Tag: 2018 General Elections

  • لاہور پنجاب کا اور پنجاب پاکستان کا فیصلہ کرے گا: عمران خان

    لاہور پنجاب کا اور پنجاب پاکستان کا فیصلہ کرے گا: عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز کررہا ہوں، مفادات کی سیاست کرنے والوں کو الیکشن میں شکست ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 131 کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ 25 جولائی کو ہوگا، لاہور پنجاب کا اور پاکستان کا فیصلہ کرے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے 21 سال سے پنجاب میں پنجے گاڑھ رکھے ہیں، لاہور میں علیم خان پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلائیں گے، ولید اقبال این اے 131 سے انتخابی مہم چلائیں گے، کارکنان نے دن رات کام کرنا ہے، کارکنان کی جدوجہد الیکشن مہم کو کامیاب بنائے گی۔

    سربراہ پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بڑے سیاست دان شامل ہورہے ہیں، این اے 131 میں زبردست مقابلہ ہوگا، آخری گیند ہونے تک میچ ختم نہیں ہوتا، مقابلے کے لیے کسی بھی جماعت کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے۔

    عمران خان نے کہا کہ سیاست میں مال بنانے والے جنون کا مقابلہ نہیں کرسکتے، تمام حلقوں میں نکلوں گا مل کر مخالفین کو انتخابات میں شکست دیں گے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ زرداری یا نوازشریف سے مل کر حکومت بنانے سے بہتر ہے کہ ہم اپوزیشن میں رہیں، انشااللہ ہمیں کسی سےاتحاد کی ضرورت نہیں پڑےگی، بلاول بھٹواورزرداری کو عوام کے مسائل کا علم نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو تباہ ہوتے دیکھ رہا ہوں، ن لیگ کانظریہ کرپشن ہے، پہلے دو بھائی فیصلے کرتے تھے،اب ان کے بچےآگئے ہیں، ن لیگ میں کوئی کسی کو ٹکٹ دے رہا ہے تو کوئی کسی کو، بادشاہت کے اثرات سامنے آرہے ہیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سیکریٹری الیکشن کمیشن نے عالمی قوتوں کی طرف سے انتخابات میں رکاوٹ کا خدشہ ظاہر کردیا

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے عالمی قوتوں کی طرف سے انتخابات میں رکاوٹ کا خدشہ ظاہر کردیا

    اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان میں انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے انتخابات کے لیے سیکورٹی پلان پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر وہ اِن کیمرا بریفنگ بھی دے سکتے ہیں۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے، اس سلسلے میں ہمیں دیکھنا ہوگا کہ فوج کو بڑے پیمانے پر کس طرح سرحدوں سے لایا جائے۔

    بابر یعقوب نے پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی کے سلسلے میں کہا کہ دو قسم کی رائے آرہی ہے، ایک یہ کہ 20 ہزارحساس اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے جب کہ دوسری رائے ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج کو تعینات کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ یقین دہانی مل گئی ہے کہ 20 ہزار حساس اسٹیشنز پر سیکورٹی کیمرے لگیں گے، اسٹیشنز پر کیمرے لگانے کے سلسلے میں کمیٹی تجویز دے سکتی ہے، اس سے ووٹرز کا خفیہ ووٹ ڈالنے کا حق متاثر نہیں ہوگا۔

    نگراں وزیراعظم پر وزیراعظم اورخورشیدشاہ میں ڈیڈلاک ختم، کچھ دیربعد مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے


    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اتنی بڑی تعداد میں کیمرے کرائے پر حاصل کیے جائیں گے، کیمروں کولائیو دیکھنے میں ہیکنگ کے مسائل ہوسکتے ہیں۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ لازمی ووٹنگ کے لیے ہمارے پاس کوئی قانون موجود نہیں ہے، جب کہ دنیا کے اکثر ممالک میں ووٹنگ لازمی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملک  کی تاریخ میں پہلی بار واٹر مارک بیلٹ  پیپرزاستعمال کرنے کا فیصلہ

    ملک کی تاریخ میں پہلی بار واٹر مارک بیلٹ پیپرزاستعمال کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : ملک کی تاریخ میں پہلی بار واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، واٹر مارک کااسپیشل کاغذفرانس سےمنگوایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  دھاندلی کی روک تھام  کی لئے ملک کی تاریخ میں پہلی بارواٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر مارک کااسپیشل کاغذفرانس سےمنگوایا جائے گا اور جون کے آخر میں واٹر مارک پیپرز فراہم کردیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق انتخابات کیلئے 20کروڑ سے زائدبیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پرنٹنگ کارپوریشن، پوسٹل پرنٹنگ پریس کو ایڈوانس ادائیگی کردی گئی، یلٹ پیپرز کی خریداری کیلئے 61 کروڑ 73 لاکھ روپے پرنٹنگ پریس کو جاری کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پرایک ارب 20کروڑاخراجات آئیں گے، جس میں سے پرنٹنگ پریس کارپوریشن کو 15 اور پوسٹل پرننٹگ کو 11 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے۔


    مزید پڑھیں : رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، الیکشن کمیشن


    یاد رہے اس ےسے قبل  الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ 73 لاکھ نئے ووٹرز کے اندراج کے بعد ملک بھر میں رجسٹرڈ وٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، ، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 63 ہزار 228 جبکہ خواتین کی تعداد 4 کروڑ 58 لاکھ 353 تک ہے۔

    عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ای سی پی نے ملک بھر میں 15 ہزارکےقریب ڈسپلےسینٹرز قائم کیے ہیں جبکہ اس ضمن میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی 8300 سے بھی بذریعہ ایس ایم ایس سے بھی تصدیق کرسکتےہیں۔

    واضح رہے کہ جمہوری تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ملک بھر میں عام انتخابات رواں سال منعقد کیے جائیں گے، اس سے قبل نگراں حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے حکومتی اور اپوزیشن کی جماعتوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔

     

     

  • الیکشن کمیشن کا 2018کے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشن بڑھانے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا 2018کے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشن بڑھانے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن نے دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے , ملک بھرمیں سٹوریج ھاوس اور سٹرانگ رومز اس سال کے آخر تک تیار کر لئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق 2018 کے عام انتخابات کی تیاری کے حوالے سے پلاننگ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری شریک تھے ۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن سے پہلے تمام سٹوریج ہاؤس اور اسٹرانگ رومز بنالئے جائیں گے، جو عام انتخابات میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق استعمال کئے جائیں گے ۔


    مزید پڑھیں : عام انتخابات 2018، ملک بھر کے70 ہزار پولنگ اسٹیشنز گوگل میپ سے منسلک 


    الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد میں اضافے کے فیصلے اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    اجلاس کو بتایا گیا سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب اگلے چند دنوں میں کوہاٹ بنوں اور ڈی آئی خان کے سٹوریج ہاوس اور سٹرانگ رومز کا افتتاح کریں گے جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات 2018 کیلئے نئے قانون کی روشنی میں مزید پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے ، اس وقت ملک بھر میں پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 69 ہزار ہے، جو اضافے کے بعد اسی ہزار سے تعداد بڑھ سکتی ہے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے 7 لاکھ عملے کے افراد کی خدمات لینے کے عمل کو حتمی شکل دے دی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔