Tag: 2024 T20 World Cup

  • پاک بھارت ٹاکرا: 8 بج کر20 منٹ پر میچ شروع  نہ ہوا تو کیا ہوگا؟

    پاک بھارت ٹاکرا: 8 بج کر20 منٹ پر میچ شروع نہ ہوا تو کیا ہوگا؟

    پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر 8 بج کر 20 منٹ پر میچ کا آغاز نہ ہوا تو آئی سی سی کو مشکل فیصلہ کرنا پڑیگا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کا شائقین اور ماہرین سب کو ہی شدت سے انتظار ہے، تاہم اگر مذکورہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8 بج کر 20 منٹ پر شروع نہ ہوا تو پھر اوورز کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔

    اگر 8 بج کر20 منٹ کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ بغیر مداخلت کے جاری رہتا ہے تو پھر میچ میں پورے اوورز کرائے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اہم مقابلے میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ٹی ٹئنٹی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں 100 فیصد کارکردگی دیں گے۔ پاکستان کی ٹیم میں اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں جو ہوا بھول چکے ہیں، نیا دن ہے 100 فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کریں گے۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے، پہلے بیٹنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا۔

  • پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شاہد آفریدی سے ملاقات میں‌ نوجوت سدھو نے کیا کہا؟

    پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شاہد آفریدی سے ملاقات میں‌ نوجوت سدھو نے کیا کہا؟

    آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے سے قبل شاہد خان آفریدی اور نوجوت سنگھ سدھو کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    شائقین کو جس میچ کا بے صبری سے انتظار ہے، اس کے لیے سابق کرکٹر کی دیوانگی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کئی سابق بھارتی اور پاکستانی کرکٹر یہ اہم میچ دیکھنے نیویارک پہنچ چکے ہیں جن میں سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی اور بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی شامل ہیں۔

    اس ملاقت کے دوران سابق بھارتی کرکٹر نے شاہد آفریدی کی تعریف کی اور ان سے پوچھا کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں ان جیسے کھلاڑی کیوں پیدا نہیں کیے ہیں؟

    سدھو اور آفریدی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ہینڈسم آفریدی! کیا آپ میں سے کسی نے ان سے زیادہ اسمارٹ بندہ دیکھا ہے ؟

    اس پر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاجی کے ساتھ ہم نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، اس پر سدھو بولے کہ تمہارے پاس اس قسم کے کھلاڑی کہاں گئے۔

    اس کے علاوہ بھی دنوں کے درمیان پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور انھوں نے ٹیموں کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ایونٹ کے اہم مقابلے میں آج صف آرا ہونگی جبکہ بارش نے بھی رنگ میں بھنگ ڈالنا شروع کردیا ہے اور میچ سے قبل گراؤنڈ کے اطراف بارش شروع ہوچکی ہے

    تاہم میچ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بارش ہونے کے باوجود اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ میچ میں مقررہ اوورز پورے ہونگے اور پاک بھارت میچ اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔

  • پورا یقین ہے پاکستان ٹیم بھارت کو ہرا دے گی، وسیم اکرم

    پورا یقین ہے پاکستان ٹیم بھارت کو ہرا دے گی، وسیم اکرم

    پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان ٹیم پر اعتماد ہے، پورا یقین ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کو ہرا دے گی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں ٹیلنٹ ہے بھارت کیخلاف میچ جیت سکتی ہے، ہم نے وکٹیں ہاتھ میں رکھنی ہیں، 140 سے زائد ٹارگٹ دینا ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے اتنی خاص نہیں، پہلے بیٹنگ بھی آتی ہے تو پہلے دو تین اوور میں پچ کا اندازہ لگا لیں۔ بولنگ پہلے آتی ہے توبھارت کی ٹیم کو 120 یا 130 سے زائد رنز نہیں کرنے دینا۔ بھارت کیخلاف میچ جیتیں گے تو پاکستان سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کریگا۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بالرز میں قابلیت ہے کسی بھی کھلاڑی کو جلدی آؤٹ کرسکتے ہیں، سب کو پتہ ہے کہ بھارت کی ایک مضبوط ٹیم ہے، یہ بھی سب کو پتہ ہے کہ پاکستان کی ورلڈکپ میں شروعات اچھی نہیں ہوئی۔

    سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو امریکا سے ہار کو بھلانا ہوگا، امریکا کے ساتھ میچ ہوگیا ہے اب آگے بڑھنا چاہیے، اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے پاکستان کی ٹیم میں قابلیت ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ میں کئی مرتبہ انہونی ہوجاتی ہے، کرکٹ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، امریکی ٹیم نے پورے گیم کو کنٹرول کیا جو میرے لیےحیران کن تھا، پاکستان ٹیم کی پلاننگ اچھی نہیں تھی، امریکا کیخلاف میچ میں لیک آف فٹنس اور لیک آف کمیونی کیشن نظر آئی۔

    انھوں نے کہا کہ امریکا کیخلاف اعظم خان کو ہٹر کے طور پر کھلایا گیا، اعظم خان 6 اوور بیٹھا رہا اس لیے وہ پاور پلے سے فائدہ نہیں اٹھا سکا، اعظم خان پر تنقید ہورہی ہے یہ اچھا نہیں ہے، اعظم سے پرفارمنس ہوگی تو ٹیم میں رہے گا۔
    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اعظم خان جیسے ہمارے ہی بچے ہیں کسی پڑوسی ملک کے نہیں، چلیں ٹھیک ہے تنقید کرلی ہے اب آگے بڑھیں۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ فخر زمان ہمارا مین پلیئر ہے، اس کو فاسٹ بالر کو فیس کرنا چاہیے تھا، ہمیں پاکستان ٹیم کی سپورٹ کرنی چاہیے تھوڑی محبت کریں، پاکستان ٹیم اور ہمارے کپتان بابر اعظم کو سپورٹ کرتا ہوں، ہمارے دور میں لمبی کرکٹ تھی، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ نہیں تھا۔

    انھوں نے کہا کہ نئے چیئرمین پی سی بی آئے ہیں انھیں چاہیے فرسٹ کلاس اسٹرکچر پر توجہ دیں، سابق کرکٹرز سے درخواست ہے ہماری ٹیموں کی مدد کریں۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل میں لڑکوں سے ملاقات ہوتی ہے، ہمارے شاہینوں کو مدد کی ضرورت ہوگی تو ضرور مدد کرونگا، یہ ہماری ٹیم ہے۔

  • پاک بھارت میچ سے قبل روہت شرما کا بیان آگیا

    پاک بھارت میچ سے قبل روہت شرما کا بیان آگیا

    پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹرز اور بولرز کو پاکستان کے خلاف میچ کا پلان دیدیا ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت اہم ترین ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم نے نیویارک میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے پاک بھارت مقابلے سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچ یا کنڈیشنز الگ معاملہ ہے، ٹیم کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا اہم ہے۔

    روہت شرما نے کہا کہ بھارتی بلے بازوں اور بولرز کو پاکستان کےخلاف میچ کا پلان فراہم کردیا ہے امید ہے وہ اس پر عمل کریں گے، ہماری ٹیم تجربہ کار ہے۔

    بھارتی کپتان نے کہا کہ پہلے مقابلے کی طرح ہی سوچ رہے ہیں، ایک دو کھلاڑی نہیں بلکہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

    ویرات کوہلی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ کوہلی کا پہلا میچ اچھا نہیں رہا لیکن وہ تجربہ کار بیٹر ہیں۔

    خیال رہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 9 جون بروز اتوار کو نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں مدمقابل آئیں گے جس کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپراوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے اپنے پہلے مقابلے میں آئرلینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • محمد عامر پھر سے تاریخ دہراسکتے ہیں؟ بھارتی میڈیا نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    محمد عامر پھر سے تاریخ دہراسکتے ہیں؟ بھارتی میڈیا نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    بھارتی ذرائع ابلاغ کا اپنی ٹیم کو متنبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستانی لیفٹ آرم پیسر محمد عامر بھارتی ٹیم کے لیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

    محمد عامر بھارت کے خلاف نہ صرف اب تک شاندار پرفارمنس کے حامل رہے ہیں بلکہ ماضی میں مایہ ناز انڈین بیٹر ویرات کوہلی بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ انھیں دنیا میں جس بولر کو کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ مشکلات پیش آئیں وہ کوئی اور نہیں پاکستانی پیسر محمد عامر ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے امریکا کے خلاف محمد عامر کے 19 ویں اوور کا بھی تجزہ کیا ہے اور ان کی بولنگ کو صورتحال کے لحاظ سے بہترین قرار دیا ہے، ہندوستان ٹائمز نے اپنے تجزہے میں کہا کہ جب آخری 12 بالز پر 21 رنز چاہیے تھے تو ایسے میں عامر نے صرف 6 رنز دیے۔

    جسپریت بمراہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی مخالف بلے باز کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں مگر عام مذکورہ بالا تمام بولرز کی ورائٹی اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔

    محمد عامر نے اگرچہ سپر اوور میں 19 رنز دیے اور اس میں کئی وائیڈز بال بھی کراوئیں جس کی وجہ سے انھیں 6 سے زائد بالز بھی کرنا پڑیں، مگر بھارتی میڈیا نے 19 ویں اوور میں عامر کی ورائٹی ڈلیورز کی سراہا خصوصاً ان کی یارکر لینتھ اور سلو گیندیں بیٹرز ٹھیک طرح کھیلنے سے قاصر رہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ یہ اوور اس بات کی واضح مثال تھا کہ محمد عامر کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے، محمد عامر معمولی ہدف کا بھی کامیابی سے دفاع کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور انھوں نے بھارت کے خلاف میچز میں یہ بات کئی بار ثابت بھی کی ہے۔

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بھی میچ کے بعد کہا تھا کہ ہمارے بولرز صرف یارکر پھینکنے کی کوشش کر رہے تھے، ہمارا منصوبہ یہی تھا کیوں کہ گیند ریورس ہو رہی تھی۔

    محمد عامر جنھیں بارہا وسیم اکرم کا جانشین بھی کہا گیا تھا اب ان کی بولنگ میں ماضی جیسی تیزی نہییں ہے مگر پھر بھی ان کے پاس بولنگ کی وسیع ورائٹی موجود ہے۔ وہ یارکرز فنگ کٹرز بولز کے ذریعے ابھی بھی بیٹرز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محمد عامر ٹی ٹوئنٹی میں میں بھارت کے خلاف سے سے بہترین اکانومی ریٹ کے حامل لیفٹ آرم پیسر بھی ہیں۔

    بلوشرٹس کے خلاف محمد عامر کو اکانومی ریٹ 4.14 اور اوسط 7.25 ہے جبکہ ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں میں بھارت کے خلاف عامر سے بہتر کوئی بولر نہیں ہے۔

    اس فہرست میں پاکستان کے اگلے بہترین فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی جن کا اکانومی ریٹ 8.54 اور اوسط 21.66 ہے جبکہ انھوں نے بھارت کے خلاف محض دو میچزہی کھیل رکھے ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کل 9 جون کو نیویارک میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ اس میچ کو کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے سے بھی تشبیح دی جارہی ہے۔

  • بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں‌ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

    بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں‌ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

    قومی کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں پھر سے اپنی دھاک بٹھادی، سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    بھارتی سپر اسٹارت ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ میں 16 واں رن لے کر بابر اعظم کوہلی سے آگے نکل گئے۔

    اس وقت بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں دنیا میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن چکے ہیں، ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 4038 رنز بنائے ہیں جبکہ بابر نے انھیں امریکا کے خلاف میچ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اس میچ سے قبل بابر کے 4023 رنز تھے انھوں نے اس میچ میں 44 رنز اسکور کرتے ہوئے اپنے مجموعی ٹوٹل کو 4067 تک پہنچا دیا ہے۔

    اس سے قبل بابر نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 32 رنز کی اننگز کھیل کر بھارتی ہم منصب کو ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ رنز بنانے والوں میں پیچھے چھوڑ دیا اور دوسرے نمبر پر فائز ہو گئے تھے۔

    بابر اعظم نے اس اننگ میں 20 واں رنز اسکور کرتے ہوئے روہت شرما (3974) رنز کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، روہت نے نے 151 میچوں میں اتنے رنز بنا رکھے ہیں۔

  • ایسی بے خبری! امریکی اسٹاف ڈیل اسٹین کو ہی بولنگ سکھانے لگا

    ایسی بے خبری! امریکی اسٹاف ڈیل اسٹین کو ہی بولنگ سکھانے لگا

    امریکی اسٹاف کے ایک رکن نے بے خبری کی انتہا کردی وہ جنوبی افریقی لیجنڈ ڈیل اسٹین کو ہی بولنگ کے گر سکھانے لگا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک امریکی عملے کا رکن دنیائے کرکٹ کے مانے ہوئے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو بولنگ کرنے کا طریقہ سکھا رہا ہے، اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نیٹیزنز کی توجہ حاصل کرلی ہے جبکہ کئی لوگوں نے اس پر دلچسپ انداز میں اظہار خیال بھی کیا۔

    جنوبی افریقی لیجنڈ ڈیل اسٹین اس وقت امریکا میں موجود ہیں وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

    خیال رہے کہ اسٹین نے 2021 میں کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انھیں اپنے دور کے سب سے بہترین بولرز میں سے ایک شمار کیا جاتا تھا جن کا سامنا کرتے ہوئے بڑے بڑے بیٹرز گھبراتے تھے۔

    انھوں نے اپنے کیریئر کے دوران 93 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی اور 439 وکٹیں اپنے نام کیں، ڈیل نے اپنا آخری ٹیسٹ سری لنکا کے خلاف 2019 میں کھیلا تھا۔

  • امریکی کپتان نے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو ’ٹارگٹ‘ بنا لیا

    امریکی کپتان نے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو ’ٹارگٹ‘ بنا لیا

    امریکی کپتان پٹیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو نشانے پر رکھ لیا۔

    یو ایس اے کے کپتان موننک پٹیل نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچ سے قبل اپنی ٹیم کی بےخوف حکمت عملی کی تائید کی ہے۔ انہوں نے تجربہ کار پاکستانی باؤلر محمد عامر اور کپتان بابر اعظم پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

    پٹیل کا خیال ہے کہ کینیڈا کے خلاف ان کی سات وکٹوں کی جیت ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں آنے والے میچ کے لیے ان کے اعتماد کو بڑھائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں فتح نے یقینی طور پر ہماری مدد کی ہے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اگلے میچ میں اس رفتار کو آگے بڑھائیں ہم کھیل رہے ہیں پاکستان کے پاس اچھے تجربہ کار باؤلرز ہیں، ہم محمد عامر پر توجہ مرکوز کریں گے جو کہ ایک تجربہ کار پاکستانی باؤلر ہیں، ہم انہیں اچھی طرح سے نمٹنے کی کوشش کریں گے۔

    پٹیل نے ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی مسلسل کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے بابر اعظم کو جلد آؤٹ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بابر تمام فارمیٹس میں ایک عظیم بلے باز ہے، وہ اہم کھلاڑی ہے اور وہ کپتان ہے اگر وہ لمبی اننگز کھیلتا ہے تو ہم نے ماضی میں بھی دیکھا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کا پہلا مقابلہ آج امریکا سے ہوگا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کا پہلا مقابلہ آج امریکا سے ہوگا

    انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہیں, پاکستان آج بروز جمعرات امریکہ کے خلاف اپنے پہلے میچ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کا باقاعدہ سفر شروع کرے گا قومی ٹیم کو پہلا دھچکا لگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ آج چھ جون کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔

    آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا مقابلہ ڈیلاس میں میزبان ٹیم امریکا سے ہوگا، پاکستان کو مہم شروع کرنے سے پہلے دھچکا لگ گیا۔

    آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے، امریکی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہے مگر اس نے پہلے میچ میں بتا دیا کہ اس سے جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

    اس حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تمام سینیئر کھلاڑیوں کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داری لینا ہوگی، ٹیم کو شاداب خان پر سب سے زیادہ بھروسہ ہے کیونکہ وہ مختلف کنڈیشن میں پرفارم کرچکے ہیں۔

    تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے پاس موجود تجربے اور ٹیلنٹ کے باعث اسے امریکہ کے خلاف میچ میں فیورٹ تصور کیا جارہا ہے۔

  • پاک بھارت میچ سے قبل شاہد آفریدی کا پیغام وائرل ہوگیا

    پاک بھارت میچ سے قبل شاہد آفریدی کا پیغام وائرل ہوگیا

    روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کا سب کو انتظار ہے، ایسے میں شاہد آفریدی نے امریکی شائقین کو میچ کے حوالے سے خاص پیغام دیا ہے۔

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے تصادم کو امریکا میں انتہائی مقبول ’سپر باؤل‘ سے تشبیہ دی ہے، آفریدی کا یہ ماننا ہے کہ جو ٹیم اپنے اعصاب کو بہترین طریقے سے سنبھالے گی وہ اس میچ میں فاتح بن کر سامنے آئے گی۔

    آخری بار جب یہ دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوئیں، تو اس کا نتیجہ ایک تاریخی میچ کی صورت میں نکلا، جس میں ویرات کوہلی نے ہندوستان کو شاندار جیت دلائی۔

    سابق مایہ ناز آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ امریکی جن کے لیے ٹورنامنٹ نیا اور وہ اس کے بارے منیں جان رہے ہیں، انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ انڈیا کے خلاف پاکستان کا کھیل ہمارے سپر باؤل جیسا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی عالمی ایونٹ کے سفیر نے آئی سی سی سے گفتگو میں کہا کہ میں بھارت کے خلاف کھیلنا پسند کرتا تھا اور مجھے یقین ہے کہ یہ کھیل میں سب سے بڑے حریف ہیں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ میں جب بھی بھارت کے خلاف میدان میں اترا تو مجھے ہندوستانی شائقین کی طرف سے بہت پیار اور احترام ملا اور یہ دونوں ٹیموں کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ سپر باؤل گیم امریکا کی نیشنل فٹ بال لیگ (این ایف ایل) کی سالانہ بنیادوں پر ہونے والی لیگ چیمپئن شپ ہے۔ اسے رگبی بھی کہتے ہیں اور یہ امریکی عوام میں انتہائی مقبول ہے۔