Tag: 2021 Year

  • سال2021 کے عالمی واقعات اور خبروں پر ایک نظر

    سال2021 کے عالمی واقعات اور خبروں پر ایک نظر

    سال2021بھی گزر گیا اور اپنے پیچھے ہمارے لیے بہت سی خوشگوار اور افسوسناک یادیں بھی چھوڑ گیا جس کے نقش ہمارے ذہنوں میں موجود رہیں گے۔

    یوں تو کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے سال2021 بھی دنیا کے لیے مشکل ترین سال ثابت ہوا، اس کے باوجود دنیا بھر میں بہت ایسے واقعات ہوئے جو تاریخی اہمیت رکھتے ہیں۔

    سال2021دنیا کیلیے سیاسی اور معاشی طور پر بھی ہنگامہ خیز ثابت ہوا کئی ایسے سیاسی بیانات اور واقعات رونما ہوئے جن کی بازگشت ذرائع ابلاغ میں کئی دن تک سنائی دی۔

    آئیے ان واقعات اور خبروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں،

    پہلے روز 3 لاکھ 71 ہزار بچوں کی پیدائش
    سال2021 کے پہلے روز 3 لاکھ 71 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں پاکستانی بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال و بہبود (یونیسیف) کی جاری کردہ اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالِ نو کے پہلے روز14 ہزار161 بچوں کی پیدائش کا امکان ہے جو مجموعی تعداد کے حساب سے 3.8 فیصد کے قریب بنتے ہیں۔

    پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
    پاک فوج نے (لائن آف کنٹرول) ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون چکوٹھی سیکٹر پر 500 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

    افغانستان میں خود کش کار دھماکا: 14 افغان فوجی ہلاک
    افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں فوجی اڈے پر کیے گئے خودکش کار بم حملے کے نتیجے میں14 افغان فوجی مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں فوجی چیک پوسٹ پر تیز رفتار کار آکر ٹکرا گئی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، حملہ آور دھماکا خیز مواد سے لدی ایک گاڑی پر سوار تھا۔

    اٹلی کے وزیراعظم جوزیپے کونتے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
    اٹلی : اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونتے بڑے پیمانے پر اتحاد کے ساتھ دوبارہ حکومت بنانے کے لیے باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
    جوزیپے کونتے کا پارلیمنٹ میں کہنا تھا کہ اس تقریر کے بعد ملک کے صدر کے پاس جاکر انہیں موجودہ حکومت کے خاتمے کی باقاعدہ اطلاع دوں گا اور اپنا استعفیٰ ان کے حوالے کروں گا۔

    معروف اینکر لیری کنگ کورونا سے چل بسے
    امریکا کے معروف ٹی وی اینکر پرسن لیری کنگ کرونا وائرس سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔ لیری کنگ کی موت کی تصدیق اُن کے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ سے چینل انتظامیہ نے کی اور بتایا کہ وہ لاس اینجلس کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ آج صبح 87 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔

    امریکہ میں بدترین برفانی طوفان
    امریکی ریاستوں میں سال2021کا موسم سرما ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔ امریکہ میں پڑنے والی جان لیوا سردی کئی افراد کی جان لے گئی برفباری اور طوفان کے باعث بجلی اور پانی کا نظام درہم برہم ہوگیا، ٹيکساس کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ ٹیکساس، کینٹکی اور مسوری میں متعدد افراد ہلاک جان کی بازی ہار گئے۔

    بھارتی شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں لاشوں کے انبار
    بھارت میں کورونا وائرس سے اتنی زیادہ تعداد میں اموات ہوئیں کہ شمشان گھاٹوں میں آخری رسومات کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا جبکہ بعض مقامات پر قبرستانوں میں جگہ کم پڑ جانے کے باعث لاشوں کی اجتماعی تدفین کی گئی۔

    ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی
    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں کی جانب سے کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی اور حملے کے بعد دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔
    مظاہرین نے کیپٹل ہل پر اُس وقت چڑھائی کی جب نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کی توثیق کے لیے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جاری تھا۔

    جارج فلائیڈ کے قاتل کو سزا
    جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے ذمہ دار سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین کو عدالت نے ساڑھے22 سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی، مئی 2020 میں مینی پولیس میں افریقی نژاد امریکی شخص جارج فلائیڈ کے قتل کے لیے مجرم قرار دیے جانے والے سابق امریکی پولیس افسر کو 22 سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ 45 سالہ سابق پولیس افسر کو مئی 2020میں مینیپولیس میں افریقی نژاد امریکی شخص جارج فلائیڈ کے قتل کے لیے مجرم قرار دیا گیا تھا۔

    اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری
    غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوئیں، لڑائی میں ایک اندازے کے مطابق مجموعی طور پر181 فلسطینی غزہ میں ہلاک ہوئے جن میں 52 بچے اور31 خواتین شامل تھیں، جبکہ ایک ہزار225افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیل میں 8 شہری ہلاک ہوئے، جس میں ایک پانچ سالہ بچہ اور ایک فوجی اہلکار شامل ہے۔

    آخری امریکی فوجی افغانستان سے روانہ
    امریکہ اور طالبان کے درمیان افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے لیے 31 اگست کی ڈیڈلائن طے پائی تھی۔ امریکی انخلا مکمل ہونے پر طالبان نے ہوائی فائرنگ کر کے جشن منایا۔ میجر جنرل کرس ڈوناہو امریکہ سے روانہ ہونے والے سی17 طیارے میں سوار ہونے والے وہ آخری امریکی فوجی تھے۔

    نہر سوئز میں بحری جہاز پھنس گیا
    مصر کی معروف نہر سوئز میں ایک دیو ہیکل مال برادر بحری جہاز کے پھنسنے کی وجہ سے وہاں پر تمام مال بردار بحری جہازوں کی آمد و رفت بند کردی گئی تھی "ایور گیون” نامی جہاز قابو میں نہ رہا اور سمت مُڑ جانے سے اس نے نہر کو بلاک کر دیا۔ تاہم چھ روز کلی مسلسل کوششوں کے بعد جہاز کو روانہ کرکے راستہ بحال کیاگیا۔

    ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
    ایران کے صدارتی انتخاب کے بعد صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی نے دیگر تین امیدواروں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی، صدارتی انتخاب کے دیگر تینوں امیدواروں نے ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ سبکدوش ہونے والے اعتدال پسند صدر حسن روحانی نے ابراہیم رئیسی کا نام لیے بغیر کہا کہ میں لوگوں کو ان کی پسند پر مبارکباد دیتا ہوں۔

    آنگ سان سوچی کو چار سال قید کی سزا
    میانمار کی سیاسی رہنما نوبیل انعام یافتہ آنگ سان سوچی جنہیں ملک میں فوجی بغاوت کے موقع پر حراست میں لیا گیا تھا کو پہلے چار برس کی قید کی سزا سنائی گئی بعد ازاں عدالت نے ان کلی سزا میں کمی کرتے ہوئے اسے دو برس کردیا۔
    آنگ سان سوچی کو لوگوں کو حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور کورونا وائرس سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات میں سزا سنائی گئی تھی۔

    بھارتی کسانوں نے احتجاجی تحریک ختم کردی
    بھارت میں کسانوں نے حکومت کی متنازعہ زرعی اصلاحات واپس لینے پر رضامندی کے بعد ایک سال سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ وزراء کی طرف سے پیداوار کی ضمانتی قیمتوں سمیت دوسرے مطالبات پر غور کرنے پر اتفاق کئے جانے کے بعد کیا گیا۔

    دبئی ایکسپو2020
    مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ دبئی ایکسپو2020 نے دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کیا، گذشتہ ہفتے دبئی ایکسپو2020  کے منتظمین نے بتایا تھا کہ عالمی نمائش کو آغاز کے بعد سے اب تک ستر لاکھ سے زیادہ افراد دیکھنے کے لیے آچکے ہیں جبکہ اسی ماہ کوویڈ-19 کے بڑھتے ہوئے خدشات کے تناظر میں احتیاطی تدابیر کے طور پرعالمی میلے میں کچھ سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

    ٹی20 ورلڈ کپ2021
    متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والا ساتواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کھیلے جانے والے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چیمپئن شپ جیت لی۔ آسٹریلیا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔
    ورلڈ کپ ایونٹ کے سب سے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے ہرا کر نئی تاریخ رقم کی، پاکستان کو جیتنے کے لیے152 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 18ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا تھا۔

  • سال 2021: وہ معروف شخصیات جنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا خاتمہ کیا

    سال 2021: وہ معروف شخصیات جنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا خاتمہ کیا

    رواں سال اہم ترین عالمی شخصیات کی طلاقوں کی خبریں نہ صرف ذرائع ابلاغ کی زینت بنیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈز بن گئے اور ان خبروں پر صارفین نے بھی دل کھول کر کمنٹس بھی کیے۔

    نہ ساس بہو کا جھگڑا اور نہ ہی مال دولت کی کمی لیکن میاں بیوی پھر بھی ساتھ نہ رہ سکے، سال 2021 میں کچھ اہم ترین جوڑوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

    اگر سال2021 کے اہم واقعات پر نظر دوڑائی جائے تو اس دوران کچھ ایسے واقعات بھی سامنے آئیں گے جنہیں دیکھ کر ہم حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔

    ایسے معروف میاں بیوی جن کی کامیاب زندگی کی مثالیں دی جاتی تھیں ان کی راہیں جدا ہوگئیں جن سے متعلق شاید یہ تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔

    ان کی اچانک جدائی کی خبروں نے نہ صرف لوگوں کو حیران کرکے رکھ دیا بلکہ سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر بھی ٹاپ ٹرینڈز بن گئے۔ رواں برس کن جوڑوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کی، دیکھیے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں۔

    Bill and Melinda Gates to divorce, but charitable foundation to remain  intact | ..

    امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے بل گیٹس کی اپنی اہلیہ ملینڈا گیٹس سے شادی کے 27 سال بعد علیحدگی کے اعلان نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا۔

    جوڑے نے مئی میں علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں نے شادی ختم کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشیئن نے ریپر کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے فروری میں مقدمہ دائر کیا تھا، دونوں سات سال قبل مئی 2014 میں ازدواجی رشتے میں بندھے تھے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار28 سالہ زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی ماڈل26 سالہ جی جی حدید کے درمیان علیحدگی کی خبریں اکتوبر میں گردش کرنا شروع ہوگئی تھیں، ان دونوں کی ایک سال کی بیٹی بھی ہے۔

    Tesla founder Elon Musk divorces his British wife - for the second time

    دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ تین سال بعد اپنی گرل فرینڈ اور کنیڈین گلوکارہ گرائمز سے علیحدگی اختیار کر لی پے۔ دونوں کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔

    Jennifer Lopez 'Likes' Shady Instagram After Alex Rodriguez Split -  Showbizhype

    معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کی بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگوی سے مارچ میں منگنی ٹوٹ گئی تھی۔ 51 سالہ امریکی گلوکارہ کی 45 سالہ بیس بال کے معروف کھلاڑی سے دو سال قبل منگنی ہوئی تھی۔

  • سال2021: پاکستان میں نمایاں کارنامے سرانجام دینے والی شخصیات

    سال2021: پاکستان میں نمایاں کارنامے سرانجام دینے والی شخصیات

    کراچی : پاکستان میں جہاں ایک طرف سیاسی اور معاشی معاملات میں انتشار کا عالم ہے تو دوسری جانب ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دیے جس سے دنیا بھر میں وطن عزیز کا مثبت تاثر ابھر کر سامنے آیا۔

    ان میں سے چند نمایاں نام ایسے ہیں جن کی ماہرانہ کارکردگی پر قوم کو فخر ہے اور ہم آج اس رپورٹ میں ان ہی شخصیات کا تفصیلی ذکر کریں گے۔

     ڈاکٹر ثانیہ نشتر، چیئرپرسن احساس پروگرام
    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، سماجی تحفظ اور تخفیفِ غربت پر وزیرِاعظم کی خصوصی معاون کئی لحاظ سے انتہائی اعلیٰ پائے کی رہنما ہیں۔

    SAPM Sania Nishtar tests positive for Covid-19

    اپنی زندگی میں اُنہوں نے جو بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں کوئی بھی انسان اُن کا محض خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔ سرکاری اداروں، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت ہر طرح کے منفرد تجربے کی بدولت وہ پاکستان کے موجودہ حالات میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

    احساس کفالت  پروگرام : 

    یہ پروگرام حکومت کا فلاحی ریاست کی جانب سے ایک اور اہم قدم ہے جس کے تحت ملک بھر سے 70لاکھ مستحق گھرانوں کی خواتین کو ماہانہ دو ہزار روپے وظیفہ اور بچت بینک اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

    اس کے علاوہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں جس سے 20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے جبکہ احساس بچت اکاؤنٹ سے بھی خواتین کو مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    عدنان ملک :
    عدنان ملک پاکستان کے وہ بہادر سپوت ہیں جنہوں نے سیالکوٹ فیکٹری میں سری لنکن باشندے پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کی۔

    اپنی اس کوشش میں وہ پریانتھا کمارا کو بچا تو نہ سکے لیکن اپنی جانب خطرے میں ڈال کر مقتول منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرتے رہے۔

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عدنان ملک کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ان کو بطور خاص وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا اور ان کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کیا۔

    کپتان بابر اعظم :
    قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم کو دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے، بابر اعظم کی حالیہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی سب کے سامنے ہے وہ اپنی ٹیم کو کامیابی کے ساتھ اور مسلسل 5 میچوں میں ناقابل شکست رہتے ہوئے قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک لے کرگئے۔

    T20 World Cup 2021: Forget The Past In India Match, Captain Babar Azam Tells Pakistan Team | Cricket News

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کیخلاف بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے دس وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔

    بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے مشترکہ طور پر پہلے، تیز ترین دو ہزار ون ڈے رنز بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے اور تیز ترین 3000 ون ڈے رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔

    اس کے علاوہ دنیا کے کسی بھی بلے باز کی جانب سے پہلے25 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔

    کوہ پیما محمد علی سدپارہ :
    کوہ پیمائی میں پاکستان کا سب سے بڑا نام محمد علی سدپارہ ہے جنہوں نے سال2016 میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو کامیابی سے سر کیا۔

    دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو موسم سرما میں سر کرنے کی دھن نے متعدد کوہ پیماؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا نام بھی ان ہی جانبازوں میں شمار ہوتا ہے۔

    Sadpara, two other mountaineers missing on K2 declared dead - Pakistan - DAWN.COM

    45سالہ محمد علی سدپارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرکے تاریخ رقم کرنے کیلئے رواں سال ماہ فروری میں گھر سے نکلے تھے۔ اس مہم میں ان کے ہمراہ اُن کے صاحبزادے ساجد سدپارہ بھی موجود تھے۔

    قومی ہیرو اور کے ٹو پہاڑی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، کوہِ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش 26 جولائی کو ملی، قوم کے اس ہیرو کو پہاڑوں کے درمیان دفن کردیا گیا۔

    ایتھلیٹ ارشد ندیم :
    پاکستان کے24 سالہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

    A new hero is born': Pakistanis all praise for Olympic finalist Arshad Nadeem - Sport - DAWN.COM

    رواں سال 4اگست کو ہونے والے مقابلے میں ارشد ندیم نے85.16 میٹر کے فاصلے پر جیولن پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    تاہم ٹوکیو اولمپکس کے فائنل میں ارشد ندیم جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے، ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.40 میٹر دور پھینکی تاہم میڈل کے حصول کی جدوجہد کو اس وقت دھچکا لگا جب وہ دوسری تھرو میں فاؤل کرگئے۔

    ہر سال کی طرح اس سال بھی اے آر وائی نیوز نے "پرسن آف دی ایئر2021″ کے نام سے ایک پول کا اہتمام کیا ہے، صارفین ان پانچ شخصیات میں سے کسی کو بھی اپنا ووٹ دے کر سال کی بہترین شخصیت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔