Tag: 2022

  • رواں سال پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا ؟

    رواں سال پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا ؟

    سرچ انجن گوگل نے رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق گوگل نے 2022 کے لیے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی ، گوگل نے 6 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کا اعلان کیا۔

    اِن سرچز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال بھر کے دوران پاکستانیوں کی دلچسپیوں میں تنوع رہا جن میں سیاست، مشہورشخصیات، سرکاری اقدامات، اہم تقریبات، تفریح، ٹیکنالوجی اور خوراک کو مرکزیت حاصل رہی۔

    اِس سال، ٹی 20 کا عالمی کپ، ایشیا کپ 2022ء اور پی ایس ایل 7 سمیت کرکٹ کے حوالے سے تلاش کے رجحان میں تیزی رہی ، جنھوں سرفہرست سرچز کی مجموعی فہرست میں تین بالائی نمبروں پر جگہ بنائے رکھی۔

    ملک کے مالی نظام کا عدم تحفظ، سیلاب اور مہنگائی، سرکاری مہم جوئی اور احساس (Ehsaas) پروگرام جیسی مالی امداد کی اسکیموں کی تلاش نے بھی لوگوں مشغول رکھا۔

    علاوہ ازیں، ملکہ ایلزبتھ دوم، عامر لیاقت حسین اور صحافی ارشد شریف جیس مشہور شخصیات نے بھی اِس فہرست میں جگہ بنائی، تمام اعلیٰ مقبول ترین سرچز کی مکمل فہرست درج ذیل ہے:

    مقبول ترین سرچز:
    1. ٹی 20 عالمی کپ
    2. ایشیا کپ 2022
    3. پی ایس ایل 7
    4. میلبورن ویدر
    5. موسمی تبدیلی
    6. احساس پروگرام
    7. ارشد شریف
    8. عامر لیاقت حسین
    9. ملکہ ایلزبتھ دوم
    10. نسیم شاہ

    سنہ 2022ء میں پاکستانی فلمیں بھی خبروں پر چھائی رہیں، دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلموں اور ٹی وی دونوں شعبوں میں سرفہرست رہی۔

    اِس کے بعد لندن نھیں جاؤں گا اور قائد اعظم زندہ باد جیسی فلمیں رہیں، پاکستانیوں کی ہالی ووڈ کی فلموں میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مس مارویل، بلیک ایڈم اور ڈاکٹر اسٹرینج جیسی فلمیں بھی پانچ اعلی ٰسرچ نتائج میں شامل رہیں۔

    مکمل فہرست درجہ ذیل میں موجود ہے۔

    سر فہرست موویز اور ٹی وی شوز:
    1. مولا جٹ
    2. مس مارویل
    3. بلیک ایڈم
    4. تھور لوَ اینڈ تھنڈر
    5. ڈاکٹر اسٹرینج
    6. لندن نھیں جاؤں گا
    7. دی بیٹ مین
    8. قائد اعظم زندہ باد
    9. صنف آہن
    10. ہاؤس آف دی ڈریگن

    گزشتہ برس پاکستانیوں نے زیادہ تر سیاست دانوں اور کھلاڑیوں کو تلاش کیا، ایشیا کپ اور ٹی 20 عالمی کپ میں، اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے، نسیم شاہ اِس زْمرے میں سرفہرست رہے۔

    اِس کے علاوہ، ملک کی سیاسی صورت حال کے سبب، لوگوں نے وزیر اعظم پاکستان، شہباز شریف کو بھی تلاش کیا۔ علاوہ ازیں، مشہور پاکستانی کرکٹرز مثلاً افتخا احمد، شاداب خان اور محمد رضوان نے بھی بالترتیب اپنی جگہ بنائی۔

    مکمل فہرست درج ذیل ہے: سرفہرست تلاش کی گئی شخصیات:

    1. نسیم شاہ
    2. پرویز مشرف
    3. سلمان رشدی
    4. افتخار احمد
    5. محمد رضوان
    6. شہباز شریف
    7. شاداب خان
    8. امبر ہرڈ
    9. اظہر علی
    10. عمران ریاض خان

    سنہ 2022ء میں، پاکستانیوں نے اسمارٹ فونز کے مختلف برانڈز بھی سرگرمی سے تلاش کیے، جن میں Infinix، iPhone، Samsung اور Oppo شامل تھے جبکہ Vivo نے بھی اپنے نئے اینڈرائید موبائل فونز متعارف کرانے کے باعث توجہ حاصل کی اور فہرست میں متعدد بار نمایاں رہا۔

    مکمل فہرست ذیل میں بیان کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان میں ٹاپ ٹیک سرچز پر ویڈیو والی سرکار کے تجزیے پر ایک نظر ڈالیں۔

    ٹیکنالوجی کی زمرے میں مقبول ترین سرچز:
    1. Vivo v23
    2. iPhone 14 Pro Max
    3. Oppo F21 Pro
    4. Vivo Y21
    5. Vivo v23e
    6. Realme c35
    7. Infinix Note 12
    8. Infinix Hot 12
    9. Samsung A32
    10. Oppo A16

    کووِڈ- 19کی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان میں لوگوں نے تمام بڑے تہوارے جوش و جذبے سے منائے اور مختلف اقسام کے کھانوں کے علاوہ پکانے کی نت نئی ترکیبیں تلاش کرنے کے لیے بھی گوگل کا رْخ کیا۔

    تلاش کے زْمرے کھانوں سے، اور بالخصوص دیسی کھانوں سے پاکستانیوں کی رغبت کی عکاسی کرتے ہیں جنھیں ان نتائج میں برتری حاصل رہی۔

    مکمل فہرست دیکھیں یا فوڈ فیوژن پر جائیں، جہاں انہوں نے گزشتہ سال کے دوران پاکستان میں فوڈ سرچ کے بارے میں بات کی۔

    مقبول ترین کھاناپکانے کی ترکیبیں:
    1. چکن ریسیپی
    2. پلاؤ ریسیپی
    3. شامی کباب ریسیپی
    4. چکن سوپ ریسی پی
    5. نگیٹس ریسیپی
    6. چکن پکوڑ۱ ریسیپی
    7. وائٹ چکن ریسیپی
    8. املی کی چٹنی کی ریسیپی
    9. براؤنیز ریسیپی
    10. ہاٹ اینڈ سور سوپ ریسیپی

    پاکستانیوں نے تازہ ترین مقامی اور بین الاقوامی خبروں کے لیے بھی گوگل استعمال کیا جن میں عامر لیاقت حسین کی اَلمناک موت مقبول ترین خبروں کی اِس فہرست میں نمایاں رہی۔ ِ

    اس کے علاوہ، سنہ 2022ء میں،پاکستانیوں نے مری کے اندوہناک واقعہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں خبروں میں بھی خاصی دلچسپی لی۔لوگوں نے روس-یوکرائن تنازع سمیت دنیا بھر میں ہونے والے مختلف واقعات میں بھی دلچسپی لی۔ ذیل میں مکمل فہرست دی گئی ہے:

    مقبول ترین خبریں:
    1. عامر لیاقت حسین
    2. یوکرائن
    3. عمران خان
    4. مری واقعہ
    5. فاطمہ طاہر
    6. ارشد شریف
    7. پرویز مشرف
    8. سلمان رشدی
    9. اِقرار الحسن
    10. سری لنکا بحرا

  • عالمی مشکلات کے باوجود سعودی عرب کی معیشت میں ترقی

    عالمی مشکلات کے باوجود سعودی عرب کی معیشت میں ترقی

    ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں برس اور اگلے برس سعودی معیشت کی شرح نمو سب سے بلند رہنے کا امکان ہے، امریکا، چین اور یورپی یونین کی بڑی معیشتوں میں شرح نمو کی رفتار کم ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2022 کے دوران سعودی معیشت کی شرح نمو دنیا میں سب سے زیادہ ہوگی اور ترقی یافتہ اور ترقی پذیر منڈیوں والی معیشتوں میں سب سے بلند رہے گی۔

    روس اور چین میں اقتصادی سرگرمیوں میں انحطاط اور امریکا میں اخراجات کی سطح میں کمی کے ماحول میں عالمی معیشت کو درپیش بڑے چیلنجز کے باوجود عالمی مالیاتی فنڈ نے سعودی عرب کے حوالے سے غیر معمولی مثبت رپورٹ پیش کردی۔

    عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ متعدد حوالوں سے فی الوقت دنیا پر چھائے ماحول سے بالکل مختلف ہے۔

    روس، یوکرین بحران، یورپی ممالک میں سخت مالیاتی پالیسیوں اور کووڈ 19 کے باعث دنیا بھر میں پابندیوں کے ماحول میں سعودی معیشت کی شرح نمو سب سے اوپر نظر آرہی ہے۔

    عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ سال رواں ہی نہیں آئندہ سال 2023 کے دوران بھی عالمی معیشت کی کارکردگی کم رہے گی، امریکا، چین اور یورپی یونین دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شرح نمو کی رفتار کم ہے۔

    آئی ایم ایف کے مطابق سنہ 2022 کے دوران سعودی معیشت کی شرح نمو 7.6 فیصد متوقع ہے، آئی ایم ایف نے اپریل 2022 کے دوران سعودی معیشت کی شرح نمو اس سے کم بتائی تھی۔

    ادارے نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2023 کے دوران سعودی معیشت کی شرح نمو مزید بہتر ہوگی مگر اس کی شرح زیادہ نہیں ہوگی۔

  • بلوچستان ایکسی لینس ایوارڈز، ابھرتے ہوئےبلوچستان کی دلکش جھلک

    بلوچستان ایکسی لینس ایوارڈز، ابھرتے ہوئےبلوچستان کی دلکش جھلک

    کوئٹہ میں بلوچستان ایکسی لینس ایوارڈز دو ہزار بائیس کے شاندار انعقاد نے ابھرتے ہوئے بلوچستان کی دلکش جھلک دکھادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی مناسبت سے کوئٹہ میں بلوچستان ایکسی لینس ایوارڈز2022 کاشاندار انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو،وزیر کھیل وثقافت،کورکمانڈر کوئٹہ سرفراز علی تھے، اس کے علاوہ سول سوسائٹی اور شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنےوالے افراد نے شرکت کی۔

    تقریب میں48 افراد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈزسےنوازا گیا، ایکسی لینس ایوارڈز کے علاوہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈزبھی دئیے گئے، فن وثقافت،کھیل،تعلیم وتدریس،سائنس اورٹیکنالوجی کےافراد، طب، سماجی خدمت، افواج اور نفاذ قانون کےشعبوں کے افراد بھی شامل تھے۔

    تقریب میں بلوچستان پرخصوصی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی جبکہ شام میں ہونیوالے دلکش لیزرشو نےناظرین کو محظوظ کیا، بخشی برادرز اور خماریان بینڈ کی دلکش پرفارمنس پر شائقین نے دل کھول کر داد دی، معروف گلوکارعارف بلوچ اورشاہ جہان داؤٴدی نے بھی نغمےپیش کیے جبکہ گل بہاربلوچ اورساتھیوں نےشانداربلوچی رقص پیش کیا۔

    اس موقع پر بلوچستان کی ثقافت کےخوشنما اور دلکش رنگوں کا زبردست مظاہرہ کیا گیا، بلوچستان کےآلات موسیقی سےترتیب دیاگیاسازآہنگ لوگوں کوپسندآیا۔

    معروف گلوکارعاصم اظہراور گل پانڑہ کی زبردست پرفارمنس نےتقریب کو چارچاندلگائے۔

  • ویمنزکرکٹ ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

    ویمنزکرکٹ ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

    اوول: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں مایوس کن آغاز کیا ہے جہاں اسے روایتی حریف بھارت نے 107 رنز سے شکست سے دوچار کردیا۔

    قومی ویمنز ٹیم 245 رنز ہدف کے تعاقب میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کوئی بھی پاکستانی بیٹرز لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہی، سدرہ امین 30 رنز بنا کر نمایاں رہےدانیہ بیگ 24 رنز بناسکی۔

    جویریہ خان 11، بسمہ معروف 15، عمیمہ سہیل 5، ندا ڈار 4، عالیہ ریاض 11، فاطمہ ثنا 17، ،سدرہ نواز12 اور نشرہ سندھو صفر پر آؤٹ ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: رویندر جڈیجہ اولین ڈبل سنچری کیوں نہ بناسکے؟

    بھارت کی جانب سے راجیشوری گائیکواڑ  نے  شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جھولن گوسوامی  اور سہ رانا نے 2 ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر244 رنز بنائے تھے، بھارت کی جانب سے اسمرتی مندھانا، پوجا وستراکر اور اسنیہ رانا نے نصف سنچریاں اسکور کیں جب کہ دیپتی شرما نے 40 رنز کی اننگ کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے ندا ڈار اور نشرح سندھو نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔

  • آسٹریلیا کا دورہ پاکستان: فواد عالم نے دل کی بات کہہ ڈالی

    آسٹریلیا کا دورہ پاکستان: فواد عالم نے دل کی بات کہہ ڈالی

    کراچی: آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز، ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ماضی سے پردہ اٹھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹیسٹ اسکواڈ کے ٹریننگ کیمپ کے آخری روز میڈیا سے گفتگو میں فواد عالم نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، آسٹریلوی بولنگ لائن مضبوط ہے،تگڑےمقابلےکےلیےتیارہیں، ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔

    ٹیسٹ کرکٹر نے بتایا کہ پہلےجب آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تو انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھا تھا، اب گراونڈ میں اترکر ان کا مقابلہ کرونگا۔

    ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا کہ بابر اور رضوان کی جوڑی مثالی بنی ہوئی ہے، دونوں کی پرفارمنس قابل ستائش ہے۔

    نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے متعلق فواد عالم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے لئے سخت ٹریننگ کی ہے، محمد یوسف سے جتنا سیکھ سکتا ہوں سیکھنے کی کوشش کرونگا۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کےلیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ٹیسٹ اسکواڈ کے ٹریننگ کیمپ کا آج آخری روزہے، کیمپ میں شامل کھلاڑی آج رات اسلام آباد روانہ ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑی پی ایس ایل کے بعد اسکواڈ کوجوائن کریں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا 24 سال پاکستان کا دورہ کررہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا12 سے 16 مارچ کراچی جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

    راولپنڈی میں پہلا ون ڈے 29، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا،واحد ٹی ٹوئنٹی 5 تاریخ کو پنڈی اسٹیڈیم پرہی شیڈول ہے، سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اورتینوں ون ڈے آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہیں۔

  • 2022 کی چوری کی سب سے بڑی واردات کا سراغ لگ گیا

    2022 کی چوری کی سب سے بڑی واردات کا سراغ لگ گیا

    راولپنڈی: پولیس نے 2022 کی چوری کی سب سے بڑی واردات کا سراغ لگا لیا، واردات خواتین پر مشتمل گروہ نے کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 2022 کی چوری کی سب سے بڑی واردات کا سراغ لگا کر گھر میں کام کاج کے دوران وارداتیں کرنے والی خواتین چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی آپریشن وسیم ریاض نے نیوز کانفرنس میں انکشاف کیا کہ گرفتار کی گئیں 2 چور خواتین نے تیسری خاتون ساتھی کے ہمراہ تھانہ ریس کورس کی حدود افشاں کالونی میں چوری کی بڑی واردات کی تھی۔

    واردات کے دوران گھر سے 65 تولہ سونے کے زیورات، اور 13 لاکھ روپے چرائے تھے، ایس ایس پی آپریشن کے مطابق ملوث خواتین کو گرفتار کر کے چوری کیا گیا مال برآمد کر لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی آپریشن وسیم ریاض نے دوران نیوز کانفرنس بتایا کہ چور خواتین گینگ گھر میں ملازمت حاصل کر کے لوٹ مار کرتی تھیں، یہ خواتین 3 جنوری 2022 کو بلال نامی شہری کے گھر سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئی تھیں۔

    دونوں خواتین کو پولیس نے جڑانوالہ سے گرفتار کیا، جب کہ تیسری ساتھی ملزمہ کی گرفتاری کے لیے پولیس کی تلاش جاری ہے، پولیس نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

    مددگار 15 کے اہل کار کا ذہنی معذور پر انسانیت سوز تشدد (ویڈیو کمزور دل افراد نہ دیکھیں)

  • امریکا: 2022 کی پہلی سزائے موت پانے والے مجرم نے کیا کیا تھا؟

    امریکا: 2022 کی پہلی سزائے موت پانے والے مجرم نے کیا کیا تھا؟

    اوکلاہوما: دوہرے قتل کے مجرم ڈونلڈ گرانٹ کو اوکلاہوما میں مہلک انجکشن کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی، وہ امریکا میں 2022 کی پہلی سزائے موت پانے والا شخص ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اوکلاہوما کے ایک شخص کو جسے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت کی پیش کش کی گئی تھی، جمعرات کی صبح مہلک انجکشن کے ذریعے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    محکمہ اصلاحات کے ڈائریکٹر کے حوالے سے امریکی میڈیا نے بتایا کہ سزائے موت صبح 10:03 پر شروع ہوئی، 10:08 پر اسے بے ہوش قرار دیا گیا، اور آخر کار 10:16 پر گرانٹ کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

    سزائے موت سے قبل گرانٹ نے ٹوٹے پھوٹے آخری الفاظ ادا کیے جو 2 منٹ تک جاری رہے، اس کے بعد سزائے موت کے چیمبر میں جیل کے عملے کے ایک رکن نے اسے روکا اور مائکرو فون کاٹ دیا۔

    گرانٹ نے آخری الفاظ ادا کیے "مجھے سزا مل گئی، یہ اور کچھ بھی نہیں ہے، میں تیار ہوں، بیٹا، کوئی دوا نہیں، کچھ بھی نہیں۔ میں ٹھیک ہوں۔” مائیکروفون بند ہونے کے بعد بھی گرانٹ بولتا رہا، اور گواہ کے کمرے کی اگلی قطار میں بیٹھے اپنے خاندان کے افراد کی طرف دیکھتا رہا۔ اس نے کہا "میں کائنات میں ضم ہونے والا ہوں، لیکن میں پھر آؤں گا، خدا موجود ہے، سچا خدا۔” ایک موقع پر ایک دم اس کے چہرے پر آنسو بہنے لگے تھے۔

    گرانٹ کا جرم؟

    گرانٹ نے 29 سالہ برینڈا میک ایلیا اور 43 سالہ فیلیسیا سوزیٹ اسمتھ کو جولائی 2001 میں ڈیل سٹی کے لا کوئنٹا اِن میں اس لیے موت کے گھاٹ اتارا تھا، تاکہ اس کی ڈکیتی کا کوئی گواہ نہ رہے۔

    گرانٹ نے اپنی گرل فرینڈ کی ضمانت کی رقم کے لیے ایک ہوٹل میں ڈکیتی کی تھی، اس وقت اس کی عمر 25 برس تھی، موت کے وقت اس کی عمر 46 سال تھی، ڈکیتی کے دوران ڈونلڈ گرانٹ نے ہوٹل کے 2 ملازمین پر فائرنگ کی تھی، عدالتی دستاویزات کے مطابق ایک ملازم کی فوری طور پر موت ہو گئی جب کہ دوسرے پر گرانٹ نے چاقو سے حملہ کیا تھا جو بعد میں ہلاک ہوا۔

    ڈونلڈ گرانٹ کو 2005 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی، گرانٹ نے دماغی مسائل کی آڑ میں اپنی سزا کو منسوخ کرنے کے لیے متعدد اپیلیں دائر کیں، ایک آن لائن پٹیشن میں اس کے وکلا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دماغی صدمے کا شکار ہے جو اس کے بچپن میں اس کے شرابی باپ کی طرف سے پُرتشدد بدسلوکی کی وجہ سے ہوا تھا۔

    فائرنگ اسکواڈ کی پیش کش کیوں؟

    گرانٹ اور سزائے موت کے ایک اور قیدی، گلبرٹ پوسٹیل نے ایک وفاقی جج سے کہا تھا کہ وہ انھیں ایک عارضی حکم نامہ دے، جو ان کی سزائے موت میں اس وقت تک تاخیر کرے، جب تک کہ عدالت میں اوکلاہوما کا 3 زہریلی انجیکشنز کا طریقہ آئینی نہ قرار دیا جائے۔ تاہم اس پر انھیں متبادل کے طور پر فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے مارے جانے کی پیش کش کی گئی تھی، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ یہ تیز اور کم تکلیف دہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ اوکلاہوما کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں گرانٹ اور سزائے موت کے دوسرے قیدیوں نے اپنی سزائے موت کے لیے سکون آور میڈازولم کے استعمال کو چیلنج کیا ہے، اس دلیل کے ساتھ کہ یہ دوا مہلک انجیکشن کے لیے مناسب نہیں ہے، اور مسائل پیدا کرنے والی کئی سزاؤں میں اس کے استعمال کو نوٹ کیا گیا۔

    گزشتہ برس اکتوبر میں، جان ماریون گرانٹ کو سزائے موت کے دوران الٹیاں لگ گئیں، جس کی وجہ سے اوکلاہوما معافی اور پیرول بورڈ کے ارکان نے سزا کے عمل پر سوالیہ نشان لگا دیا، تاہم، اس کے بعد سے 2 سزائیں، بشمول ڈونلڈ گرانٹ، بغیر کسی مسئلے کے دی جا چکی ہیں۔

    اس معاملے پر مقدمے کی سماعت 28 فروری کو شروع ہونے والی ہے، لیکن گرانٹ کی طے شدہ سزا کا دن جمعرات کا تھا، اور دوسرے قیدی پوسٹیل کی موت کی تاریخ 17 فروری مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اکتوبر میں 6 سال کے وقفے کے بعد ریاست اوکلاہوما کی جانب سے سزائے موت کے دوبارہ آغاز کے بعد سے گرانٹ اس سال امریکا میں سزائے موت پانے والا پہلا شخص تھا، جب کہ ریاست میں اس دوران سزائے موت پانے والا تیسرا تھا۔ سزائے موت کے انفارمیشن سینٹر کے مطابق 1976 میں سزائے موت کے دوبارہ آغاز کے بعد سے گرانٹ کی موت امریکا میں 1,541 ویں سزائے موت ہے۔

  • ماحولیاتی ماہرین نے دنیا میں‌بڑی تباہی کی پیش گوئی کر دی

    ماحولیاتی ماہرین نے دنیا میں‌بڑی تباہی کی پیش گوئی کر دی

    رواں صدی میں ماحولیاتی ماہرین نے بڑی تباہی کی پیش گوئی کر دی ہے۔

    ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جاری صدی میں دنیا بھر میں سمندری طوفان تباہی مچا سکتے ہیں، موجودہ صدی میں سمندری طوفانوں کی شدت میں اضافہ ہوگا جو دنیا بھر میں بڑی تباہی پھیلائیں گے۔

    ریسرچ اسٹڈی میں یہ پیش گوئی سامنے آئی ہے کہ مستقبل میں سمندری طوفان زمین کے زیادہ حصے پر گھومتے رہیں گے، ماحولیاتی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سمندری طوفانوں کی سالانہ تعداد اور شدت میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    ییل یونیورسٹی کی زیر قیادت ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ 21 ویں صدی میں سمندری طوفان اور آندھیاں وسط عرض البلد کے علاقوں میں پھیل جائیں گی، جس میں نیویارک، بوسٹن، بیجنگ اور ٹوکیو جیسے بڑے شہر شامل ہیں، جہاں سمندری طوفان کم آتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں زیادہ تر سمندری طوفان خطِ استوا اور اس کے نزدیک سمندری علاقوں میں آتے رہے ہیں لیکن اب یہ آہستہ آہستہ شمال اور جنوب کی سمت بڑھنے لگے ہیں۔

    ساحل سے ٹکرانے کے بعد یہ طوفان خشکی پر سینکڑوں کلومیٹر فاصلہ طے کر کے آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں جب کہ ماضی میں وہ خشکی پر بہت کم اتنا آگے تک بڑھ پاتے تھے۔

    خطِ استوا کے علاوہ سمندری طوفانوں کا شمالاً جنوباً بڑھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ شدید گرمی اب صرف خطِ استوا یا اس کے قریبی علاقوں تک محدود نہیں رہی ہے بلکہ ان مقامات تک بھی پہنچ رہی ہے جو خطِ استوا سے دور واقع ہیں اور ’ٹھنڈے علاقے‘ تصور کیے جاتے ہیں۔

    نیچر جیو سائنس نامی جریدے میں لکھتے ہوئے اس ریسرچ اسٹڈی کے مصنفین نے کہا کہ ٹراپیکل طوفان (سمندری طوفان اور آندھی) اپنے اپنے نصف کرہ میں شمال اور جنوب کی طرف ہجرت کر سکتے ہیں، کیوں کہ کرہ ارض اینتھروپوجینک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے نتیجے میں گرم ہوتا جا رہا ہے۔ 2020 کا سب ٹراپیکل طوفان الفا، پہلا سمندری طوفان تھا جو پرتگال میں زمین تک پہنچا، اور اس سال کا سمندری طوفان ہنری، جس نے کنیکٹی کٹ میں تباہی مچائی تھی، ایسے طوفانوں کا مرکز ہو سکتا ہے۔

  • 2022 کی دل دہلا دینے والی پیش گوئیاں

    2022 کی دل دہلا دینے والی پیش گوئیاں

    سولھویں صدی کے مشہورِ عالَم فرانسیسی ماہر عِلم نجوم نوسٹراڈیمس جس طرح گزرے برسوں سے متعلق خوف ناک پیش گوئیاں کر چکے ہیں، اسی طرح ان کی کچھ دل دہلا دینے والی پیش گوئیاں اگلے سال 2022 سے متعلق بھی ہیں۔

    دنیا سے متعلق بہت ساری پیش گوئیاں کرنے والے نجومی نوسٹراڈیمس متعدد بار درست ثابت ہوئے ہیں، ان کی کئی پیش گوئیاں سچ ثابت ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے ہر سال ان کی مشہور کتاب کی طرف ایک بار پھر رجوع کیا جاتا ہے، جس میں آج سے 500 سال قبل وہ حیرت انگیز لیکن دہشت ناک پیش گوئیاں کر چکے ہیں۔

    سیارچوں کی بارش زمین کو تباہ کر دے گی

    ایک بہت بڑی خلائی چٹان سمندر میں گرے گی اور اس سے بڑی سمندری لہریں پیدا ہو جائیں گی، جو زمین کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی، اور بڑے خلل کا باعث بن جائیں گی۔ ایک شدید زلزلہ سونامی کا باعث بن جائے گا اور سمندری پانی میں اضافے کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔ یہ صورت حال بتاتی ہے کہ آسمان سے سیارچوں کی بارش ہوگی، اور ہزاروں لوگ مارے جائیں گے۔

    نوسٹراڈیمس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ زمین شمسی طوفانوں اور ایک بہت ہی بڑے دمدار ستارے کی وجہ سے تباہ جائے گی اور یہ واقعہ کرسمس کے وقت پیش آئے گا، وہ لکھتے ہیں کہ آسمان میں آگ اور چنگاریوں کا ایک طویل سلسلہ لوگ واضح دیکھ سکیں گے۔

    شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی موت

    نوسٹراڈیمس نے اپنی ایک نظم میں شمالی کورین سربراہ کی موت کی پیشگوئی بھی کی ہے، جس کے مطابق وہ 2022 میں اچانک موت مر جائیں گے، ان کی موت سے تبدیلی آئے گی اور ان کی جگہ ایک اور کردار حکومت سنبھال لے گا۔

    ایک بہت بڑا ایٹم بم پھٹے گا

    نوسٹراڈیمس کے مطابق اگلے سال یعنی 2022 میں دنیا میں ایک انتہائی خطرناک ایٹم بم پھٹ جائے گا۔ اس سے خارج ہونے والی تابکاری کی وجہ سے دنیا کی آب و ہوا میں تبدیلی آئے گی اور بڑے گلیشیئر مکمل طور پر پگھل جائیں گے۔ اس سے سطح سمندر میں اضافہ ہوگا۔ اس کی وجہ سے بہت سے جزیرے اور چھوٹے ممالک زیر آب آ جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کروڑوں لوگ ریڈی ایشن کی وجہ سے وقت سے پہلے مر جائیں گے اور جو لوگ بچ جائیں گے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جائیں گے۔

    دنیا میں تین دن تک اندھیرا چھائے گا

    پیشگوئی کے مطابق اگلے سال ایک بڑا قدرتی واقعہ رونما ہوگا، جس کی وجہ سے دنیا میں 3 دن تک اندھیرا چھائے گا۔ اس سے دنیا کے ممالک میں شروع ہونے والی جنگ اچانک تھم جائے گی۔ تین دن بعد دنیا روشنی میں آئے گی۔

    فرانس میں سمندری طوفان

    پیش گوئی کے مطابق اگلا سال فرانس کے لیے بہت بھاری ثابت ہو سکتا ہے، ایک بہت بڑا طوفان آئے گا جس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا، دنیا میں فصلیں اور نباتات کافی حد تک تباہ ہو جائیں گی جس سے لوگوں میں بھوک پھیل جائے گی۔ نوسٹراڈیمس نے پیرس کے محاصرے کا بھی ذکر کیا ہے، لیکن اس کی وجہ معلوم نہیں کہ ایسا کیوں اور کیسے ہوگا، اور کون اس کا محاصرہ کرے گا۔

    جاپان میں بڑا زلزلہ

    جاپان میں بڑا زلزلہ آئے گا، اور یہ دن کے وقت آئے گا اس لیے جانی نقصان زیادہ نہیں ہوگا، لیکن عمارتوں کو بہت نقصان پہنچے گا۔

    یورپی یونین کا خاتمہ

    نوسٹراڈیمس کے مطابق بریگزٹ تو بس آغاز ہے، 2022 میں پورا یورپی یونین ہی ختم ہو جائے گا۔

    شدید مہنگائی کا سامنا

    نوسٹراڈیمس کی پیش گوئی کے مطابق اگلے سال عالمی معیشت میں بہت تبدیلیاں آئیں گی، اور اشیا کی شدید گرانی ہوگی، دنیا میں مہنگائی بہت بڑھ جائے گی جس سے کروڑوں غریبوں کو فاقہ کشی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ امریکی ڈالر گر جائے گا اور سونا، چاندی اور بٹ کوائن کو اثاثہ سمجھا جائے گا۔

  • کرکٹ بورڈ نے پی اسی ایل کے ساتویں سیزن کا اعلان کردیا

    کرکٹ بورڈ نے پی اسی ایل کے ساتویں سیزن کا اعلان کردیا

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن آئندہ سال جنوری اورفروری میں ہوگا،

    کرکٹ شائقین کو پی سی بی نے اچھی خبر سنا دی، پاکستان سپر لیگ کا اگلا سیزن آئندہ سال کے آغاز میں منعقد کیا جائے گا اس بات کا فیصلہ
    پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے منعقدہ آن لائن ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔

    اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز میں اتفاق رائے ہوگیا ہے، پی سی بی عہدیداران اور فرنچائز آفشلز کے درمیان ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں پی سی ایل سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

    پی سی بی اور فرنچائز نمائندگان میں طے پایا ہے کہ اگلے سیزن کا پی ایس ایل کا میدان جنوری فروری میں سجایا جائے گا، جس کی تیاریاں جلد شروع کر دی جائیں گی۔

    ورچوئل اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان اور سی ای او سلمان نصیر نے شرکت کی۔