Tag: 2022 FIFA World Cup

  • نیدرلینڈز امریکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں

    نیدرلینڈز امریکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں

    دوحہ : قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں سخت مقابلے کے بعد نیدر لینڈ نے امریکا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے امریکا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، پری کوارٹرفائنل میں امریکاکو1-3سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ڈچ ٹیم کیلئے پہلاگول میمفس ڈیپے نے کیا، ٹیم نے پہلے ہاف میں 2گول اسکور کیے، نیدرلینڈز نے دوسرے ہاف میں بھی ایک گول کیا۔

    ڈچ ٹیم کے کھلاڑیوں ڈیپے، بلنڈ، ڈم فرائس نے فٹبال جال میں پہنچائی، امریکا کیلئے واحد گول حاجی عامر رائٹ نے دوسرے ہاف میں کیا۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2022: کون سی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں؟

    فیفا ورلڈ کپ 2022: کون سی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں؟

    دوحہ : فیفا ورلڈ کپ 2022 شائقین کے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ کامیابی سے جاری ہے، دنیا کے سب سے مہنگے ترین ایونٹ کا پہلا مرحلہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کون کون سی ٹیمیں اب تک ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہیں اس حوالے سے قارئین کی دلچسپی کیلئے ٹورنامنٹ کی تازہ صورتحال پر ایک نظر!!

    گروپ اسٹیج کے لیے فارمیٹ

    فیفا ورلڈ کپ کے قوانین کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام 32ٹیموں میں چار چار ٹیموں پر مشتمل 8 گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں، ہر ٹیم تین تین میچ کھیلتی ہے، ٹیموں کو جیت پر تین اور میچ ڈرا ہونے پر ایک پوائنٹ ملتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

    ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچیں گی، ناک آؤٹ مرحلہ 3 دسمبر بروز ہفتہ کو شروع ہوگا، اب تک کون سی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں؟

    جو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی ہیں ان میں گروپ اے سے نیدرلینڈز اور سینیگال۔ گروپ بی سے انگلینڈ اور امریکہ۔ گروپ سی سے ارجنٹائن اور پولینڈ۔ گروپ ڈی سے فرانس اور آسٹریلیا، گروپ ای سے جاپان اور اسپین۔ گروپ ایف سے مراکش اور کروشیا شامل ہیں۔ بقیہ چار ٹیموں کے مقابلے جاری ہیں۔

    جو ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوئیں

    قطر :
    فیفا ورلڈ کپ میں جو ٹیمیں اپنے میچز ہار کر ایونٹ سے باہر جاچکی ہیں ان میں پہلی میزبان ٹیم قطر ہے، قطر ٹیم نے ایکواڈور سے (2-0) اور سینیگال سے (3-1) کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ کو خیر باد کہنا پڑا۔ انہوں نے اپنے آخری گروپ مرحلے کے میچ میں نیدرلینڈ کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کے بعد بغیر کسی پوائنٹ کے اپنا سفر ختم کیا۔

    ایکواڈور :
    ایکواڈور جو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے کامیابی کے بہت قریب آگیا تھا لیکن اسے افریقی چیمپئن سینیگال سے 2-1 کی شکست کے بعد فیفا کپ سے باہرجانا پڑا۔

    ایران :
    ایران کی ٹیم اپنے گروپ بی کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 6-2 سے شکست کھانے کے باوجود ویلز کے خلاف ایران کی2-0کی فتح نے اگلے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے امید کی کرن دی تھی تاہم امریکہ سے 1-0 کی شکست نے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

    ویلز :
    ویلز کی ٹیم جو 1958 کے بعد پہلی بار عالمی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی تھی، ایک پوائنٹ اور ایک گول کے ساتھ گروپ بی میں سب سے نیچے رہی۔

    میکسیکو :
    میکسیکو پولینڈ سے ہارنے کے بعد ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگیا جس کے بعد اس کا فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کا سلسلہ اختتام کو پہنچا۔
    میکسیکو کے کوچ ٹاٹا مارٹینو نے اپنی ٹیم کی شکست کی پوری ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ وہ فیڈریشن (ایف ایم ایف) کے ساتھ اپنے معاہدے میں مزید توسیع نہیں کریں گے۔

    سعودی عرب : 
    قطر میں ارجنٹائن کے خلاف 2-1 کی شاندار فتح کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے کے بعد سعودی عرب پولینڈ سے 2-0سے ہار گیا اور میکسیکو کے ہاتھوں 2-1 کی شکست کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی ان کی امیدیں ختم ہوگئیں۔

    تیونس :
    تیونس نے اپنے آخری گروپ ڈی کے میچ میں دفاعی چیمپیئن فرانس کو 1-0 سے شکست دی لیکن اس کے لیے ناک آؤٹ مرحلے میں جانا کافی نہیں تھا، ڈنمارک سے میچ برابر ہوا اور اپنے پہلے دو میچوں میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھا گیا جس کے باعث اسے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    ڈنمارک :
    ڈنمارک تیونس کے ساتھ میچ برابر کرنے اور فرانس اور آسٹریلیا سے ہارنے کے بعد گروپ ڈی کی فہرست میں سب سے نیچے رہا۔

    جرمنی :
    جرمنی مسلسل دوسری بار گروپ اسٹیج میں ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا، گروپ ای میں جاپان اور اسپین کے بعد تیسرے نمبر پر رہا۔

    کوسٹاریکا : 
    کوسٹا ریکا اپنے آخری گروپ ای کے میچ میں جرمنی کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کھانے کے بعد مقابلے سے باہر ہوگیا، اس نے جاپان کو 1-0 سے شکست دی لیکن اس سے پہلے اسپین سے 7-0 سے ہارنے کے بعد اسے تین پوائنٹس مل سکے جس کے باعث وہ بھی اگلے مرحلے میں نہ جاسکا۔

    بیلجیئم :
    بیلجیم جو گروپ ایف سے کوالیفائی کرنے کے لیے فیورٹ ٹیم تھی، اس نے اپنے تین میں سے صرف ایک میچ جیتنا جس کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں تیسرے نمبر پر رہی۔

    بیلجیئم کے کوچ رابرٹو مارٹینز جو 2016 سے ٹیم کے انچارج بھی تھے اور انہیں 2018 میں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک لے گئے تھے، نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد ملازمت سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

    کینیڈا : 
    کینیڈا کی ٹیم 1986 کے بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر رہی ہے، ٹیم گروپ ایف میں تین مرتبہ ہارنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر میں رہی۔

    آٹھ میں سے چھ گروپس کی ٹاپ دو ٹیموں کے نام سامنے آگئے ہیں باقی چار میچ جاری ہیں جس کے حتمی فیصلے کے بعد بقایا چار ٹیمیں ان میں شامل کی جائیں گی۔

  • سوشل میڈیا کی دلچسپ ویڈیو فٹبال شائقین کی توجہ کا مرکز کیسے بنی؟

    سوشل میڈیا کی دلچسپ ویڈیو فٹبال شائقین کی توجہ کا مرکز کیسے بنی؟

    دوحہ : قطر میں ہونے والے عالمی فٹبال کپ 2022 کا جنون دنیا بھر کے شائقین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کیے ہوئے ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پرمتعدد خبریں چل رہی ہیں۔

    فٹ بال کپ کی ویڈیوز کے دوران ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پھیل گیا جس میں قطر 2022ء ورلڈ کپ کے دوران ویڈیو شیئر کرنے والے صارف کے مطابق ایک قطری محلے میں بہت بڑی دعوت دکھائی گئی۔

    مذکورہ تقریب میں روایتی کپڑوں میں ملبوس کئی مرد بھی بڑے بڑے برتنوں سے کھانے کی سینکڑوں ڈشیں ڈالتے نظر آئے۔

    @sultanalmamari9

    حفل زفاف عمر أحمد زيد بن صبيع الخنبولي الشحي علي كريمة محمد زيد بن صبيع الخنبولي الشحي منطقة جلفار..رأس الخيمة السبت٥/١١/٢٠٢٢

    ♬ original sound – sultanalmamariuae

    کلپ اپ لوڈ کرنے والے نے یہ دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو قطری الریان کے علاقے الغرافہ کے پڑوس میں ورلڈ کپ کے دوران بنائی گئی تھی۔

    اگرچہ اس ویڈیو کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر کئی صفحات پر لاکھوں ویوز ملے لیکن یہ حقیقت سے بالکل برعکس ہے، تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو کلپ ورلڈ کپ شروع ہونے سے دو ہفتے قبل شائع ہوا تھا۔

    مگر اس کا فیفا کپ سے کوئی تعلق نہیں یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات میں ایک شادی کی ہے اور اس کا ورلڈ کپ یا قطر سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

  • فیفا ورلڈ کپ : فرانس نے ڈنمارک کو ایک گول سے شکست دے دی

    فیفا ورلڈ کپ : فرانس نے ڈنمارک کو ایک گول سے شکست دے دی

    دوحہ : فیفا ورلڈ کپ 2022 کے آج ہونے والے تیسرے میچ میں فرانس نے ڈنمارک کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 23 ویں میچ میں فرانس نے ڈنمارک کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

    فرانس کی جانب سے مباپے نے 61 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو ڈنمارک کے اینڈریاس کرسٹنسن نے 68 ویں منٹ میں برابر کر دیا۔

    کھیل کے 86 ویں منٹ میں فرانس کے مباپے نے ہی دوسرا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک اور برتری دلائی تاہم دونوں ٹیموں کی جانب سے سخت مقابلے کے باعث فرانس کی برتری مقرہ وقت کے  اختتام تک برقرار رہی۔

  • فیفا ورلڈ کپ : پولینڈ کے دو شاندار گول، سعودی ٹیم ناکام

    فیفا ورلڈ کپ : پولینڈ کے دو شاندار گول، سعودی ٹیم ناکام

    دوحہ : فیفا ورلڈ کپ میں پولینڈ نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سعودی عرب کو دو گول شکست دے دی، سعودی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022کے گروپ سی کے ایک اہم میچ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

    ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں عوام کا جم غفیر موجود تھا، دنیائے کھیل کے میگا ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پولینڈ نے دو گول اسکور کیے تاہم سعودی عرب کی ٹیم باوجود کوشش کے کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

    پولینڈ کی جانب سے پیوتر زیلِنسکی نے 39 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو روبرٹ لیوینڈوسکی نے 82ویں منٹ میں دوسرا گول کردیا۔

    واضح رہے کہ اب گروپ سی کے پوائنٹس ٹیبل پر پولینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ سعودی عرب 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر موجود ہے۔

  • قطر : فٹبال کے عالمی مقابلوں کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

    قطر : فٹبال کے عالمی مقابلوں کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

    دوحہ : فیفا ورلڈ کپ 2022کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب قطر میں زبردست جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی جس کے بعد عالمی ایونٹ باقاعدہ کا آغاز ہوگیا۔

    دوحا کے البیت اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کے بہترین فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

    اس موقع پر رب کا روایتی رقص اور میوزک پیش کیا گیا اور شرکاء کو خصوصی ڈاکومنٹری دکھائی گئی, روایتی رقص کے دوران میگا ایونٹ میں شامل تمام 32 ممالک کے جھنڈے لہرائے گئے۔

    افتتاحی تقریب میں خصوصی عربی نوجوان توجہ کا مرکز بن گیا۔ افتتاحی تقریب کا آغاز غانم لالمفتاح نامی اس نوجوان کی آ واز سے ہوا، یہ معذور حافظ قرآن ہیں، ان کی تلاوت دنیا کے 500بڑے ٹی وی چینلز پر دکھائی گئی۔

    میزبان قطر کی جانب سے تمام سربراہان مملکت کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی، افتتاحی تقریب میں آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، پہلا مقابلہ قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلاگیا۔

     

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں کل 32 ممالک کی ٹیمیں ٹرافی کے لیے لڑیں گی، تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    گروپ اے میں قطر، ایکواڈور، سینیگال اور نیدر لینڈ شامل ہیں، گروپ بی میں انگلینڈ، ایران، امریکا اور ویلز موجود ہیں، ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ گروپ سی کا حصہ ہیں، گروپ ڈی فرانس، آسٹریلیا، ڈنمارک اور تیونس پر مشتمل ہے۔

    گروپ ای میں سپین، کوستا ریکا، جرمنی اور جاپان کو شامل کیا گیا ہے، گروپ ایف میں بیلجیئم، کینیڈا، مراکش اور کروشیا موجود ہیں، گروپ جی برازیل، سربیا، سوئٹزر لینڈ اور کیمرون کی ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ پرتگال، گھانا، یوراگوئے اور جنوبی کوریا گروپ ایچ کا حصہ ہیں۔

    12دن جاری رہنے والے مقابلوں کے گروپ مرحلے میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

  • قطر میں دنیائے کھیل کا سب سے بڑا میلہ سج گیا

    قطر میں دنیائے کھیل کا سب سے بڑا میلہ سج گیا

    دوحہ : قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022کا تاریخی انعقاد آج سے ہورہا ہے، جس کی پروقار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہونے جارہی ہے۔

    فیفاورلڈ کپ دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے شائقین کی قطر آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے، قطر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب اور پہلا میچ دیکھنے کیلئے شائقین پرجوش ہیں۔

    فیفا ورلڈ کپ کے پہلے معرکے میں آج میزبان قطر اور ایکواڈور مدمقابل ہوں گے، ٹیمیں پہنچ چکی ہیں، ورلڈکپ 2022 کے پہلے مرحلے میں 32ٹیموں کو 8گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    قطر حکومت کی جانب سے طویل عرصے سے اس حوالے سے تیاریاں جاری تھیں اور آج ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں شائقین بھی قطر پہنچ چکے ہیں۔

    ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب آج دوحہ میں ہو رہی ہے جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے رہنما بھی پہنچے ہیں جن میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شامل ہیں۔

    تمام 64 میچ 29 ایام کے دوران کھیلے جائیں گے جو 32 ٹیموں کے حساب سے فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ کا کم ترین عرصہ ہے۔

    شروع کے دو روز چھوڑ کر باقی کے تمام دنوں کے دوران چار میچ کھیلے جائیں گے۔32ٹیموں میں سے ہر ایک ٹیم ناک آؤٹ مرحلے سے قبل اپنے گروپ میں تین میچ کھیلے گی۔

  • فیفا ورلڈ کپ : تین کروز جہاز بھی قطر پہنچ گئے

    فیفا ورلڈ کپ : تین کروز جہاز بھی قطر پہنچ گئے

    دوحہ : قطر میں کل سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے منتظمین نے دوحہ پورٹ پر فٹ بال کے پرستاروں کے لیے تیسرا کروز شپ بھی منگوالیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے میچز دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے فٹبال شائقین قطر پہنچ گئے ہیں جن کے لئے ٹرانسپورٹیشن، ہوٹلنگ اور سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے ایونٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس عالمی فٹ بال میلے 30 لاکھ سے زائد ملکی وغیرملکی تماشائیوں کی آمد متوقع ہے جن کے طعام و قیام کیلئے ہرممکن انتظامات کیے جارہے ہیں۔

    انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تیاری کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بہت زیادہ کام کیا گیا ہے کہ سب کچھ بلارکاوٹ چلتا رہے۔ سیکیورٹی، ہوٹلوں کے کمرے اور ٹرانسپورٹیشن سمیت تمام شعبوں کو مکمل طور پر کور کیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے جوان بھی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    قطر کے پاس ورلڈ کپ میں شامل تمام ٹیموں، کارکنوں، رضاکاروں اور شائقین کے لیے ہوٹلوں کی گنجائش کم ہے اور وہ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کیمپنگ اور کیبن سائٹس بنا رہا ہے۔

    اس سلسلے میں تین کروز جہاز کرائے پر لیے گئے ہیں اور شائقین کو پڑوسی ممالک میں قیام کرنے اور وہاں سے کھیلوں کے لیے فضائی ذرائع سے آنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق 26 منزلوں اور 1000 کمروں پر مشتمل دو دیوقامت کروز جہاز قطر میں پہلے ہی کھڑے ہیں جبکہ تیسرا جہاز بھی پہنچ گیا، اس کے علاوہ صحرا میں ریسٹ رومز اور بیڈ رومز پر مشتمل ہزاروں پرتعیش خیمے بھی قائم کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ جنیوا میں قائم کروز بحری جہازوں کی کمپنی ’ایم ایس سی کروزز‘ نے 20 نومبر کو شروع ہونے والے ورلڈ کپ سے چھ ہفتے قبل ایک معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 1075 کیبن والا ’ایم ایس سی اوپیرا‘19 نومبر سے 19 دسمبر تک قطرمیں دستیاب ہوگا۔

    پیر کو ایم ایس سی کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق فٹ بال کے گروپ مرحلے کے دوران کم از کم دو راتوں کے قیام کے لیے فی شخص کرایہ 470 ڈالر سے شروع ہوتا ہے۔

  • یورپی ملک کی فٹبال ٹیم جنگی طیاروں کے ساتھ قطر کیوں پہنچی؟

    یورپی ملک کی فٹبال ٹیم جنگی طیاروں کے ساتھ قطر کیوں پہنچی؟

    قطر : فیفا ورلڈ کپ 2022میں شرکت کیلئے یورپی ملک پولینڈ کی ٹیم جنگی طیاروں کے حصار میں قطر پہنچی, دو ایف سولہ طیارے جہاز کے دونوں جانب پرواز کررہے تھے۔

    روس یوکرین جنگ کے دوران پولینڈ پر گرنے والے میزائل کے واقعے کے بعد پولینڈ حکومت محتاط ہوگئی، فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے فٹبال ٹیم کو جنگی جہازوں کے حصار میں قطر پہنچایا گیا۔

    Poland national team escorted on way to Qatar by F1 fighter jets after deadly missile strike on Ukraine border / Poland's national team flying to Qatar for the 2022 World Cup were escorted by F-16 fighter jets yesterday, after Tuesday night's fatal missile strike. 18 NOV 2022

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابقپولش ٹیم کو جس ہوائی جہاز میں روانہ کیا گیا اسے بین الاقوامی سرحدوں تک پہنچنے تک دوایف سولہ طیاروں کے ذریعے سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

    میزائل حملے کے بعد پولینڈ حکومت کے پاس اپنی ٹیم کے تحفظ کے لیے کوئی چارہ نہیں بچا، گزشتہ روز جاری کی گئی فوٹیج میں ایک مسافر طیارہ دکھایا گیا ہے جو پولش فٹ بال ٹیم کو لے کر جا رہا ہے۔ اس کو دونوں اطراف دو ایف سولہ لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں جس نے جہاز کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

    Poland national team escorted on way to Qatar by F1 fighter jets after deadly missile strike on Ukraine border

    یہ بات گذشتہ روز پولینڈ کی قومی ٹیم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایف سولہ طیارے ہمیں پولینڈ کی جنوبی سرحدوں تک لے گئے! پوسٹ میں تین اطراف سے لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

  • مریم اورنگزیب نے فیفا ورلڈ کپ کے رائٹس پر بھی غلط بیانی کر ڈالی

    مریم اورنگزیب نے فیفا ورلڈ کپ کے رائٹس پر بھی غلط بیانی کر ڈالی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سیاسی بیان بازی میں حقیقت سے بےخبر نکلیں، اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے رائٹس پر بھی غلط بیانی کر ڈالی۔

    مریم اورنگزیب نے بیان داغا کہ سرکاری ٹی وی فیفا نشریاتی حقوق لینے سے پیچھے ہٹا، ریجن میں فیفا آفیشل رائٹس ’وائیاکام ‘کے پاس ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی وی اکتوبر2021میں فیفا ورلڈ کپ رائٹس سے باہر ہوا، اے آر وائی کی ’وائیا کام‘کے ساتھ ڈیل کیلئے مئی2022کے آخری ہفتے میں راہ ہموار ہوئی تھی۔

    اے آر وائی نے بڑی بولی دے کرجون2022میں’وائیا کام‘کے ساتھ جامع معاہدہ کیا، سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں پی ٹی وی باہر ہوگیا تھا تو اےآر وائی نے اتنا انتظار کیوں کیا؟

    موجودہ حکومت کے دور میں پی ٹی وی 2بڑے نشریاتی حقوق لینے میں ناکام رہا، فیفا ورلڈ کپ اور پاک نیدر لینڈ سیریز کے رائٹس لینے میں بھی پی ٹی وی ناکام رہا۔

    اے اسپورٹس نے بڑی بولیاں لگا کر فیفا اور پاک نیدر لینڈ سیریز کے رائٹس حاصل کیے، صدر اور سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے30جون کو معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی وی نے فیفا کے ذریعے اےاسپورٹس سے سب لائسنس کے لیے رجوع کیا۔