Tag: 2022 T20 World Cup

  • قومی کرکٹ ٹیم پاکستان کب پہنچے گی؟ شیڈول جاری

    قومی کرکٹ ٹیم پاکستان کب پہنچے گی؟ شیڈول جاری

    میلبرن : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کردیں، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔

    ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ14نومبر کی رات10بجے میلبرن سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگا، قومی اسکواڈ15اور16نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منیجر منصور رانا، کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کوچ میلبرن سے لاہور پہنچیں گے جبکہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب،حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے۔

    اس کے علاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخاراحمد اور خوشدل شاہ میلبرن سے پشاور پہنچیں گے, اسسٹنٹ باؤلنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ بولر شاہنوازدھانی کراچی پہنچیں گے جبکہ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، پاکستانی دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کے لیے پُرعزم

    ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، پاکستانی دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کے لیے پُرعزم

    میلبرن : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاریخی فائنل میچ آج میلبرن کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کیا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان درمیان آج اتوار 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے کھیلا جائے گا۔

    فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ میچ کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کیا جائے گا۔

    انگلش ٹیم میلبرن میں آئی سی سی ایونٹ کا نواں فائنل کھیلے گی۔اس سے قبل آٹھ میں سے انگلینڈ نے صرف دو فائنل میچ جیتے ہیں۔

    قبل ازیں پچاس اوور کے ورلڈکپ میں انگلش ٹیم 79۔82اور92کا فائنل میچ ہاری اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی 2004اور2013 کا فائنل بھی کھیلا لیکن ٹرافی پھر بھی نہ اٹھا سکی۔ سال2016میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو ہرا کر دوسری بار ٹی20کا ورلڈکپ جیتا تھا۔

    آئی سی سی کے مطابق میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے پر اضافی وقت کا دورانیہ 2 گھنٹے سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے، جبکہ میچ کا ٹاس بھی مقررہ وقت سے 8 منٹ پہلے ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام ہوگا جس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ فائنل میچ کے اختتام پر آتشبازی کا بھی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

    ماریس ایراسمس اور کمار دھرماسینا کو فائنل کیلئے فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرس گفانی ٹی وی امپائر اور  پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے۔بارش کی پیش گوئی کے باوجود غالب گمان ہے کہ اتوار کے روز بارش نہ ہو۔