Tag: 2021 T20 World Cup

  • اعظم خان کو وکٹ کیپر کیوں سلیکٹ کیا؟ راشد لطیف کے سخت سوالات

    اعظم خان کو وکٹ کیپر کیوں سلیکٹ کیا؟ راشد لطیف کے سخت سوالات

    لاہور : پی سی بی کی جانب سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان کردہ اسکواڈ پر مختلف حلقے اپنے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔

    ناقدین کو اعتراض ہے کہ اعظم خان کو وکٹ کیپر کیوں سلیکٹ کیا گیا؟ اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کے چیف سلیکٹر سے سخت سوالات کیے۔

    اے آر وائی نیوز کے پورگرام "الیونتھ آو” میں راشد لطیف نے چیف سلیکٹر سے کہا کہ اعظم خان کو کس بنیاد پر بطور وکٹ کیپر سلیکٹ کیا گیا؟ آپ نے ثابت کردیا کہ آپ کا انتخاب غلط ہے۔

    جواب میں محمد وسیم نے کہا کہ ٹیم سلیکشن پر مکمل مشاورت کے ساتھ کی گئی ہے، ٹی20 اسکواڈ کا اعلان ٹیم پرفارمنس دیکھ کر ہی کیا گیا ہے، ہر کھلاڑی کی فٹنس کے معیار کو دیکھ کر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کی تعداد 20 کے بجائے 15کرنی ہو تو مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، ٹیم کیلئے محمد رضوان نمبر ون وکٹ کیپر ہیں اور اگر ضروت پڑی تو اعظم خان کیپنگ کرلیں گے۔

    چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ سلیکشن میں مڈل آرڈر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، ٹی 20 میں اعظم خان کا اسٹرائیک ریٹ سب سے زیادہ ہے، ایسا ہوسکتا ہے کہ رضوان بطور کیپر، اعظم خان بطور بیٹسمین کھیلیں۔

  • ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : بھارت میں میگا ایونٹ کا انعقاد تاحال خطرے میں

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : بھارت میں میگا ایونٹ کا انعقاد تاحال خطرے میں

    نئی دہلی : بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ کا انعقاد تاحال غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے، بی سی سی آئی نے مزید وقت مانگ لیا۔

    بھارت میں رواں  برس کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا ہے تاہم کورونا وائرس کی جان لیوا وبا کی وجہ سے اس پر شکوک و شبہات کے سائے منڈ لا رہے ہیں بلکہ مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی20ورلڈ کپ بھارت میں ہوگا یا کہیں اور اس کا انعقاد کیا جائے اس کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا، بی سی سی آئی نے ٹی 20ورلڈ کپ سے متعلق فیصلے کیلئے آئی سی سی سے مزید وقت مانگ لیا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹی20ورلڈ کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ جون میں کیا جائے گا، واضح ریے کہ رواں سال ٹی 20ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے۔

    کھیلوں کے تجزیہ کار اور تجربہ کار  صحافی آدیش گپت کہتے ہیں کہ بھارت ایک طرف جہاں آئی پی ایل میں وبا سےتحفظ کے لیے، "بائیو ببل کے انتظام میں بری طرح ناکام رہا وہیں ماہرین ایک تیسری کورونا لہر کے بارے میں بھی خبردار کر رہے ہیں، تو اس صورت میں ٹی20 ورلڈ کپ کا بھارت میں ہونا بہت مشکل ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی میڈیا پہلے ہی بھارت میں ایونٹ کے انعقاد کو مشکل قرار دے چکا ہے۔ قبل ازیں سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے یو اے ای کو میزبانی کے لیے بہترین آپشن قرار دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں تو زیادہ ٹیمیں ہوں گی جبکہ بھارتی لیگ میں آٹھ ٹیمیں تھیں، میچز مختلف بھارتی شہروں میں ہوں گے تو کورونا کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے 29 مئی کو اجلاس طلب کیا ہے اجلاس میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بھارت میں انعقاد سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کو ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے کا قومی امکان ہے۔

  • بابر اعظم کو ٹی20ورلڈ کپ2021تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

    بابر اعظم کو ٹی20ورلڈ کپ2021تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ٹی20ورلڈ کپ2021تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل بھی 2020کے ورلڈ کپ کیلئے انہیں برقرار رکھا گیا تھا۔

    ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل دوسرے سال زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین اور پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان  بابر اعظم آئندہ برس بھی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021میں بھی کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کپتانی میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے، اس سے قبل بھی بابراعظم کو2020ورلڈ کپ تک کپتان بنایا گیا تھا۔

  • ٹی ٹونٹی2021 کا ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گا

    ٹی ٹونٹی2021 کا ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گا

    دبئی : کورونا وائرس کے سبب ملتوی کیا گیا ٹی20 ورلڈ کپ اب آسٹریلیا میں 2022 میں منعقد ہو گا جبکہ بھارت شیڈول کے مطابق 2021کے ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے سبب آئندہ سال فروری اور مارچ میں شیڈول 50اوورز کا خواتین ورلڈ کپ بھی 2022 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سوہنے نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے مستقبل کے حوالے اب ہماری سوچ بالکل واضح ہے جب کہ ہمارے تمام اراکین کی توجہ ملتوی ہونے والے مقابلوں کو دوبارہ شیڈول کرنے پر مرکوز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2021 ٹی20 ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق بھارت میں منعقد ہو گا اور 2022 میں آسٹریلیا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

    کورونا سے کرکٹ سرگرمیاں متاثر ہونے سے قبل آسٹریلیا کو رواں سال اکتوبر نومبر میں ایونٹ کی مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی جس کے بعد بھارت کو 2021 میں ٹی20 اور 2023 میں 50اوورز کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی۔

    آئی سی سی کی اس میٹنگ میں بی سی سی آئی سربراہ سورو گانگولی اور کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ بھی شامل تھے۔ دراصل بی سی سی آئی ہر حال میں چاہتی تھی کہ 2021 ٹی-20 عالمی کپ ہندوستان میں ہو نہ کہ 2022 کا ٹی-20 عالمی کپ۔ ایسا اس لیے کیونکہ 2023 ونڈے عالمی کپ کی تیاریوں کے لیے ہندوستان کو وقت مل جائے