Tag: \

  • آئی سی سی نے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کروادیے

    آئی سی سی نے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کروادیے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کروادیے۔

    آئی سی سی نے نئے قوانین کے تحت کرکٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں کئی تبدیلیاں کر دی ہیں۔

    گیند پر تھوک کا استعمال

    جان بوجھ کرگیند پرتھوک کے استعمال پر گیند تبدیل نہیں کیا جائےگا،  تھوک کے استعمال کے بعدگیند کی ساخت میں تبدیلی پر امپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 رنز دے سکتا ہے۔

    جان بوجھ کر شارٹ رن لینے پر 5 پنالٹی رنز

    جان بوجھ کر شارٹ رن لینے پر بیٹنگ سائیڈ پر 5 پنالٹی رنز کے ساتھ اسٹرائیک کا فیصلہ بولنگ سائیڈ کرے گی، امپائر بولنگ سائیڈ سے مشورہ کرے گا کہ شارٹ رن کے بعد وہ کس بیٹر کو اسٹرائیک پر لینا چاہیں گے۔

      اسٹاپ کلاک

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے وائٹ بال کے بعد ٹیسٹ میچوں میں بھی اسٹاپ کلاک قانوں نافذ کردیا ہے، ٹیموں کو اگلا اوور ایک منٹ کے اندر شروع کرنا ہوگا۔ اگلا اوورایک منٹ کے اندر نہ شروع ہوا تو امپائرز دو وارننگ دیں گے تیسری دفعہ میں بیٹنگ سائیڈ کو پانچ پنیلٹی رن مل جائیں گے، آئی سی سی کے مطابق اسٹاپ کلاک رول سےوائٹ بال میچوں میں وقت کی بچت ہوئی ہے۔

    اسٹاپ کلاک کا رول آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل پرلاگو ہوچکا ہے۔

     فیئرنس آف کیچ کے ریویو

    آئی سی سی نے فیئرنس آف کیچ کےریویو میں بھی تبدیلی کردی، اس تبدیلی کے ذریعے اگرامپائرکو کیچ پکڑنے پرشک ہو تو تھرڈ امپائر نوبال کے ساتھ کیچ کو بھی ریویو میں چیک کرےگا۔

    اس سے قبل تھرڈ امپائرپہلےنوبال چیک کرتا تھا اور نوبال کی صورت میں کیچ کا ریویو چھوڑ دیا جاتا تھا۔

    نئے رولز کے مطابق نوبال پر فیئر کیچ کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ کو نوبال کا ایک رن ملے گا، فیئر کیچ نہ ہونے کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ نے جتنے رنز لیے ہوں اُتنے ہی ملیں گے۔

  • کراچی اور حیدرآباد میں آج پھر بارش کی پیشگوئی

    کراچی اور حیدرآباد میں آج پھر بارش کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں آج پھر بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوگی۔

    آج کراچی شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فی صد، رفتار 8 سے 10 ناٹیکل مائیل ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کشمیر میں ہوئی، کشمیر میں چھتر کلاس کے مقام پر 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ساہیوال میں 49 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اور لاہور میں گلشن راوی میں 42، لکشمی چوک پر 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر 27 ملی میٹر بارش ہوئی، جب کہ کراچی میں نارتھ کراچی میں 42 اور سنگجانی میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، بالاکوٹ اور قلات میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

  • ایک اور واقعہ، مسکن چورنگی جائے حادثہ کے قریب ایمبولنس میں آگ لگ گئی

    ایک اور واقعہ، مسکن چورنگی جائے حادثہ کے قریب ایمبولنس میں آگ لگ گئی

    کراچی: گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب جس عمارت میں آج صبح دھماکا ہوا، اس عمارت کے بالکل سامنے ایک ایمبولنس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسکن چورنگی میں جائے حادثہ کے قریب ایک ایمبولنس میں آگ لگ گئی ہے، ایمبولنس ایک فلاحی ادارے کی تھی، وین میں لگنے والی آگ نے قریب موجود موٹر سائیکل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

    ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ایمبولنس وین میں آگ کیوں لگی۔

    واضح رہے کہ آج کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکا ہوا، جس سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، واقعے میں 23 افراد زخمی جب کہ 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

    گلشن اقبال کراچی میں دھماکا، عمارت کا ایک حصہ منہدم، 5 جاں بحق، 23 زخمی

    دھماکے کی شدت سے بینک کی کرسیاں اور باہر کھڑی موٹر سائیکلیں بھی دوسری سڑک پر اڑ کر جا گری تھیں، دیواروں کا ملبہ بھی دور تک گرا۔ دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی، قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکے کے بعد لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

    دھماکے کی نوعیت کا تعین تاحال نہیں ہو سکا ہے، کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ گیس سلنڈر کا دھماکا معلوم ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ عمارت خطرناک ہوگئی ہے، اسےگرایا جائے گا۔