Tag: 20th common wealth games

  • کامن ویلتھ گیمز،آج پاکستانی باکسر محمد وسیم ایکشن میں دکھائی دیںگے

    کامن ویلتھ گیمز،آج پاکستانی باکسر محمد وسیم ایکشن میں دکھائی دیںگے

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں آج پاکستانی باکسر محمد وسیم ایکشن میں دکھائی دیں گے، قومی ایتھلیٹس اب تک گیمز میں تین میڈلز جیت چکے ہیں۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ایتھلیٹس طلائی تمغہ جیتنے سے محروم ہیں، پاکستان نے ایونٹ میں آٹھ کھیلوں میں حصلہ لیا لیکن صرف ریسلنگ اور جوڈو میں ہی انہوں نے چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔

    باکسنگ میں محمد وسیم سے گولڈ میڈل کی امید ہے، محمد وسیم آج سیمی فائنل میں گھانا کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔

    گزشتہ روز پاکستان کے دو ایتھلیٹس ریسلنگ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ کر ناکام ہوگئے تھے جبکہ ٹیبل ٹینس میں پاکستانی ویمنز کی جوڑی پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

  • کامن ویلتھ گیمز میڈلز کی جنگ جاری، میڈلز ٹیبل پر انگلینڈ کی حکمرانی برقرار

    کامن ویلتھ گیمز میڈلز کی جنگ جاری، میڈلز ٹیبل پر انگلینڈ کی حکمرانی برقرار

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں آج بھی متعدد ایونٹس میں میڈلز کی جنگ ہوگی، میڈلز ٹیبل پر انگلینڈ کی حکمرانی برقرار ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ایتھلیٹس گولڈ میڈل جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں، ایونٹ میں آج ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ڈائیونگ، جمناسٹک، ہاکی، نیٹ بال، اسکواش اور مختلف کھیلوں میں مقابلے ہورہے ہیں۔

     میڈلز ٹیبل پر انگلینڈ کی چوالیس طلائی تمغوں کے ساتھ حکمرانی برقرار ہے، برطانوی ایتھلیٹس مجموعی طور پر ایک سو تئیس میڈلز جیت چکے ہیں، آسٹریلیا چھتیس گولڈ میڈلز حاصل کرکے دوسرے اور کینیڈا ستائیس گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

     کینیڈا کے پیٹریکا پانچ طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرکے لیڈ کررہی ہیں، کامن ویلتھ گیمز میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ بھی جاری ہے، ویٹ لفٹنگ اور ایتھلیٹکس میں کھلاڑی ریکارڈز قائم کرچکے ہیں۔

  • کامن ویلتھ گیمز: 2پاکستانی ریسلرز کوارٹرفائنل میں پہنچ کر ناکام

    کامن ویلتھ گیمز: 2پاکستانی ریسلرز کوارٹرفائنل میں پہنچ کر ناکام

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں دو پاکستانی ریسلرز کوارٹرفائنل میں پہنچ کر ناکام ہوگئے، ٹیبل ٹینس میں بھی قومی کھلاڑیوں کو پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    کامن ویلتھ گیمز کے آٹھویں روز پاکستانی ریسلرز محمد انعام اور محمد سلمان نے چھیاسی اور پینسٹھ کلو گرام کیٹگری کے پری کوارٹرفائنل میں تو اپنے حریفوں کو پچھاڑ دیا لیکن کوارٹرفائنل میں قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔

    دونوں ریسلرز کو کینیڈا کے حریفوں نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، پاکستان اس سے قبل ٹورنامنٹ میں ریسلنگ میں دو میڈلز جیت چکا ہے، ٹیبل ٹینس کے ویمنز ڈبلز میں بھی پاکستانی جوڑی پہلے ہی راؤنڈ میں ناکام ہوگئی، شمالی آئرلینڈ کی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو باآسانی اسٹریٹ گیمز میں زیر کیا۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اب تک صرف تین میڈلز ہی جیت سکا ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ریسلر قمرعباس فائنل میں پہنچ گئے

    کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ریسلر قمرعباس فائنل میں پہنچ گئے

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر قمر عباس ایف ایس چوہتر کلو گرام کیٹگری کے فائنل میں پہنچ گئے، ہم وطن ریسلر اظہر حسین کو سیمی فائنل میں شکست کے باوجود کانسی کے تمغے کے حقدار بن گئے۔

    گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر قمر عباس نے چوہتر کلو گرام کیٹگری میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی،  قمر عباس نے انگلینڈ کے ریسلر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیکر فائنل معرکے میں رسائی حاصل کی۔

    قمر عباس کی جیت کا اسکور پاچ صفر رہا، چوہتر کلو گرام کیٹگری کے فائنل میں پاکستانی ریسلر کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ریسلر سے ہوگا، ایف ایس ستاون کلو گرام کیٹگری میں پاکستان کے اظہر حسین سیمی فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ نہ کرسکے۔

    بھارت کے امیت کمار نے ٹف مقابلے کے بعد پاکستانی ریسلر کو مات دی، سیمی فائنل میں شکست کے باوجود اظہر حسین کانسی کے تمغے کے حقدار بن گئے ہیں۔

  • کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی سوئمرز کی مایوس کن پرفارمنس

    کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی سوئمرز کی مایوس کن پرفارمنس

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ایتلیٹس جوڈو کے علاوہ تمام کھیلوں میں خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں تاحال ناکام ہے، پاکستان کی لیانا سوان نے ہیٹ ون میں تو پہلی کامیابی حاصل کی لیکن اس کے باوجود فائنل میں دوڑ میں شرکت میں محروم رہی۔

    گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے بیسویں ایڈیشن میں پاکستان کو جوڈو مقابلوں میں شاہ حسین شاہ چاندی کا تمغہ جیتوانے میں کامیاب رہے، جوڈو کے علاوہ قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی ایونٹ میں مایوس کن رہی۔

    سوئمنگ کے کھیل میں پاکستان کےکئی سوئمر پول میں تو اترے لیکن کامیابی نہ سمیٹ سکے، خواتین کی سو میٹر برسٹ اسٹروک کی ہیٹ ون میں پاکستان کی لیانا سوان نے ایک منٹ بیس اعشاریہ انتالیس سکینڈ میں پہلی پوزیشن اور انعم بانڈے نے چوتھی پوزیشن حاصل کی لیکن اس کے باوجود تمغے کے حصول کیلئے فائنل دوڑ میں شرکت سے محروم رہی۔

    مجموعی طور پر لیانا سوان کا بتیسواں اور انعم بانڈے کا چھیتسواں نمبر رہا۔ سو میٹر فری اسٹائل میں لیانا سوان چھتیسویں نمبر پر رہی۔

  • گلاسگو: باکسنگ، پاکستان کے محمد وسیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    گلاسگو: باکسنگ، پاکستان کے محمد وسیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    گلاسگو: پاکستان کیلئے کامن ویلتھ گیمز میں دوسرے میڈل کے حصول کیلئے پاکستانی باکسر محمد وسیم ملائیشین باکسر کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

    گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اپنے دوسرے میڈل کے قریب پہنچ گیا ہے، پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ملائیشن حریف کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ہے۔ باکسنگ کی باون کلو گرام کیٹگری میں محمد وسیم نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حریف کو نہ صرف ٹف ٹائم دیا بلکہ حریف باکسر کے چھکے چھڑاتے ہوئے اسے شکست سے دوچار کیا۔

  • کامن ویلتھ گیمز، ابتدائی روز انگلینڈ 17میڈلز کے ساتھ سب سے آگے

    کامن ویلتھ گیمز، ابتدائی روز انگلینڈ 17میڈلز کے ساتھ سب سے آگے

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز کے ابتدائی روز انگلینڈ سترہ میڈلز کے ساتھ سب سے آگے رہا، آج بھی میڈلز کے لئے جنگ ہوگی۔ پاکستانی ایتھلیٹ بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں آج بھی میڈلز کے حصول کیلئے جنگ ہورہی ہے، آج سائیکلنگ، جوڈو، شوٹنگ، سوئمنگ اور ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگا، پاکستانی ایتھلیٹس بھی ایکشن میں ہوں گے۔

    پہلے روز انگلینڈ سترہ میڈلز کے ساتھ سب سے آگے رہا۔ برطانوی ایتھلیٹس نے مینز اور ویمنز میں تین تین گولڈ میڈل حاصل کئے۔ آسٹریلیا پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ ویٹ لفٹنگ کی چھپن کلو گرام کیٹگری میں پاکستانی ایتھلیٹ محمد شہزاد چوتھے نمبر پر رہے، سوئمنگ میں خواتین کے پچاس میٹر ہیٹ ایونٹ میں پاکستان کی لیانا سوان کا نمبر تیسرا رہا۔

    مردوں کی چار سو میٹر فری اسٹائل سوئمنگ کی پہلی ہیٹ میں پاکستان کے اسرار حسین چار کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پررہے، لان باؤلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو انیس کے مقابلے میں بارہ پوائنٹس سے شکست دی۔

  • گلاسکو: بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا میلہ سج گیا

    گلاسکو: بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا میلہ سج گیا

    گلاسگو  : بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا میلہ سج گیا ،ملکہ برطانیہ نے رنگارنگ تقریب میں دولت مشترکہ کھیلوں کا افتتاح کیا۔

    گلاسگو میں رنگ و نور کی برسات ہوئی، بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا رنگارنگ تقریب کیساتھ آغاز ہوا،طیاروں کے فضائی مظاہرے نے شائقین کے دل موہ لیے، سیلٹک پارک میں سجنے والی افتتاحی تقریب میں دوہزار افراد نے حصہ لیا، معروف پاپ سنگرز نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

    شرکاء نے پاپ میوزک اور روایتی دھنوں کے ساتھ اسکاٹش کلچر سے بھی لطف اٹھایا، کامن ویلتھ گیمز کی پر رونق تقریب میں اکہتر ممالک کے چار ہزار پانچ سو ایتھلیٹ نے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مارچ پاسٹ کیا، پاکستانی ایتھلیٹس نے پریڈ میں قومی لباس میں شرکت کی، وہ آٹھ مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

    ملکہ برطانیہ کے اعلان کے ساتھ گیمز کے باقاعدہ آغاز ہوا، کامن ویلتھ گیمز میڈلز کے حصول کے لیے جنگ کا آغاز آج سے ہوگا، جو تین اگست تک جاری رہے گا، گیمز کی اختتامی تقریب تین اگست کو ہیمڈن اسٹیڈیم میں ہوگی۔

  • بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا آج رنگارنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہورہا ہے

    بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا آج رنگارنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہورہا ہے

    گلاسگو :بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا آج رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہورہا ہے، پاکستان آٹھ کھیلوں میں میڈلز کے لئے قسمت آزمائی کرے گا۔

    کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب گلاسگو کے سیلٹک پارک میں ہوگی، جسے دیکھنے کے لئے چالیس ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے، ملکہ کامن ویلتھ گیمز کا باقاعدہ آغاز کریں گی۔

    افتتاحی تقریب میں اکہتر ممالک کے چار ہزار پانچ سو ایتھلیٹ پریڈ کریں گے، گزشتہ کامن ویلتھ گیمز کے میزبان ہونے کے سبب بھارت پریڈ کو لیڈ کرے گا، افتتاحی تقریب کے بعد میڈلز کی جنگ جمعرات سے شروع ہوگی، جو تین اگست تک جاری رہے گی۔

    پاکستان بارہویں مرتبہ دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے، اس بار پاکستان کا باسٹھ رکنی دستہ آٹھ کھیلوں میں شریک ہے،جن میں بیڈمنٹن، کشتی، نشانہ بازی، جمناسٹکس، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس شامل ہیں۔ پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کی ٹیم پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں شامل نہیں ہے۔

    اس سے قبل گیارہ ایونٹس میں پاکستان نے مجموعی طور پر چوبیس گولڈ میڈلز حاصل کیے ہیں، کامن ویلتھ گیمز میں ستر ممالک کے درمیان دو سو اکسٹھ کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، گیمز کی اختتامی تقریب تین اگست کو ہیمڈن اسٹیڈیم میں ہوگی۔