Tag: 21

  • لڑکے دوست کی لاش کو موٹرسائیکل پر گھمانے نکل گئے

    لڑکے دوست کی لاش کو موٹرسائیکل پر گھمانے نکل گئے

    کیوٹو : جنوبی امریکی ملک میں نوجوان مقتول دوست کی لاش آخری رسومات سے قبل تابوت سےاٹھا کر موٹرسائیکل پر گھمانے نکل پڑے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    لاش کو موٹرسائیکل پر گھمانے کا حیران کن واقعہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے منابی صوبے میں پیش آیا جہاں ایک 21 سالہ نوجوان کو جنازے میں جاتے ہوئے دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    نوجوان ایرک سیڈینو نامی 21 سالہ نوجوان کی آخری رسومات ادا کی جانے لگیں تو اس کے دوستوں نے زبردستی لاش کو تابوت سے باہر نکالا اور موٹرسائیکل پر بٹھا کر آخری مرتبہ گھمانے نکل پڑے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص موٹر سائیکل انتظار میں کھڑا ہے جب کہ دیگر دوستوں کی جانب لکڑی کا تابوت کھولا گیا اور لاش کا باہر نکال کر موٹرسائیکل پر ڈرائیور کے پیچھے بٹھایا گیا جب کہ ایک دوست لاش کو تھام پر اس کے پیچھے بیٹھا اور موٹرسائیکل چلا دی۔

    جب نوجوان کی لاش کو دوستوں کی جانب سے علاقے میں موٹرسائیکل پر گھمایا جارہا تھا تو سیکڑوں کی تعداد میں تماشائی ارد گرد کھڑے ہوکر عجیب و غریب مناظر دیکھ رہے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق مقتول نوجوان کے دوستوں کے تابوت پر نشہ آور مشروبات بھی ڈالے۔

    نوجوانوں کے گروپ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایرک سیڈینو کی لاش کو موٹرسائیکل پر گھمانے سے قبل اس کے والدین سے اجازت لی تھی اس کے باوجود حکام نے واقعے پر غلط قرار دیا ہے۔

  • کرونا متاثرین کی تعداد پونے 5 لاکھ ہوگئی، 21 ہزار افراد ہلاک

    کرونا متاثرین کی تعداد پونے 5 لاکھ ہوگئی، 21 ہزار افراد ہلاک

    بیجنگ : مہلک ترین وائرس کرونا کی وبا کے باعث دنیا بھر میں 21 ہزار 291 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ موذی وبا میں مبتلا افراد کی ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

    دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلانے والے مہلک ترین وائرس کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کرگئی، چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی جبکہ 67 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    198 ممالک کو متاثر کرنے والے کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، مجموعی طور پر دنیا بھر میں 1 لاکھ 14 ہزار 642 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

    چین کے بعد کرونا وائرس نے اطالوی اور امریکی شہریوں سب سے زیادہ شکار بنایا ہے، امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 1029 ہوگئی جبکہ وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 68 ہزار سے زائد ہے۔

    ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی ہوئیں جہاں اب تک ساڑھے 7 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار چکی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں ہلاکتیں 131، سوئیڈن میں 62 اور برازیل میں مہلک وائرس کے باعث اب تک 59 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 21 ہزار 291 ہوگئی، جب کہ متاثرین کی تعداد بھی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے اور اب تک 471,363 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ صحت یابی کا عمل بھی جاری ہے، 114، 642 افراد مہلک وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کا مزید پھیلاؤ روکنے کےلیے بیشتر ممالک نے ملک میں لاک ڈاؤن کردیا ہے تاکہ شہریوں کو گھروں تک محدود رکھا جاسکے، لاک ڈاؤن اور کرفیو کے باعث دنیا کی ایک چوتھائی آبادی لاک ڈاؤن میں چلی گئی ہے۔

  • شیروں کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون خود لقمہ بن گئی

    شیروں کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون خود لقمہ بن گئی

    کیپ ٹاؤن : ساؤتھ افریقہ کے صوبہ لمپوپو کے شکار کےلیے مخصوص علاقے میں شیر نے 21 سالہ خاتون پر حملہ کرکے قتل کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبے لمپوپو میں واقع گیم ریزرو (شکار کے لیے مخصوص علاقے) میں شیر نے ایک جوان خاتون پر حملہ کردیا۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتول خاتون گیم ریزرو میں ملازمت کرتی تھی اور روز مرہ کے امور کی انجام دہی کے لیے شیروں کے پنجرے میں گئی تو جانوروں نے حملہ کردیا۔

    خاتون پنجرے باہر نکلتے ہوئے دروازے سے ٹکرائی اور زمین پر گرگئی اور شدید حالت میں دیگر ملازمین کو آگاہ کیا، وہ گہرے کاٹنے اور پنجوں کے زخموں سے خون میں ڈوبی ہوی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی لیکن تب تک خاتون ہلاک ہوچکی تھی۔

    پولیس نے گیم ریزرو میں خاتون ملازمہ کی ہلاکت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    ساؤتھ افریقن پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون روزمرہ کے کام انجام دے رہی تھی کہ اچانک شیروں کی نامعلوم تعداد نے اس پر حملہ کردیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں 70 سالہ شخص جنہیں "لوائن مین” کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، شیروں کے حملے میں اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب وہ پنجرے میں ٹوٹے ہوئی باڑ کو صحیح کرنے گئے تھے۔