اے) اسلامی اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گی، اس الیکشن میں دو تہذیبوں کے درمیان معرکہ ہے،25جولائی کو قوم کو اسلامی تہذیب اور مغربی تہذیب میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    ایم ایم اے ملک میں قرآن وسنت کی بالا دستی قائم کریگی، ہماری حکومت میں ناموس رسالت قانون میں ترمیم کی اجازت نہیں دی جائے گی، سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر مخصوص لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا، شہباز شریف

    گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا، شہباز شریف

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ نیب کارروائیوں کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے امید ہے الیکشن کمیشن صورتحال کا فوری نوٹس لے گا۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے ہتھکنڈوں کو عوامی عدالت کے فیصلوں سے ناکام بنادیا آج بھی عوام کی عدالت ن لیگ کے خلاف جاری تمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنادے گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، ایسی کارروائیوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر شکوک و شبہبات پیدا کردئیے ہیں، اس طرح سیاسی قیادت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا خوش آئند نہیں ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیب کو یہ تاثر ختم کرنا چاہئے کہ مسلم لیگ ن اس کے نشانے پر ہے، جمہوریت کی روح کے مطابق عوام کی عدالت ہی سب سے بڑی عدالت ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا تھا، عدالت نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے عدالت برخواست ہونے تک کی سزا سنائی اور پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

    یاد رہے این اے 59 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قمرالاسلام کو نیب لاہور نے راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا ، ترجمان نیب کا کہنا تھا قمرالاسلام پر ایک ارب روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے جبکہ خوردبرد کے الزام میں صاف پانی کمپنی کے سابق سی ای او وسیم اجمل کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • الیکشن 2018 ، پاکستان کا سب سے امیر ترین  امیدوار

    الیکشن 2018 ، پاکستان کا سب سے امیر ترین امیدوار

    اسلام آباد : الیکشن 2018 میں دولت مند امیدواروں میں آزاد امیدوار سب کو پیچھے چھوڑ گیا، پاکستان کا سب سے امیر  امیدوار مظفر گڑھ کا محمد حسین نکلا ، ان کے اثاثوں کی مالیت چار کھرب، تین ارب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 میں پاکستان کا اب تک سب سے امیر امیدوار سامنے آگیا، امید وار کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے، اور ان کا نام میاں محمد حسین ہے۔

    حلف نامے کے مطابق میاں محمد حسین کےاثاثوں کی مالیت چار کھرب، تین ارب سے زائد ہے۔

    میاں حسین قومی اسمبلی کے این اے 182 سے آزاد امیدوار ہیں جبکہ جمشید دستی اور  حناربانی کھر  ان کے مدمقابل ہیں۔

    دوسری جانب قومی وطن پارٹی کے چیئر مین آفتاب شیر پاؤ بھی کروڑ پتی ہیں، ان کے اثاثوں کی کل مالیت نو کروڑ انتالیس لاکھ چار ہزار سے زائد ہے، وہ پینتیس لاکھ کی لینڈکروزر کے مالک بھی ہیں ۔

    دستاویزات کے مطابق اسلام آباد میں تیرانوے لاکھ کا بنگلہ اور تیس ہزار روپے کے طلائی زیوارات بھی ان کی ملکیت ہیں۔

    آفتاب شیر پاؤ کی اہلیہ کے اثاثے شوہر سے بھی زیادہ ہیں، بیگم شیر پاؤ کے اثاثہ جات کی مالیت 9 کروڑ 72 لاکھ سے زائد ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن 2018: انیس ہزار سے زائد امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے

    الیکشن 2018: انیس ہزار سے زائد امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے

    لاہور: ملک میں 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند انیس ہزار آٹھ امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب سے 8987 افراد نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، جب کہ سندھ سے 4765 افراد نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا سے 2928 کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوئے، بلوچستان سے 1675 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق فاٹا سے صرف 345 افراد نے کاغذات جمع کرائے، جب کہ اسلام آباد سے 93 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    ملاحظہ کریں: عائشہ گلالئی پرویز خٹک سے مقابلے کے لیے تیار

    قومی اسمبلی کی 342 نشستوں کے لیے 5488 کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوئے، جب کہ قومی اسمبلی کے لیے پنجاب سے 2349، سندھ سے 1308 کاغذات جمع ہوئے۔

    دیکھیں: عمران خان کے مقابلے میں 97 سالہ خاتون

    ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے خیبر پختونخوا سے 774، اور بلوچستان سے 404 کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوئے، جب کہ قومی اسمبلی کے لیے فاٹا سے 345 اور اسلام آباد سے 93 کاغذات جمع ہوئے۔ دوسری طرف اقلیتی نشستوں کے لیے صرف 215 کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔

    یہ بھی دیکھیں: پرویز مشرف کے کاغذاتِ نامزدگی لیہ سے

    صوبائی نشستوں کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے لیے 6638، سندھ کے لیے 3457 خواہش مندوں نے کاغذات جمع کرائے، جب کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے 2145 اور بلوچستان اسمبلی کے لیے 1271 کاغذات جمع ہوئے۔

    دل چسپ: سکھ امیدوار کا کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا انوکھا واقعہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آئندہ الیکشن میں عمران خان نااہل ہوجائیں گے، حنیف عباسی کا دعویٰ

    آئندہ الیکشن میں عمران خان نااہل ہوجائیں گے، حنیف عباسی کا دعویٰ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عمران خان نااہل ہو جائیں گے، مجھے ریحام خان کی کتاب آنے کا کوئی علم نہیں تھا صرف پیشگوئی کی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،  نون لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے اپنی بات سے یوٹرن لیتے ہوئے یہ مان لیا کہ کتاب تو الیکشن سے پہلے ہی آنی تھی اور اب نیا دعویٰ بھی کر دیا کہ الیکشن میں عمران خان نااہل ہو جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب آنے کاعلم نہیں تھا صرف پیشگوئی کی تھی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی آدمی ہیں، ریحام خان پر ظلم ہوا تھا، میں نے صرف پیش گوئی کی تھی کہ ریحام خان کتاب لکھ سکتی ہیں۔

    نون لیگ کے رہنماؤں کی ریحام خان کی کتاب کے بارے میں آگاہی کئی سوال اٹھاتی ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں پوری دال ہی کالی ہے۔

    اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کاہ تھا کہ 2018میں ریحام خان کی کتاب ضرور آئے گی اورعمران خان اس کتاب سے ڈریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آئندہ انتخابات میں فاٹا کیلئے کوئی ایکشن پلان نہیں، ذرائع الیکشن کمیشن

    آئندہ انتخابات میں فاٹا کیلئے کوئی ایکشن پلان نہیں، ذرائع الیکشن کمیشن

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے فاٹا کیلئے فی الحال کوئی ایکشن پلان مرتب نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قسم کی تیاریاں کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کی منظوری تو دے دی ہے لیکن آئندہ عام انتخابات میں فاٹا کیلئے الیکشن کمیشن نے کوئی لائحہ عمل مرتب نہیں کیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا کے قومی دھارے میں شمولیت کے بعد ہی باقاعدہ الیکشن اقدامات شروع ہونگے، فاٹا میں قومی اور صوبائی حلقہ بندیوں کے قیام کے بعد ہی الیکشن کا انعقاد ممکن ہوسکے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے فاٹا کیلئے تیاریاں بھی نہیں کی گئی ہیں، انضمام کا قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی الیکشن کا مرحلہ آئے گا البتہ  فاٹا میں عام انتخابات دوسرے مرحلے میں کرائے جاسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، فاٹا کے خیبرپختون خواہ میں انضمام کی منظوری

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کی منظوری دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں فاٹا آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کرنے کی توثیق کر دی ہے اور گلگت بلتستان کونسل وفاق کے لئے ایڈوائزری باڈی کے طور پر برقرار رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • انتخابات کی التوا کی بھرپور مخالفت کریں گے، فواد چوہدری

    انتخابات کی التوا کی بھرپور مخالفت کریں گے، فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات کے التوا کی بھرپور مذمت اور مخالفت کریں گے، قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ آئینی اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد کی خاطر انتخابات کے التوا کی کوششیں مہلک ہیں، پاکستان سنگین نوعیت کے سیاسی و معاشی بحرانوں سے دوچار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مطالبے کی مخالفت کے پیچھے ن لیگ اور پی پی مک مکا ہے، بینظیر بھٹو نے 1993ء میں قبل از وقت الیکشن کے لیے تحریک چلائی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی تحریک نجات کا مطالبہ بھی قبل ازوقت الیکشن تھے، ن لیگ، پی پی نے اسمبلیوں کی نصف مدت کے قریب تحریکیں چلائیں۔

    ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ ذاتی مفاد کی خاطر انتخابات کے التوا کی کوششیں مہلک ہیں، انتخابات کے التوا کی بھرپور مذمت اور مخالفت کریں گے۔

    یہ پڑھیں: تحریک انصاف پختونخواہ اسمبلی توڑنے کے لیے تیار ہے، فواد چوہدری

     واضح رہے کہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات ہونا چاہئے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اسمبلی قبل ازوقت توڑنے کے لیے تیار ہے، قومی اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں قبل ازوقت توڑ دی جائیں اور اس معاملے پر تمام جماعتیں اتفاق رائے سے کام لیں۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی بہت جلد بڑا سیاسی دھماکہ کرنے والی ہے، آصف زرداری

    پیپلزپارٹی بہت جلد بڑا سیاسی دھماکہ کرنے والی ہے، آصف زرداری

    لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بہت جلد بڑا سیاسی دھماکہ کرنے والی ہے، ملک کی بڑی سیاسی شخصیات ہم سے رابطے میں ہیں جلد بڑے اعلانات ہوں گے، وفاق ہی نہیں پنجاب میں بھی جیالوں کی حکومت ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں سرگودھا ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد بڑا تہلکہ مچانے والے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ملک کی اہم اور بڑی سیاسی شخصیات ہم سے رابطے میں ہیں اور عنقریب بڑے اعلانات ہوں گے، انتخابات سے پہلے پنجاب میں سیاسی فضا بدل دیں گے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ امیدوارانتخابات کی تیاری کریں، پنجاب میں بھرپور مقابلہ کرینگے، وفاق ہی نہیں پنجاب میں بھی جیالوں کی حکومت ہوگی اورآئندہ الیکشن میں ہم چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔

    آصف زرداری نے پنجاب میں رہنماؤں کو سیاسی رابطے بڑھانے کا ٹاسک دے دیا، ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب کے سیاسی گھرانوں سے جلد ملاقاتیں کریں گے۔


    مزید پڑھیں: شریف خاندان کو گرفتارکیا جائے، آصف زرداری کا مطالبہ


    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آر او الیکشن کے نتائج سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کانہیں دھاندلی کا پیمانہ ہوتے ہیں، جس کے پاس جیالے ہوں اسےشفاف الیکشن میں کوئی نہیں ہراسکتا۔


    مزید پڑھیں: گزشتہ الیکشن آراوز کا تھا اب ہونے نہیں دیں گے، آصف زرداری


    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جیسے بہادر کارکنان کسی دوسری جماعت کے پاس نہیں، پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپوراندازمیں حصہ لینے کیلئے تیارہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔